تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

محمداحمد

لائبریرین
دیکھ رہا ہوں ، میں نے پڑھنا شروع کیا تو ابھی پڑھنا ختم نہیں ہوتا کہ ایک آدھ اور لگ جاتا ہے append ہو کر لسٹ میں :)

صفحات بھی پائتھون کی لسٹ بنے ہوئے ہیں ، مسلسل ایک سے لگ کر ایک مزید ایک ہوتے جا رہے ہیں۔

محب بھائی ! یہاں آپ سے کوئی بھی نہیں پوچھے گا کہ بھائی یہ append کیا ہوتا ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ پڑھنا پڑے گا۔

بڑے چالاک ہیں آپ کے اسٹوڈینٹس؟ :D:p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمداحمد بھائی، نیرنگ خیال بھائی
یہ آپ لوگ کون سی پلاننگ کر رہے ہیں، میرے خلاف؟
یوں بھی وہ موصوف کسی کی یاد میں کوٹ، ٹائی اور نہ جانے کیا کیا کمرے میں رکھ کر خود غائب ہونے کے موڈ میں ہیں۔ :D
اچھا ہے نا پھر، میں اور وہ، ہائیڈ اینڈ سیک کھیلیں گے۔ ویسے بھی محبت تلاش کا ہی نام ہے، جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس تلاش کا سفر تو زندگی کے بعد بھی چلتا رہتا ہے۔ وہ مرید ہندیؒ نے کیا خوب کہا ہے کہ
موت کو سمجھے ہیں غافل اختتام زندگی
ہیں یہ شام زندگی، صبح دوام زندگی
خود الماری میں چھپ کر بیٹھ جائے گا۔ :) اب میں کیا کہوں کہ جو لوگ الماریوں سے پکڑے جاتے ہیں ان کے ساتھ کیسا سلوک ہوتا ہے۔ :laugh:
نا جی نا
الماری میں کون بیٹھے گا۔
ہم تو کھلم کھلا کہتے ہیں کہ
تُو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی، نیرنگ خیال بھائی
یہ آپ لوگ کون سی پلاننگ کر رہے ہیں، میرے خلاف؟

اچھا ہے نا پھر، میں اور وہ، ہائیڈ اینڈ سیک کھیلیں گے۔ ویسے بھی محبت تلاش کا ہی نام ہے، جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس تلاش کا سفر تو زندگی کے بعد بھی چلتا رہتا ہے۔ وہ مرید ہندیؒ نے کیا خوب کہا ہے کہ
موت کو سمجھے ہیں غافل اختتام زندگی
ہیں یہ شام زندگی، صبح دوام زندگی

نا جی نا
الماری میں کون بیٹھے گا۔
ہم تو کھلم کھلا کہتے ہیں کہ
تُو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں

بڑے بڑے عزائم ہیں جناب کے۔ :)

آپ کا علاج پائتھون ماسٹر ہی کریں گے، ایک ایسا اسنپٹ بنائیں کہ یہ عشق کا بھوت اُتر جائے ۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویراں ہے میکدہ خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے روٹھ گئے دن بہار کے

پائتھون والوں کدھر چلے گئے ہو۔۔۔۔ کوئی خیر خبر
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا شعر مارا ہے ظالم ! دل توڑ دیا۔ :)
کیا کیا نگاہ یار میں تاثیر ہوگئی
بجلی کبھی بنی کبھی شمشیر ہوگئی
بگڑی تو آبنی دل عاشق کی جان پر
دل میں اتر گئی تو نگاہ تیر ہوگئی
شعر کو تیر سمجھ بیٹھے یا پتھر کہ دل کو شیشہ کہنا تو شاعروں کی پرانی رمز ہے ۔۔۔ :)
میں نے سوچا کہ اس گپ شپ کی تو اب ضرورت پڑا ہی کرے گی تو اسے بھی زندہ کر لیا جائے۔ :)
 
گپ شپ کی ضرورت تو رہتی ہی ہے۔

لیکن کچھ شعر واقعی ایسی تاثر رکھتے ہیں کہ جنہیں سن کر دل کو تھامے بغیر گزارا نہیں ہوتا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا کیا نگاہ یار میں تاثیر ہوگئی
بجلی کبھی بنی کبھی شمشیر ہوگئی
بگڑی تو آبنی دل عاشق کی جان پر
دل میں اتر گئی تو نگاہ تیر ہوگئی

دل سے تری نگاہ جگر تک اُتر گئی
دونوں کو اک ادا میں رضامند کرگئی
وہ بادۂ شبانہ کی سرمستیاں کہاں
اُٹھیے بس اب کہ لذتِ خوابِ سحر گئی
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اپسسس یہاں کیا شاعری ہونے لگ گئی ہے؟
بس فکر نہ کریں میں پرسوں سے فارغ ہو رہی ہوں بے چارہ پائتھون مجھے مس کر رہا ہوگا۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نِباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو لُطف مجھ پہ تھے پیشتر وہ کرم کہ تھا مِرے حال پر
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ نئے گِلے وہ شکا یتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پہ رُوٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی بیٹھے سب میں جو رُوبرو تو اشارتوں ہی سے گفتگو
وہ بیان شوق کا بَرملا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ہوئے اتفاق سے گر بہم تو وفا جتانے کو دم بہ دم
گلۂ ملامتِ اقرباء تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کوئی بات ایسی اگر ہوئی کہ تمہارے جی کو بُری لگی
تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی کبھی ہم سے تُم سے بھی راہ تھی
کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
سُنو ذکر ہے کئی سال کا کہ کِیا اِک آپ نے وعدہ تھا
سو نباہنے کا تو ذِکر کیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کہا میں نے بات وہ کوٹھے کی مرے دل سے صاف اتر گئی
تو کہا کہ جانے مری بلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ بگڑنا وصل کی رات کا وہ نہ ماننا کسی بات کا
وہ نہیں نہیں کی ہر آن ادا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
جسے آپ گِنتے تھے آشنا جسے آپ کہتے تھے با وفا
میں وہی ہوں مومنِ مُبتلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 
ارے عائشہ کہاں سے آگئیں!

ہم تو یوں ہی بلال کے بہانے اپنا دل بہلا رہے تھے۔ :)

امتحانات کیسے ہو رہے ہیں آپ کے؟
 
ہائے سدا بہار کلام۔۔۔ کیا بات ہے اسکی
ادہم ادہم
کبھی بیٹھے سب میں جو رُوبرو تو اشارتوں ہی سے گفتگو
وہ بیان شوق کا بَرملا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
افف کیا کیا یاد کروا رہے ہیں۔۔۔۔
وہ نئے گِلے وہ شکا یتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پہ رُوٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

ہائے اللہ پوچھے گا احمد بھائی۔۔۔۔۔۔ قسمیں
 
Top