پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: سڈنی ٹیسٹ

ممکن ہے کہ سیریز ہارنا بھی طے ہو۔ :)
شاید میں صحیح لفظ نہیں لکھ پایا ۔۔ میرا خیال ہے کہ اب ہم چونکہ سیریز ہار چُکے ہیں تو اب یونس خان کا اپنی سروائیول کے لیے اچھی اننگ کھیلنا اور اسی طرح مصباح کا وکٹ پہ آکے میچ بچانا کس کھاتے میں ہوگا ؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین

ممکن ہے ایسا ہی ہو۔

یہ ایک عمومی خیال ہے کہ پاکستانی تب تک ڈھنگ سے یا دل سے نہیں کھیلتے جب تک اُن کو ٹیم سے باہر ہونے کا خطرہ نہ ہو۔
 
ممکن ہے ایسا ہی ہو۔

یہ ایک عمومی خیال ہے کہ پاکستانی تب تک ڈھنگ سے یا دل سے نہیں کھیلتے جب تک اُن کو ٹیم سے باہر ہونے کا خطرہ نہ ہو۔
اور یہ کافی حد تک حقیقت بھی ہے ۔۔ پاکستان کی کرکٹ ایک عرصے سے اس چیز کا شکار ہے کہ ایک اننگ اچھی کھیل لیں پھر 3 میچز پکے ۔۔ کسی ایک بھی کھلاڑی کی کارکردگی مسلسل نظر نہیں آئے گی ۔۔ اگرانفرادی کارکردگی ہو گی تو ہارے ہوئے میچز میں ۔۔
 
اگر ٹیم کے انتخاب کے لئے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں کھلاڑیوں کا اندراج اور اخراج ہوتا رہے تو یہ شکایت از خود دور ہو جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہو سکتا ہے کہ یہ میچ مصباح کا آخری ٹیسٹ میچ ہو اور مصباح کو ٹیسٹ میچوں میں پانچ ہزار رنز پورے کرنے کے لیے 105 رنز کی ضرورت ہے، دو اننگزیں ہیں، کرنے چاہئیں۔ یونس خان کو دس ہزار رنز کرنے کے لیے مزید 147 رنز کی ضرورت ہے، اس میچ میں کرنے چاہئیں۔
 
اگر ٹیم کے انتخاب کے لئے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں کھلاڑیوں کا اندراج اور اخراج ہوتا رہے تو یہ شکایت از خود دور ہو جائے۔
اس بات سے قطع نظر کہ میں اظہر علی کو سخت ناپسند کرتا ہوں ۔۔ اظہر علی کے تین میچز کی سیریز میں 480 رنز ہیں جو کسی بھی ایشیائی بلے باز کے ٹیسٹ ہسٹری میں سب سے زیادہ رنز ہیں ۔۔ لیکن اس کارکردگی کا پاکستان کو کیا فائدہ ہوا جب کہ ہم سیریز ہار چُکے ہیں ۔۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگ میں اظہر علی سمیت ہر لیجنڈ پاکستانی بیٹسمین بشمول مصباح اور یونس خان کے لیے موقع تھا کہ وہ اپنی گریٹنس شو کرتے ۔۔ کچھ اوور ہی تو وکٹ پہ رُکنا تھا ۔۔ اور وکٹ بھی وہ جہاں ہمارے باولرز بڑی آسانی سے رنز سکور کرتے نظر آئے ۔۔ ایسے میچز پیمانہ ہوتے ہیں کسی بھی کھلاڑی کا لیول دیکھنے کا ۔۔ اب سنچری کریں سب کے سب یا 10 پہ پوری ٹیم آوٹ ہو جائے کوئی معنی نہیں رکھتا ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اظہر علی کے تین میچز کی سیریز میں 480 رنز ہیں جو کسی بھی ایشیائی بلے باز کے ٹیسٹ ہسٹری میں سب سے زیادہ رنز ہیں ۔۔
اچھا!
لیکن اس کارکردگی کا پاکستان کو کیا فائدہ ہوا جب کہ ہم سیریز ہار چُکے ہیں
میچ تو ٹیم ورک سے جیتے جاتے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگ میں اظہر علی سمیت ہر لیجنڈ پاکستانی بیٹسمین بشمول مصباح اور یونس خان کے لیے موقع تھا کہ وہ اپنی گریٹنس شو کرتے ۔۔ کچھ اوور ہی تو وکٹ پہ رُکنا تھا
درست کہا آپ نے۔
اور وکٹ بھی وہ جہاں ہمارے باولرز بڑی آسانی سے رنز سکور کرتے نظر آئے
بالرز کے لئے کھیلنا ایسے میں آسان ہوتا ہے کہ اُن پر بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے کا دباؤ نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہےکہ ہمارے بالرز بالنگ میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
ایسے میچز پیمانہ ہوتے ہیں کسی بھی کھلاڑی کا لیول دیکھنے کا
ایسے میچز ہی کیوں؟؟؟
اب سنچری کریں سب کے سب یا 10 پہ پوری ٹیم آوٹ ہو جائے کوئی معنی نہیں رکھتا ۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی فاسٹ پچز کبھی بھی پاکستانیوں کے لئے آسان نہیں رہی ہیں۔ سو یہ صورتحال بہت زیادہ بعید از قیاس بھی نہیں ہے۔
 
آہو :)
میچ تو ٹیم ورک سے جیتے جاتے ہیں۔
اچھا ۔۔ ٹیم ورک تو وہاں ہوتا ہے جہاں ٹیم کی اور کچھ نہیں تو کم ازکم ایک دوسرے سے بنتی ہو ۔۔ ایک ہماری ٹیم کا حال ہے کہ آج تک کھلاڑیوں کی آپس کی سیاست ختم نہیں ہوسکی ۔۔ کوچ، کپتان اور پی سی بی کے چیئرمین آج تک کسی چیز پہ متفق نہیں ہو سکے ۔۔ ہر کوئی اپنی اپنی ہانک رہا ہوتا ہے ۔۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ دیکھیں تو ایسے میچز بھی ہیں جہاں انضمام نے آخری وکٹ پہ باولر کے ساتھ 140 رنز تک کی اننگ کھیل کے میچ جتوائے ہیں ۔۔ اور ایسے میچز بھی ہیں جہاںساری قوم سو جاتی ہے کہ اب 7 وکٹ گر گئی ہیں اور پاکستان میچ ہار گیا ہے لیکن صبح اُٹھ کے دیکھتے ہیں کہ عبدا لرزاق نے پھینٹا لگا کے میچ جتوا دیا ہے ۔۔
شکر ہے کچھ پہ تو اتفاق کیا آپ نے :D
بالرز کے لئے کھیلنا ایسے میں آسان ہوتا ہے کہ اُن پر بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے کا دباؤ نہیں ہوتا۔
یہی وجہ ہےکہ ہمارے بالرز بالنگ میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

اس کا مطلب ہے کہ اگر بلے بازوں سے باولنگ کروائی جاتی تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا :p
ایسے میچز ہی کیوں؟؟؟
اس لیے کہ ایسے میچز میں ملک کی عزت اور ٹیم کی اپنی عزت بھی داو پہ لگی ہوتی ہے ۔۔ جہاں سیریز ہارنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔۔ جہاں کوئی اور آپشن باقی نہیں ہوتا ۔۔ جہاں ہارنے کا مطلب پوری قوم کی لعن طعن سُننا ہے ۔۔
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی فاسٹ پچز کبھی بھی پاکستانیوں کے لئے آسان نہیں رہی ہیں۔ سو یہ صورتحال بہت زیادہ بعید از قیاس بھی نہیں ہے۔
یہ چیز تو ہے ۔
 
توبہ کریں ڈاکٹر صاحب،آپ تو "معشوموں" کے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں۔سُپرسمائلس
پیچھے کیا پڑنا ہے سر ۔۔اب یونس خان نے اپنی تعریفیں نہیں کروانی ؟؟؟ 10000 کلب میں داخل ہو رہا ہے ۔ لوگوں نے تعریف میں زمین آسمان ملا دینے ہیں ۔۔۔ اس بات سے قطع نظر کہ اس سیریزمیں کیا کیا ہے اُس نے ۔
 
ابن توقیر

محفلین
آج دیکھئے پھر یونس خان کی ٹرپل سینچری،بس اظہر علی اور مصباح الحق کو اس اننگز میں ایک ایک باری اور مل جائے اعزازی طور پر تو۔
 
پیچھے کیا پڑنا ہے سر ۔۔اب یونس خان نے اپنی تعریفیں نہیں کروانی ؟؟؟ 10000 کلب میں داخل ہو رہا ہے ۔ لوگوں نے تعریف میں زمین آسمان ملا دینے ہیں ۔۔۔ اس بات سے قطع نظر کہ اس سیریزمیں کیا کیا ہے اُس نے ۔
آپ 11 ممالک میں سینچری بھول گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا کھلاڑی ہے کہ جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ :p
 
Top