پاکستان بمقابلہ سری لنکا - متحدہ امارات میں - تیسرا بین الاقوامی ایک روزہ میچ

شمشاد

لائبریرین
نہیں
اصل میں سری لنکا کی ٹیم اچھی نہیں ہے
پچ بھی اچھی نہیں ہے
اگر پاکستان انگلینڈ، اسڑیلیا، یا ویسٹ انڈیز سے جیتے تو زیادہ خوشی ہو
سری لنکا کی ٹیم اچھی نہیں۔ اس کا مطلب ہوا کہ پاکستانی ٹیم اچھی ہے۔

پچ اچھی نہیں تھی کیا مطلب؟ ارے بھئی دونوں ٹیموں نے ایک ہی پچ پر میچ کھیلا ہے۔ الگ الگ پچ پر تو کھیلا نہیں۔

سری لنکا کی ٹیم پچھلے میچ تک آئی سی سی رینکنگ میں سب سے اوپر تھی اور آپ کہہ رہے ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم اچھی نہیں ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
نہیں
اصل میں سری لنکا کی ٹیم اچھی نہیں ہے
پچ بھی اچھی نہیں ہے
اگر پاکستان انگلینڈ، اسڑیلیا، یا ویسٹ انڈیز سے جیتے تو زیادہ خوشی ہو
اگر سری لنکا کی ٹیم اچھی نہیں ہے تو آپ اُن کی اتنی فیور کیوں کر رہے تھے؟ :)
 
ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
پاکستان اگلا میچ جیت کر سیریز جیت جائے گا. انشاٗ اللہ
اگلا کون سا؟ 25 دسمبر والا یا 27 دسمبر والا۔
نہیں
اصل میں سری لنکا کی ٹیم اچھی نہیں ہے
پچ بھی اچھی نہیں ہے
اگر پاکستان انگلینڈ، اسڑیلیا، یا ویسٹ انڈیز سے جیتے تو زیادہ خوشی ہو
سری لنکا کی ٹیم اس وقت ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم چھٹے نمبر پہ ہے۔
اسی پچ پہ پاکستان نے 326 رنز بنائے ہیں تو پچ کیسے اچھی نہیں۔
اگر انگلینڈ یا آسٹریلیا سے جیتتے تو واقعی خوشی ہوتی کیونکہ ان کی باؤلنگ کافی اچھی ہے۔ سری لنکا کی باؤلنگ اتنی جاندار نہیں ہے۔
انشاللہ پاکستان ہارے گا
دعا یہی ہے ہماری کہ پاکستان ہارجاوے
میرا خیال ہے ٹائپنگ مسٹیک ہو گئی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ذیشان بھائی ان سے ٹائپنگ مشٹیک نہیں ہوئی۔ ان کو پاکستان میں سب بُرا ہی بُرا نظر آتا ہے۔
آج تک انہوں پاکستان کی کسی بات کی تعریف نہیں کی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
اندازِ نظر ہے نا!
کہتے وہ بھی ٹھیک ہیں، کہتے ہم بھی ٹھیک ہیں۔
انہیں برائیاں نظر آتی ہیں، ہمیں اچھائیاں نظر آتی ہیں۔
وہ اچھائیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، ہم برائیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
جانتے وہ بھی ہیں جانتے ہم بھی ہیں۔ :)
 
ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
ذیشان بھائی ان سے ٹائپنگ مشٹیک نہیں ہوئی۔ ان کو پاکستان میں سب بُرا ہی بُرا نظر آتا ہے۔
آج تک انہوں پاکستان کی کسی بات کی تعریف نہیں کی۔
میں جانتا ہوں کہ ان سے ٹائپنگ مسٹیک نہیں ہوئی۔ میں تو بس انہیں واپس آنے کا موقع دے رہا تھا۔

اگر انہیں کرکٹ ٹیم میں کوئی خامی نظر آتی ہے تو وہ بتائیں۔ پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں جیت کے لیے دعا کرنی چاہیے۔
 
کیوں
اگر جیت کی دعا کروں تو پاکستانی
اور ہار کی دعا کروں تو غیر ملکی
اگر یہی میعار ہے تو اپ لوگوں کی سوچ پر صرف افسوس ہے
 
ذیشان بھائی ان سے ٹائپنگ مشٹیک نہیں ہوئی۔ ان کو پاکستان میں سب بُرا ہی بُرا نظر آتا ہے۔
آج تک انہوں پاکستان کی کسی بات کی تعریف نہیں کی۔

اس لیے کہ ہمارا میعار اتنا اونچا ہے
جہاں سے بھی دیکھیں برائی ہی نظر اتی ہے
جو اچھائیاں تھیں وہ ہم نے چھوڑ دی

ویسے اپ کی نظر میں کیا اچھائیاں ہیں؟ ذرا فہرست تو بنائیں
 
اندازِ نظر ہے نا!
کہتے وہ بھی ٹھیک ہیں، کہتے ہم بھی ٹھیک ہیں۔
انہیں برائیاں نظر آتی ہیں، ہمیں اچھائیاں نظر آتی ہیں۔
وہ اچھائیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، ہم برائیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
جانتے وہ بھی ہیں جانتے ہم بھی ہیں۔ :)

درست ہے
نیچے سے ہر کوئی لمبا نظر اتا ہے
اونچائی سے ہر کوئی بونا
بات یہ ہے کہ اپ کہاں کھڑے ہیں اونچائی پر یا نیچے
 
ماہی احمد

لائبریرین
میں جانتا ہوں کہ ان سے ٹائپنگ مسٹیک نہیں ہوئی۔ میں تو بس انہیں واپس آنے کا موقع دے رہا تھا۔

اگر انہیں کرکٹ ٹیم میں کوئی خامی نظر آتی ہے تو وہ بتائیں۔ پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں جیت کے لیے دعا کرنی چاہیے۔
ہم کسی پر بھی پابندی تو نہیں لگا سکتے نا!
مجھے مسئلہ یہ نہیں کہ وہ پاکستاں کو کیوں سپورٹ نہیں کرتے، مجھے مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں برا بھلا نہ کہا کریں بس۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
اس لیے کہ ہمارا میعار اتنا اونچا ہے
جہاں سے بھی دیکھیں برائی ہی نظر اتی ہے
جو اچھائیاں تھیں وہ ہم نے چھوڑ دی

ویسے اپ کی نظر میں کیا اچھائیاں ہیں؟ ذرا فہرست تو بنائیں
فہرست بنانے کو میں تیار ہوں۔
مگر بات یہ ہے کہ کیا آپ اس فہرست کے بعد پاکستان کو اور اس کے لوگوں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں گے؟؟؟
 
Top