پالتو جانور

زیک

مسافر
کیا آپ نے کوئی جانور پال رکھا ہے؟ کونسا اور کتنے عرصے سے؟

کیا بچپن میں آپ کے ہاں کوئی پالتو جانور تھا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
بچپن میں ایک کتیا ہوا کرتی تھی، وہ ہماری نہیں بلکہ پورے محلے کی پالتو تھی، ہر شام گھر میں آ کر دروازے کی دہلیز کے پاس بیٹھ جاتی تھی اور میں اسے شوق سے روٹی کھلایا کرتا تھا۔ طوطا بھی تھا ایک۔ اب پچھلے دو ایک سال سے میرے تینوں بچوں کو بلی پالنے کا جنون چڑھا ہوا ہے۔ ایک تو کچھ ماہ بعد بھاگ گئی تھی، اب سات آٹھ ماہ سے ایک بلا پالا ہوا ہے۔ پالا بچوں نے ہوا ہے، سوتا وہ کم بخت میرے ساتھ میرے کمرے میں ہے کیونکہ بچے اس تنگ کرتے ہیں :)
 

bilal260

محفلین
میرے بچپن میں ہمارے گھر میں ایک کوکڑ اور ایک ککڑی تھی اور ہماری ککڑی روزانہ اک انڈا دیتی تھی۔
ان دنوں والد صاحب پاکستان ایئر بیس پشاور میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
 

نایاب

لائبریرین
بلی آں پالی کبھی نہیں ۔
خود ہی مانوس ہوجاتی ہیں ۔
پاکستان میں رہتے گھر والوں سے جھڑکیاں بھی بہت ملیں کہ میرے بستر پر ہی بچے بھی دے دیتی ہیں ۔
سعودی عرب میں جب آیا تھا اک بلی کو بارش میں دودھ دیا تھا پینے کو ۔
آج تک اس کی نسل چل رہی ہے ۔ پالتو کہہ لیں تب بھی درست
بہت دعائیں
 
خود پالنے کا اتفاق تو نہیں ہوا. ایک دفعہ ایک زخمی طوطی بھائی کہیں سے لے آیا تھا تو ہم بہن بھائیوں نے اس کی خوب خدمت کی اور علاج کیا. پھر بھائی کا ایک دوست آیا جس نے کافی اقسام کے طوطے پال رکھے تھے. اس کو دے دی. بڑا افسوس ہوا تھا ہمیں.

اس کے علاوہ دو سال پہلے ایک بلی بن بلائی مہمان بن کر آئی اور ہمارے صحن میں بچے دے گئی. اس بلی اور اس کے بچوں کو بھی خوب کھلایا پلایا. پھر جیسے جیسے بڑے ہوتے گئے، خود ہی چلے گئے. ہر دوسرے تیسرے دن کوئی نہ کوئی ملاقات کو آتا ہے.
 

ہادیہ

محفلین
2 سال سے طوطے پال رکھے ہیں وہ بھی بچوں (بھائی کے)کی پسند زیادہ ہے۔اور بچپن میں چوزے ،کبوتر زیادہ تر رکھے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
امی جان کو مرغیاں پالنے کا شوق تھا۔ تقریباً آٹھ نو سال پہلے انہوں نے کچھ دیسی چوزے خریدے جو سب کے سب پل کر بڑے ہو گئے۔ اس کے بعد انڈوں سے بھی چوزے نکلوائے۔ کافی دلچسپ تجربہ تھا۔ جب وہ مرغی اپنے بچوں کی حفاظت کرتی اور ہم سب گھر کے علاوہ کسی کو چوزوں کے نزدیک بھی نہیں پھٹکنے دیتی تھی۔
ایک دفعہ بارش آ گئی اور سب چوزے اپنے ڈربے سے باہر تھے۔ ہم ان سب کے پیچھے بہت بھاگے کہ اندر چلے جائیں اور بھیگ نہ جائیں۔ کافی بھاگ دوڑ کے بعد ایک بھی چوزہ اندر نہ گیا۔ اور مرغی صاحبہ نے ڈربے کے پاس کھڑے ہو کے بس ایک آواز لگائی کہ سب اپنی اماں کے پروں تلے آ کے چھپ گئے۔ پہلے ہمیں غصہ آ رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کے تو بس۔۔۔ :daydreaming: :daydreaming:
 

محمد وارث

لائبریرین
امی جان کو مرغیاں پالنے کا شوق تھا۔ تقریباً آٹھ نو سال پہلے انہوں نے کچھ دیسی چوزے خریدے جو سب کے سب پل کر بڑے ہو گئے۔ اس کے بعد انڈوں سے بھی چوزے نکلوائے۔ کافی دلچسپ تجربہ تھا۔ جب وہ مرغی اپنے بچوں کی حفاظت کرتی اور ہم سب گھر کے علاوہ کسی کو چوزوں کے نزدیک بھی نہیں پھٹکنے دیتی تھی۔
ایک دفعہ بارش آ گئی اور سب چوزے اپنے ڈربے سے باہر تھے۔ ہم ان سب کے پیچھے بہت بھاگے کہ اندر چلے جائیں اور بھیگ نہ جائیں۔ کافی بھاگ دوڑ کے بعد ایک بھی چوزہ اندر نہ گیا۔ اور مرغی صاحبہ نے ڈربے کے پاس کھڑے ہو کے بس ایک آواز لگائی کہ سب اپنی اماں کے پروں تلے آ کے چھپ گئے۔ پہلے ہمیں غصہ آ رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کے تو بس۔۔۔ :daydreaming: :daydreaming:
کچھ عرصہ قبل تک تو مرغیاں عام پالی جاتی تھیں، ہماری امی نے بھی پال رکھی تھیں چار پانچ کے قریب، اور ہم روز ان کے انڈے کھاتے تھے۔ یہ تو خیر میرے بچپن کی بات ہے یعنی بہت پرانی لیکن والدہ کو شوق کچھ سال قبل تک بھی تھا۔ اور جتنا میں ان مرغیوں سے تنگ ہوں اور کسی چیز سے نہیں۔

والدہ نے کئی سالوں سے ایک غصیل اور اصیل مرغا پالا ہوا تھا۔ گھر کے افراد کو کاٹتا پھرتا تھا، ایک بار میرے کچھ سال کے بیٹے کو کاٹ لیا۔ آنکھ کے قریب زخم تھا، میں نے خیر حادثہ سمجھ کر نظر انداز کر دیا لیکن میری بیوی تو جیسے مرغیوں کی جانی دشمن ہو گئی۔ پہلے تو اُس نے مرغے کو تیسری منزل پر بند کروایا پھر کچھ دن بعد وہ بلی کی نذر ہو گیا۔ والدہ نے مرغے کی موت کا سارا ملبہ میری بیوی پر ڈال دیا۔اب میری حالت سوچیے ذرا، میری بیوی کو میری ماں کے مرغے کی موت سے زیادہ میرے بیٹے کی چوٹ کا دکھ تھا، میری ماں کو میرے بیٹے کی چوٹ سے زیادہ میرے والد کی نشانی مرغے کی موت کا دکھ تھا، میں تو بس ان کے درمیان چوزہ ہی بن گیا تھا، پاگل ہونے کے قریب تھا کہ ایک دن ایک مرغ مسلم کی ہڈیوں کے اوپر ان کی صلح کروا ئی تو مرغے کا غم غلط ہوا :)
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
تصویر کے بغیر تعارف ادھورا لگ رہا ہے
15965230_10154275895994786_1029846844438510366_n.jpg
15940636_10154275896024786_3703522841193838615_n.jpg
 

ربیع م

محفلین
خرگوش
مرغیاں
طوطے
کبوتر
بکریاں
ان دنوں مرغیوں کے فائدے کا صحیح علم ہوتا ہے جب روزانہ سردی میں گھر بیٹھے دیسی انڈے میسر آ جاتے ہیں .
 

کعنان

محفلین

9ko1us.png


پیدائش کے چند دن بعد طریقہ سلیقہ سکھا کر قریبی ہمسائی سے بچیوں کو تحفہ دی تھی اب 6 سال کی عمر ہو چکی ہے اس کی۔​
 
Top