پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا : تیسرا ایک روزہ بمقام پرتھ

حافظ عاصم

محفلین
السلام علیکم۔۔
میری پہلی لڑی پیش خدمت ہے۔۔
کل تیسرا کرکٹ میچ ہونے جا رہا ہے۔۔کرس لین زخمی ہیں،مچل مارش اگلے میچ سے آوٹ ہیں اور مچل سٹارک کو ریسٹ دی جارہی ہے۔۔۔سمتھ کپتان ہوں گےاور میکسویل،کمنز،ویڈ اور وارنر سے اچھی کارکردگی دیکھنے کو مل سکتی ہے :callme:
پاکستانی شائقین وہاب ریاض،اظہر علی اور محمد نواز کو ایکشن میں نہیں دیکھ پائیں گے :lol:
حفیظ کپتان رہیں گے اور عماد،ملک،عمر اور جنید بڑے نام ہوں گے
باقی اپ لوگ ہی رائے دے سکتے ہیں کہ کیا ہونے جا رہا ہے کل۔۔؟؟:jokingly:
 

arifkarim

معطل
بیٹنگ پاکستان کا سدا بہار پرابلم بن چکا ہے۔ انڈین بیٹسمین کوہلی جیسے جب تک ٹیم کو میسر نہیں آتے یہی صورت حال رہے گی
 

حافظ عاصم

محفلین
بیٹنگ پاکستان کا سدا بہار پرابلم بن چکا ہے۔ انڈین بیٹسمین کوہلی جیسے جب تک ٹیم کو میسر نہیں آتے یہی صورت حال رہے گی
ہمارا کوہلی تو یو اے ای میں چل سکا تھا۔۔آسٹریلیا میں نوآموز قرار دیا گیا۔۔وہی کل کچھ کر دے تو بات بن سکتی
 

ابن توقیر

محفلین
ارے پھر سے میچ،یہ تو صاف صاف زیادتی ہے اتنی جلدی تیسرا ون ڈے کروایا جارہا ہے،ہماری کرکٹ کے خلاف سازش ہے،کچھ سالوں تک تو جشن منانے دیا جاتا جیت کا۔

کچھ زیادہ ہی تو نہیں ہوگیا،سُپرسمائلس
 
Top