پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

محمد وارث

لائبریرین
ویسے تو ساری زندگی میں "ایمبیسڈروں" کو ایک غیر انسانی سی مخلوق ہی سمجھتا رہا لیکن آج ان پر ایمان لے آیا، واللہ! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
انعامی رقم صرف اسٹینڈز میں ہونے والے کیچز پر دی جانی ہے اسلئے گراؤنڈ کے اندر خوا جتنے بھی کیچ ہوں انکو کوئی فرق نہیں پڑنے والا-

ویسے قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم میں تو گیند کو تماشائیوں تک پہنچنے کے لئے جے سوریا جی کو ہی بُلانا پڑے گا-



یہ انعام ایک لکی ونر کو دیا جانا ہے-
جی مجھے علم ہے، کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ہوا میں جو بھی شارٹ جائے گی تو ساتھ ان کے دل بھی دھڑکیں گے کہ کہیں چھکا ہی نہ ہو جائے سو دعا کریں گے کہ گیند ہوا میں بھی نہ جائے بلکہ وہیں کہیں زمین پر ہی مر مرا جائے۔
 
جی مجھے علم ہے، کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ہوا میں جو بھی شارٹ جائے گی تو ساتھ ان کے دل بھی دھڑکیں گے کہ کہیں چھکا ہی نہ ہو جائے سو دعا کریں گے کہ گیند ہوا میں بھی نہ جائے بلکہ وہیں کہیں زمین پر ہی مر مرا جائے۔
جی جی 50 لاکھ سے آہستہ آہستہ 5 لاکھ تک آنا-
یہ تو قسطوں میں گولڈ لیف کا کش ملنے والی بات ہے جی-
 

A jabbar

محفلین
سلطان نے میچ بڑے آرام سے 43 رنز سے جیت لیا ہے۔
قلندرز نے قلنرانہ شان سے سب کچھ لٹا دیا۔
سنا تھا"حالات کے قدموں میں قلندر نہیں گرتا"مگر یہاں تو ہر بار گرا لیا جاتا ہے۔
شاید یہ خود سب کچھ لٹانے ہی کے لئے آتے ہیں۔
 
،،، گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں
ناکامی کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے وہ لوگ جو قلندر کو آسان حدف سمجھ رہے ہیں وہ سب جان ہیں آپ سب مل کر بھی ہمیں چھٹے نمبر سے تو نیچے نہیں کر سکتے ہاہاہااہا
جیت ہی نہیں ہار کو بھی انجوائے کرتے ہیں قلندر
 
Top