پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ایجبسٹن ٹیسٹ

کچھ نہیں بلکہ زیادہ تر تنقید ہی کر رہے ہوتے
ظاہری بات ہے جب لنچ پر 80-5 اور پوری ٹیم 150 کے لگ بھگ پویلین لوٹ جاتی تو تنقید ہی ہوتی۔
اور مجھے یقین ہے اگر صبح جمی اور براڈ باؤلنگ کر رہے ہوتے تو ایسا ہی کوئی اسکور ہوتا۔
ویسے 2004 چمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انضی بھائی نے کالی آندھی کے خلاف بھی ایسا ہی فیصلہ لیا تھا اور آجتک تنقید ہوتی۔
 
حسیب

محفلین
کیا آپ لوگوں کو وہاب ریاض کھلاڑی لگتا ہے؟؟؟؟؟؟؟ اعلٰی درجے کا نکما آل راونڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کے بیٹ پہ ہر وقت بچھو بیٹھا ہوتا ہے۔
وہاب ریاض کے آل راؤنڈر ہونے کے بارے میں پہلی مرتبہ سنا ہے
باقی وہاب باؤنسی وکٹ یا مکمل فلیٹ وکٹ (جہاں آپ سپیڈ کی مدد سے ہی وکٹیں نکال سکتے ہیں) پر موجودہ بولرز میں سے سب سے مؤثر ثابت ہو سکتا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں یہ مصباح پر دو دھاری تلوار تھی۔ ایجبسٹن کے سابقہ ریکارڈز کو دیکھتے ہوئے اگر کپتان یہاں پہلے بیٹنگ کرتا تو بھی پھر کچھ میرے جیسے ان پر تنقید کر رہے ہوتے۔

باقی اسکور بڑا تو نہیں ہے لیکن کافی ضرور ہے (کافی بیٹنگ کے حساب سے)۔
یقینا ایسا بڑا اسکور نہیں ہے کہ سمجھا جائے میچ ہی ہاتھ سے نکل گیا، یہ چار سو پلس نہیں ہے بلکہ تین سو سے بھی کم ہے۔ باقی بیٹنگ کے خدشات سب کو لگے ہوئے ہیں۔ سینیئرز کو کچھ کرنا ہی ہوگا، یونس کی سینچری اوور ڈیو ہے :)
 
چار باؤلرز سے ٹیمیں کھیلتی رہتی ہیں، لیکن پانچواں ساتھ ضرور ہوتا ہے جو مین باؤلرز کا کچھ دباؤ کم کرتا ہے، یہاں تو سرے سے وہ ہے ہی نہیں۔

اسکی وجہ شائد مصباح کا باؤلرز پر اعتماد ہے۔ جو کہ بنتا بھی ہے لیکن جہاں گورے جمی اور براڈ جیسے باؤلرز کے ساتھ پانچواں باؤلر رکھتے پاکستان کو ایسی آپشن کے متعلق ضرور غور کرنا ہوگا۔

یقینا ایسا بڑا اسکور نہیں ہے کہ سمجھا جائے میچ ہی ہاتھ سے نکل گیا، یہ چار سو پلس نہیں ہے بلکہ تین سو سے بھی کم ہے۔ باقی بیٹنگ کے خدشات سب کو لگے ہوئے ہیں۔ سینیئرز کو کچھ کرنا ہی ہوگا، یونس کی سینچری اوور ڈیو ہے :)

یونس کے متعلق ایک بات جو مجھے بہت اچھی لگتی ہے وہ ہے اس کا شدید تنقیدی اور دباؤ کے حالت میں اسکور کرنا،اور اس بات کو وہ مظاہرہ کئی دفعہ کر چکا ماضی میں۔امید ہے وہ ابکی بار ایسا کرے گا۔ لیکن انتہائی ذاتی خیال میں یونس اورمصباح کو اپنی ریٹائرمنٹ کا ٹائم فریم دے دینا چاہئیے۔
 
یونس خان چوتھی اننگز کا کنگ ہے، لگتا ہے اس بار اسے کچھ کرنا ہی پڑے گا، اس میچ کی چوتھی اننگز کی صورتحال دلچسپ ہوگی۔
 
ویسے جو لوگ مصباح کے پہلے باؤلنگ کرنے پر تنقید کر رہے انکے ایک مثال ویسٹ انڈیز بمقابلہ انڈیا دوسرا ٹیسٹ
سبینا پارک میں پہلے دن وکٹ پر فاسٹ باؤلنگ کے لئے مدد اور سوئنگ تھی۔جسکی پریڈکشن تھی کہ ایک سیشن رہے گی۔اسکے بعد یہ پچ فلیٹ کھیلے گی جیسا آج پانچویں روز بھی کھیل رہی۔
جیسن ہولڈر نے یہی سوچ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ لیا،اور کالی آندھی امیش یادیو، اشانتھ شرما جیسے باؤلرز کے سامنے بھی ٹک نہ سکی اور 196 پر آل آؤٹ ہو چکی ۔ (محمد شامی بندے کی دانست میں اچھا ٹیسٹ باؤلر ہے) جسکے بعد ہولڈر پر شدید تنقید ہوئی۔
اگر آج مصباح بھی بیٹنگ کر لیتا اور ہم بھی 196 پر آل آؤٹ ہو چکے ہوتے تو اب میڈیا کی جانب سے ٹک ٹک کی ریٹائر منٹ کے مطالبے سامنے آ چکے ہونے تھے۔
نوٹ : یہ صرف مثال ہے شکریہ۔
 
یونس خان چوتھی اننگز کا کنگ ہے، لگتا ہے اس بار اسے کچھ کرنا ہی پڑے گا، اس میچ کی چوتھی اننگز کی صورتحال دلچسپ ہوگی۔
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کی چوتھی اننگ میں بھی مجھے یونس سے کافی امیدیں تھیں۔لیکن امید ہے اس دفعہ یونی بھائی نا امید نہیں کرینگے ۔
لیکن پھر بھی ریٹائر منٹ کے معاملے پر ان دونوں کو سنجیدگی سے فیصلہ کرنا ہی ہوگا۔
 
محمد فائق

محفلین
میرا خیال ہے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ میں محمد آصف کی واپسی ہونی چاہیے
محمد آصف نئی گیند کا بہترین گیند باز ہے وہ ایسی کینڈیشن میں کافی کار آمد ثابت ہوتا
 
Muhammad Ikram

محفلین
ظاہری بات ہے جب لنچ پر 80-5 اور پوری ٹیم 150 کے لگ بھگ پویلین لوٹ جاتی تو تنقید ہی ہوتی۔
اور مجھے یقین ہے اگر صبح جمی اور براڈ باؤلنگ کر رہے ہوتے تو ایسا ہی کوئی اسکور ہوتا۔
ویسے 2004 چمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انضی بھائی نے کالی آندھی کے خلاف بھی ایسا ہی فیصلہ لیا تھا اور آجتک تنقید ہوتی۔
ٹارگٹ کا تعاقب کرنا ہمیشہ سے پاکستان کی کمزوری ہے۔۔۔۔۔۔چوتھی اننگ میں وکٹ خراب ہوئی ہوگی تب یاسر کا جادو چڑھنا تھا۔۔۔۔بس یہ ہی لاجک ہے اس میں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا ابھی یہ خیال ہے کہ مصباح نے یہ فیصلہ اس وجہ سے نہیں کیا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کو جلدی آؤٹ کر لے گا کہ وکٹ ایسی ہے یا کنڈیشنز ایسی ہیں یا ریکارڈ ایسا ہے بلکہ اُس نے ڈر کر یہ ٍفیصلہ کیا تھا کیونکہ اس کے پاس بیٹنگ ایسی نہیں ہے کہ وہ ایسی کنڈیشنز میں پورے دو سیشن بھی کھیل پائیں گے یا نہیں۔ چاہے ڈر کر ہی کیا ہو لیکن درست اس حد تک ہے کہ پاکستان ڈیڑھ سو پر ابھی آؤٹ نہیں ہوا بلکہ ساری اننگز باقی ہے۔ ویسے یہ ایک کپتان کے ساتھ انتہا درجے کی زیادتی ہے کہ وہ ڈر کی وجہ سے کوئی فیصلہ کرے۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کی چوتھی اننگ میں بھی مجھے یونس سے کافی امیدیں تھیں۔لیکن امید ہے اس دفعہ یونی بھائی نا امید نہیں کرینگے ۔
لیکن پھر بھی ریٹائر منٹ کے معاملے پر ان دونوں کو سنجیدگی سے فیصلہ کرنا ہی ہوگا۔
چوتھی اننگ کا ٹھیکہ صرف یونس نے نہیں لیا ہے۔۔۔۔۔یہ باقی ٹیم بھی تو مفت کی روٹیاں توڑ رہی ہے۔
 
Muhammad Ikram

محفلین
میرا ابھی یہ خیال ہے کہ مصباح نے یہ فیصلہ اس وجہ سے نہیں کیا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کو جلدی آؤٹ کر لے گا کہ وکٹ ایسی ہے یا کنڈیشنز ایسی ہیں یا ریکارڈ ایسا ہے بلکہ اُس نے ڈر کر یہ ٍفیصلہ کیا تھا کیونکہ اس کے پاس بیٹنگ ایسی نہیں ہے کہ وہ ایسی کنڈیشنز میں پورے دو سیشن بھی کھیل پائیں گے یا نہیں۔ چاہے ڈر کر ہی کیا ہو لیکن درست اس حد تک ہے کہ پاکستان ڈیڑھ سو پر ابھی آؤٹ نہیں ہوا بلکہ ساری اننگز باقی ہے۔ ویسے یہ ایک کپتان کے ساتھ انتہا درجے کی زیادتی ہے کہ وہ ڈر کی وجہ سے کوئی فیصلہ کرے۔
یہ غلط کیا ۔۔۔۔۔۔ پاکستان اگر گوروں کو چوتھی اننگ میں 150 رنز بھی دے تو گوروں کے پسینے آجائیں گے۔ ٹرمپ کارڈ یاسر ہی ہوگا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ٹارگٹ کا تعاقب کرنا ہمیشہ سے پاکستان کی کمزوری ہے۔۔۔۔۔۔چوتھی اننگ میں وکٹ خراب ہوئی ہوگی تب یاسر کا جادو چڑھنا تھا۔۔۔۔بس یہ ہی لاجک ہے اس میں۔
لیکن کیا گارنٹی تھی کہ میچ اس صورتحال میں چوتھی اننگز تک جاتا۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ غلط کیا ۔۔۔۔۔۔ پاکستان اگر گوروں کو چوتھی اننگ میں 150 رنز بھی دے تو گوروں کے پسینے آجائیں گے۔ ٹرمپ کارڈ یاسر ہی ہوگا۔
ایک خیالی اسکور کارڈ
پاکستان پہلی اننگز - 150
انگلینڈ پہلی اننگز - 380
پاکستان دوسری اننگز - 220 :)
 
Muhammad Ikram

محفلین
لیکن کیا گارنٹی تھی کہ میچ اس صورتحال میں چوتھی اننگز تک جاتا۔:)
دیکھیں کہ اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا اور 150 پہ آوٹ ہوتا۔۔۔۔جبکہ انگلینڈ 250 کرتا تو پاکستان اگر دوسری اننگ میں گوروں پہ صر ف 150 کی بھی لیڈ لیتا تو گورے کانپ کانپ کر بیٹنگ کرتے۔
 
Top