فاروق احمد بھٹی
محفلین
کچھ اندرونی مناظر نور محل بہاولپور کے
درست ۔غالبا 1964 تک نواب بہاول خان کی نسل کے پاس رہا۔
پھر محکمہ اوقاف کے پاس اور 1971 سے آرمی نے لیز پر لیا ہوا ہے عوام کو جانے کی شاید اجازت ہو مخصوص اوقات میں ورنہ خواص تو جاتے ہی ہوں گے
یہ نور محل عوامی تفریح گاہ ہے ؟ یا کسی فرد کی ملکیت ہے ؟
پہلے یہ پاکستان آرمی کی ۔۔۔ کور کا صدر دفتر تھا۔پہلے محکمہ اوقاف کے پاس تھا ۔ 1971 سے پاکستان آرمی کے پاس لیز پر ہے ملکیت کبھی تھا نواب صاحب بہاول خان کی نسل کی اب شاید ان میں سے کوئی رہا نہیں
الغرض غریب کی پہنچ سے دور ہے ۔ کسی کے پاس بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے جب عوام جا ہی نہیں سکتے اندر
نہیں جناب یہ میرے پاس پہلے سے موجود نہیں اور میں انہیں جمع بھی نہیں کر رہا۔ محفل میں پاکستان کے حوالے سے تصاویر دیکھیں تو سوچا محفلین کو اور خود کو بھی پاکستان کے تمام اضلاع کی سیر کرائی جائے جب نیٹ گردی کرنی ہے تو ترتیب اور طریقے سے کر لیتے ہیں۔ ویسے محفل پہ اپ لوڈ کا آپشن نہیں ہے۔ لنک شئیر کر رہا ہوں جہاں سے ملتے ہیںفاروق بھائی یہ ساری تصاویر آپ کے پاس پہلے سے موجود ہیں یا آپ انہیں جمع کر رہے ہیں ؟
فاروق بھائی اس دربار محل کا بھی بتا دیں ۔ ایک تصویر سے لگ تو رہا ہے کے عوام کے لیے کھلتا ہے یہ ۔ضلع بہاولپور میں واقع ایک اور محل "دربار محل" چند تصاویر
عوام کے لئے تقریبا سارے ہی دربار کھلتے ہوں گے میرے خیال میں کیوں کہ ہر دربار کے تصاویر لینے والے وزٹ کرنے ہی گئے تھے۔ تصاویر ڈھونڈتے ہوئے معلوم ہوا۔فاروق بھائی اس دربار محل کا بھی بتا دیں ۔ ایک تصویر سے لگ تو رہا ہے کے عوام کے لیے کھلتا ہے یہ ۔
ویسے محل اچھا ہے ۔ اور اس محل سے بھی اچھی ایک چیز ہے پتہ ہے کیا ؟
جی اس محل سے بھی اچھی ہے آپ کی یہ پوسٹ جس نے دل خوش کر دیا ہے ۔اس محل سے اچھی چیز کیا ہے بھلا؟
نوازش ذرہ نوازی کے لئے ویسے ان سب سے اچھا ہمارا پیارا پاکستان بس دیکھنے کے لئے محبت کی نظر چاہئے یا کم از کم تعصب سے بھری نہ ہوجی اس محل سے بھی اچھی ہے آپ کی یہ پوسٹ جس نے دل خوش کر دیا ہے ۔
نوازش ذرہ نوازی کے لئے ویسے ان سب سے اچھا ہمارا پیارا پاکستان بس دیکھنے کے لئے محبت کی نظر چاہئے یا کم از کم تعصب سے بھری نہ ہو
سب کچھ ہے بس قدر کرنے والے کم ہیں۔ اور شکر ہے اللہ کا بیشکیہاں سال کے چار موسم ہیں ۔ اونچے پہاڑ، گہرے سمندر، لہلہاتے کھیت اور ہرے بھرے میدان، صحرا، سطح مرتفع کے حسین علاقے اور کیا کیا کچھ نہیں دیا ۔ یا اللہ تیرا شکر ہے ۔
دربار محل پہلے اجازت لے کے جاتے تھے . ابھی تین دن پہلے پتہ کیا تو میجر صاحب نے کہا که سیکورٹی کی وجہ سے اب اجازت نہیں هے.عوام کے لئے تقریبا سارے ہی دربار کھلتے ہوں گے میرے خیال میں کیوں کہ ہر دربار کے تصاویر لینے والے وزٹ کرنے ہی گئے تھے۔ تصاویر ڈھونڈتے ہوئے معلوم ہوا۔
اور اس محل سے اچھی چیز کیا ہے بھلا؟
محل غریبوں کے لیے نہیں ہوتے۔۔ اس لیے دور سے دیکھ کر جی بہلا لینا مناسب ہے۔الغرض غریب کی پہنچ سے دور ہے ۔