پاکستانی دستاویزی فلم ۔ سیونگ فیس ۔ نے آسکر ایوارڈ حاصل کرلیا۔

زیک

مسافر
احمد بھائى بات تو آپ كى ٹھيک ہے ليكن ... بات اتنى سادہ ہے نہيں۔ جو ملك بغير پائلٹ طياروں کے حملوں ميں ہمارے ہزاروں بھائيوں بہنوں کے چہرے اور زندگياں بگاڑ چكا ہے اس كو ہمارى عورتوں كا اتنا درد كيوں اٹھ رہا ہے؟
آپ صرف افيكٹيز يا متاثرہ افراد کے اعداد وشمار سامنے ركھ كر ديكھيں بڑا ايشو كيا ہے: تيزاب يا ڈرون حملے؟ يہ لوگ مچھر چھانتے ہيں اور اونٹ سموچا نگلتے ہيں۔
آسکر ایک فلمی ایوارڈ ہے نہ کہ حقوق انسانی کی تنظیم اور امریکی حکومت سے بھی اس کا کوئ تعلق نہیں۔
 
ایکچلی آئی واز کوائٹ ہیپی آباؤٹ دس
اٹ ڈز شو اے پازیٹیو سائیڈ آف پاکستان ٹو
کہ پاکستانی کی عورتیں اتنی بہادر ہیں کہ دے کین کم فورڈ اینڈ سئے سم تھنگ آباؤٹ دس

ہمیں چاہیے کہ اگر کچھ غلط ہو رہا ہے اس بات پر شرمندگی محسوس کریں ، اس بات پر نہیں کہ وہ سامنے کیوں آئی۔
مجھے بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس سے پاکستانی کی بدنامی ہوئی ہے کہ پاکستان میں ایسا بھی ہوتا ہے لیکن میں اس کا دوسرا سائیڈ دیکھتی ہوں کہ اس سے یہ بات سامنے آئی ہے اور اس کے بارے میں کچھ کیا جائے گا ۔۔ پاکستان کی بدنامی اگر ہونی ہے تو اس عمل کی وجہ سے ہو گی ، اس کے سامنے آنے سے نہیں۔۔

سوری پیپل ڈونٹ ہیو ٹو ایگری ود می
کبھی سفید چمڑی کی اندرون خانہ حالت تو دیکھیں۔ پھر پاکستان کی طرف انگلی اٹھائیں۔ یہاں چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے سب اسلامیان پاکستان بدنام ہوئے۔ سوات کوڑے مارنے والا وقعہ کیا تھا؟ اس طرح کی عورتیں اسلام اور پاکستان کے نام پر دھبہ ہیں جس نے یہ فلم بنا کر ایوارڈ لیا۔
 
معلوم نہیں یہ کالم نگار کیسی بکواس لکھتے ہیں. ابھی پانچ سال پہلے کی بات ہے کہ بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ ٹیکسی ٹو دا ڈارک سائڈ کو ملا تھا جو ٹارچر سے متعلق ہے اور اس میں مین کہانی افغان دلاور کی ہے جسے امریکیوں نے تشدد کر کے مار دیا. بہتر ہے کہ ایسے افسانوی کالم فکشن سیکشن میں پوسٹ کئے جائیں
کالم کا مقصد یہ تھا کہ وہ انکار کر کے دلیری کا مظاہرہ کرتی۔ آپ اسے دوبارہ غور سے پڑھیں۔
 
مقدس

لائبریرین
کبھی سفید چمڑی کی اندرون خانہ حالت تو دیکھیں۔ پھر پاکستان کی طرف انگلی اٹھائیں۔ یہاں چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے سب اسلامیان پاکستان بدنام ہوئے۔ سوات کوڑے مارنے والا وقعہ کیا تھا؟ اس طرح کی عورتیں اسلام اور پاکستان کے نام پر دھبہ ہیں جس نے یہ فلم بنا کر ایوارڈ لیا۔

آپ کو اتنا ہارش ہونے کی ضرورت ہر گز نہیں ہے بھائی
 
آسکر ایک فلمی ایوارڈ ہے نہ کہ حقوق انسانی کی تنظیم اور امریکی حکومت سے بھی اس کا کوئ تعلق نہیں۔
پھر انہوں نے ملعون سلمان رشدی کو "نائیٹ یا سر" کا اعزاز بھی تو دیا۔ یہ یہودی کی سوچ کو کیا آپ بہت سیدھی سادی دیکھتے ہیں؟
 
قادری صاحب ، اختلاف رائے بری بات نہیں اگر یہ احترامِ باہمی کے اندر رہ کر ہو۔
آپ اوپر دیکھیں۔ یا شمشاد صاحب غیر اخلاقی باتوں پر گرفت کریں۔ میں نے تو سفید فام کی بات کی۔ یا تو آپ لوگ لٹریچر کے قریب ہی نہیں گئے پھر؟ میں نے باہمی بدتمیزی کا سوچا بھی نہیں۔
 
زیک

مسافر
پھر انہوں نے ملعون سلمان رشدی کو "نائیٹ یا سر" کا اعزاز بھی تو دیا۔ یہ یہودی کی سوچ کو کیا آپ بہت سیدھی سادی دیکھتے ہیں؟
سلمان رشدی کو آسکر والوں نے تو سر کا خطاب نہیں دیا۔ بلکہ آسکر تو امریکہ میں ہے اور سر کا خطاب برطانیہ دیتا ہے۔ یہ دونوں ملک تو ایک بر اعظم میں بھی نہیں۔
 
سلمان رشدی کو آسکر والوں نے تو سر کا خطاب نہیں دیا۔ بلکہ آسکر تو امریکہ میں ہے اور سر کا خطاب برطانیہ دیتا ہے۔ یہ دونوں ملک تو ایک بر اعظم میں بھی نہیں۔
مجھے علم ہے۔ یہاں کوئی جتنا بڑا اسلام کا دشمن ہوتا ہے۔ اتنا ہی بڑا ایوارڈ اسے ملتا ہے مغرب سے
 
ساجد

محفلین
مجھے علم ہے۔ یہاں کوئی جتنا بڑا اسلام کا دشمن ہوتا ہے۔ اتنا ہی بڑا ایوارڈ اسے ملتا ہے مغرب سے
نہیں ،قادری صاحب ، یہ غلط ہے۔ آخر کو ہمارے بہت سے ہیروز بھی مغرب کے ایوارڈ یافتہ ہیں۔ یہ درست کہ مغرب اپنے مفاد کے لئے ہمارا استحصال کرتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ بہ حیثیت مجموعی ہم مغرب کو الزام دے دیں۔
 
ساجد

محفلین
آپ اوپر دیکھیں۔ یا شمشاد صاحب غیر اخلاقی باتوں پر گرفت کریں۔ میں نے تو سفید فام کی بات کی۔ یا تو آپ لوگ لٹریچر کے قریب ہی نہیں گئے پھر؟ میں نے باہمی بدتمیزی کا سوچا بھی نہیں۔
عالی جاہ ، کس لٹریچر کی بابت فرما رہے ہیں آپ؟۔
 
Top