پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ۔۔

عثمان قادر

محفلین
کس کی بد قسمتی ؟

:confused:

بزرگی بھی کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے۔
میری بدقسمتی جسے مجبوراََ اسے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے دیکھنا پڑ رہا ہے ۔۔۔۔
انسان بننے سے مراد یہ تھی کہ اس کو ٹیسٹ کرکٹ میں بہادری سے کام لینا پڑے گا ۔۔۔۔ فلائیٹ سے بالنگ اور سمجھداری بیٹنگ کرنا ہو گی ۔۔۔۔
متفق ۔۔۔۔ جتنی عزت مصباح نے اپنی پرفارمنس سے حاصل کی بہت ہی کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے
 
محمداحمد

لائبریرین

آپ کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ محمد نواز کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے منتخب فرمایا گیا ہے۔
 
عثمان قادر

محفلین
محمد نواز کو نیوزی لینڈ ٹور کے لیے بھی پِک کر لیا گیا ؟؟؟ :atwitsend::atwitsend:
ٹیم کا سب سے کمزور کھلاڑی ۔۔۔۔۔ بہت حیرت ہو گی اگر وہ نیوزی لینڈ میں ایک بھی میچ کے لیے کھیلے گا تو ۔۔۔۔ شرجیل خان ایک اچھی چوائس ہے ۔۔۔۔
آپ کا کیا خیال ہے؟؟
 
عثمان قادر

محفلین
میرا تو خیال ہے کہ شرجیل کو ٹی 20 اور ایک روزہ تک محدور رکھنا چاہیے تھا۔

منتخب ہو گیا ہے تو بھی ٹھیک ہے۔ :)
نیوزی لینڈ کا سیکنڈ ہائیسٹ رن ریٹ ہے اس فارمیٹ میں ۔۔۔۔۔ میرے خیال میں شرجیل کاؤنٹر اٹیک کے لیے بہت موزوں آپشن ہے ۔۔۔۔۔ خاص کر چھوٹی باؤنڈریز والی گراؤنڈز پر ÷÷÷÷
 
ابن توقیر

محفلین
نیوزی لینڈ کا سیکنڈ ہائیسٹ رن ریٹ ہے اس فارمیٹ میں ۔۔۔۔۔ میرے خیال میں شرجیل کاؤنٹر اٹیک کے لیے بہت موزوں آپشن ہے ۔۔۔۔۔ خاص کر چھوٹی باؤنڈریز والی گراؤنڈز پر ÷÷÷÷

محو حیرت ہوں کہ مخالفِ نواز حامیِ شرجیل ہوئے۔سُپرسمائلس
 
جب تک نواز "لیجنڈ" نہیں بن جاتا تب تک شُرلیاں چلتی رہیں گی ۔۔۔۔
لیجنڈ تو کوئی بھی کھلاڑی بن جائے. اچھا ہی ہو گا. :p
پیارے بھائی یہاں کسی نے لیجنڈ نہیں کہا.
سادہ سی بات کی ہے کہ ایک نیا پلیئر ڈومیسٹک پرفارمنس پر سیلیکٹ ہوا ہے اور یہی طریقۂ کار ہے سیلیکشن کا. اب جب اسے سیلیکٹ کیا گیا ہے تو بغیر کسی پریشر اور تلوار کے اس کو کچھ عرصہ کھلائیں. پرفارم کر پایا تو اس کے اپنے علاوہ ٹیم کے لئے بھی اچھا ہے. اور نہ پرفارم کر پایا تو کوئی اور اس کی جگہ لے لے گا.
کبھی بھی تمام کھلاڑی ایک ہی فلیور اور ایک ہی کیلیبر کے نہیں ہوتے.
 
بھائی کسی کو ٹائم دینے کے چکر میں ٹیم کا بیڑا غرق نہیں کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔
ٹیم کنڈیشنز اور اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے سلیکٹ کی جانی چاہیے ۔۔۔۔
آپ بتائیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اس کو سلیکٹ کرنے کا کیا جواز ہے؟؟
آپ کا خیال ہے جو بندہ یو اے ای کی پچز پر اچھی باؤلنگ اور بیٹنگ نہیں کر سکا وہ وہاں جا کر سروائیو کر پائے گا؟؟؟
آپ کو نہیں لگتا کہ نواز کی جگہ کسی فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کو چانس ملنا چاہیے تھا؟؟؟
نواز کو بعد میں پہلے پاکستان کو سامنے رکھ کر سوچیں ۔۔۔۔ اور جواب دیں
 
Wasiq Khan

محفلین
شارجہ:
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کے 281 رنز کے جواب میں میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالیے ہیں۔
 
Wasiq Khan

محفلین
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کے 281 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ لیون جانسن اور کریگ برتھ ویٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جانسن ایک رن بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے جب کہ ڈیرن براؤ 11 اور مارلن سیموئل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور بلیک ووڈ بھی 23 رنز ہی بناسکے جس کے بعد اوپنر نے رسٹن چیز کے ہمراہ ملکر 83 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن چیز 50 رنز بناکر محمد عامر کا نشانہ بنے۔ اوپنر برتھ ویٹ نے شین ڈوریج کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ کے لیے 83 رنز کی ہی پارٹنرشپ قائم کی لیکن ایک بار پھر ساتھی کھلاڑی برتھ ویٹ کا ساتھ چھوڑ گئے ڈوریج 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالیے تھے جب کہ برتھ ویٹ 95 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں
 
Wasiq Khan

محفلین
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سمیع اسلم 74 ،کپتان مصباح الحق 53، یونس خان اور سرفراز احمد 51، 51 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوندرا بشو نے 4، شینن گبریل نے 3 اور روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاسل کی۔
 
آپ کو نہیں لگتا کہ نواز کی جگہ کسی فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کو چانس ملنا چاہیے تھا؟؟؟
نواز کو بعد میں پہلے پاکستان کو سامنے رکھ کر سوچیں ۔۔۔۔ اور جواب دیں
میرے بھائی ذاتی رائے کی بات پوچھتے ہیں تو میرے نزدیک ایک سپنر آل راؤنڈر بھی نواز کی نسبت بہتر ہوتا.
بات سادہ سی کی ہے. پسند نا پسند کی نہیں.
دنیا بھر میں نئے کھلاڑی جب بھی کھلائے جاتے ہیں، ان کو وقت دیا جاتا ہے کہ اپنی ورتھ شو کریں. معمول کی بات ہے انوکھی بات نہیں.
کم ہی کھلاڑی ہوتے ہیں جو آتے ساتھ ہی مستقل مزاجی سے پرفارم کرنا شروع کر دیتے ہیں.

تمام ٹیم سب کی پسند کے مطابق سیلیکٹ ہونا ممکن نہیں.
 
Top