پاکستانی دستاویزی فلم ۔ سیونگ فیس ۔ نے آسکر ایوارڈ حاصل کرلیا۔

نہیں ،قادری صاحب ، یہ غلط ہے۔ آخر کو ہمارے بہت سے ہیروز بھی مغرب کے ایوارڈ یافتہ ہیں۔ یہ درست کہ مغرب اپنے مفاد کے لئے ہمارا استحصال کرتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ بہ حیثیت مجموعی ہم مغرب کو الزام دے دیں۔
وضاحت فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔ ہیروز
 

ساجد

محفلین
صاحبان ، کیوں اپنے دماغوں کی لسی بنا رہے ہو آپ؟ سفید چمڑی کا لفظ برطانوی انگریزوں کے لئے مستعمل تھا جب وہ بر صغیر پر قابض تھے۔ بطور استعارہ اس کو اب نہ جانے کہاں کہاں استعمال کیا جاتا ہے۔ بہر حال یہ لفظ امریکیوں کے لئے ایجاد نہیں ہوا تھا۔
 
آسکر ایک فلمی ایوارڈ ہے نہ کہ حقوق انسانی کی تنظیم اور امریکی حکومت سے بھی اس کا کوئ تعلق نہیں۔
جى درست ،بظاہر تو ايسا ہی ہے لیکن يہ سب اعزازات بہرحال بعض مفادات كو پيش نظر ركھے بغير نہي دیے جاتے۔سرد جنگ پراپیگینڈا ٹیکٹس پر روشنى ڈالنا كار لاحاصل ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
گزشتہ ہفتے ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی ايک ميٹينگ ميں شامل تھا جہاں ايک سينير امريکی اہلکار نے ازراہ مذاق کہا کہ کم از کم اس ہفتے تو پاکستانيوں کی جانب سے امريکہ پر کی جانے والی نکتہ چينی ميں کچھ کمی آئ ہو گي۔ ان کا اشارہ لاس اينجلس کی تقريب ميں پاکستان کی پہلی خاتون فلم ميکر کو ديا جانے والا آسکر ايوارڈ تھا۔ ميں نے اس موقع پر اپنے تحفظات کا اظہار کيا کيونکہ ميں سازشی سوچ اور بغير حقائق جانے صرف تنقيد برائے تنقید کے طرزعمل سے بخوبی واقف ہوں۔
 
"سفید چمڑی" کہاں کی مہذب زبان ہے؟
یہ بات کرنے کا کونسا طریقہ ہے؟
معلوم نہیں یہ کالم نگار کیسی بکواس لکھتے ہیں. ابھی پانچ سال پہلے کی بات ہے کہ بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ ٹیکسی ٹو دا ڈارک سائڈ کو ملا تھا جو ٹارچر سے متعلق ہے اور اس میں مین کہانی افغان دلاور کی ہے جسے امریکیوں نے تشدد کر کے مار دیا. بہتر ہے کہ ایسے افسانوی کالم فکشن سیکشن میں پوسٹ کئے جائیں
لاطینی حروف میں لکھی ب۔و۔س ہمیں مستند لگتی ہے !
اور گوروں سے بات کرنے پر مینرز یاد آ جاتے ہیں !
 

ساجد

محفلین
زیک نے کہا ہے:
معلوم نہیں یہ کالم نگار کیسی بکواس لکھتے ہیں. ابھی پانچ سال پہلے کی بات ہے کہ بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ ٹیکسی ٹو دا ڈارک سائڈ کو ملا تھا جو ٹارچر سے متعلق ہے اور اس میں مین کہانی افغان دلاور کی ہے جسے امریکیوں نے تشدد کر کے مار دیا. بہتر ہے کہ ایسے افسانوی کالم فکشن سیکشن میں پوسٹ کئے جائیں​
زیک نے کہا ہے:
لاطینی حروف میں لکھی ب۔و۔س ہمیں مستند لگتی ہے !
اور گوروں سے بات کرنے پر مینرز یاد آ جاتے ہیں !
ہاتھ کنگن کو آر سی کیا۔:D
 
Top