پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

جان

محفلین
ویسے اس دفعہ بھی کافی انصافی برادری نے یہ وطیرہ اپنایا ہے. تاہم اس دفعہ اور پچھلی دفعہ کے الیکشن کے نتائج میں فرق ہی میرے بابرکت ووٹ کا ہے جناب! ;)
آپ کے ووٹ کی برکت کی ہی وجہ سے شاید آپ کے حلقے کے امیدوار ہار گئے۔
 
این اے 250 کراچی ویسٹ 3 میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عطاء اللہ 30،052 ووٹوں کے ساتھ کامیاب جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے فیاض قائم خانی 24،066 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
 
آپ کے ووٹ کی برکت کی ہی وجہ سے شاید آپ کے حلقے کے امیدوار ہار گئے۔
ساہیوال ویسے ہی نون لیگ کا گڑھ ہے میرا خیال ہے! شروع سے بھی دیکھتی آئی ہوں لیکن میں سمجھتی تھی کہ اب کافی تبدیل ہوگئے ہیں لوگ، ہوئے بھی ہیں مگر ظاہر ہے کہ اکثریت کے ووٹ سے ہی کوئی کامیاب ہوتا ہے، باقی ہزاروں ووٹ ایک طرف ہو جاتے ہیں.
ٹی وی پر جو سائیڈ پر حلقوں کے ترتیب وار رزلٹ چل رہے تھے ان میں مَیں دیکھ رہی تھی کہ خصوصی طور پر ساہیوال کے حلقوں میں ایک لمبی ترتیب تھی نون لیگ کی جیتنے میں.

اماں ووٹ نہیں دے سکیں، تاہم میرا اور بھائی کا پہلا ووٹ تھا، حالانکہ ہم پریشان بھی نہیں تھے نتیجے سے لیکن وہ سوچ رہی تھیں کہ ہم اپنے پہلے ووٹ کو ضائع ہوتے ہوئے دیکھ کر ڈس ہارٹ ہوگئے ہیں. ہمیں بٹھا کے کہنے لگیں کہ آپ کا ووٹ ضائع نہیں ہوا بچو! یہ دیکھو مجموعی طور پر وہی ہوگیا ہے! :)
 
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 کراچی ملیر 1 سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم 66623 ووٹ لےکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار مسرور علی 26456 لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ نون کے امیدوار قادر بخش 9839 ووٹ حاصل کرسکے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
این اے 245 کراچی ایسٹ 4 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 56،615 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار 35,247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ پی ٹی آئی کی واحد فتح ہے جس کا مجھے افسوس ہوا۔ :)

اور وہ 'عامر لیاقت ڈاکٹر نہیں رہے ' والی پوسٹ کے بعد کیا پھر سے ڈاکٹر بن گئے؟ :)
 
عامر لیاقت کے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنا شاید لوگوں کا معمول بن گیا ہے ۔
 
جان

محفلین
ساہیوال ویسے ہی نون لیگ کا گڑھ ہے میرا خیال ہے! شروع سے بھی دیکھتی آئی ہوں لیکن میں سمجھتی تھی کہ اب کافی تبدیل ہوگئے ہیں لوگ، ہوئے بھی ہیں مگر ظاہر ہے کہ اکثریت کے ووٹ سے ہی کوئی کامیاب ہوتا ہے، باقی ہزاروں ووٹ ایک طرف ہو جاتے ہیں.
ٹی وی پر جو سائیڈ پر حلقوں کے ترتیب وار رزلٹ چل رہے تھے ان میں مَیں دیکھ رہی تھی کہ خصوصی طور پر ساہیوال کے حلقوں میں ایک لمبی ترتیب تھی نون لیگ کی جیتنے میں.

اماں ووٹ نہیں دے سکیں، تاہم میرا اور بھائی کا پہلا ووٹ تھا، حالانکہ ہم پریشان بھی نہیں تھے نتیجے سے لیکن وہ سوچ رہی تھیں کہ ہم اپنے پہلے ووٹ کو ضائع ہوتے ہوئے دیکھ کر ڈس ہارٹ ہوگئے ہیں. ہمیں بٹھا کے کہنے لگیں کہ آپ کا ووٹ ضائع نہیں ہوا بچو! یہ دیکھو مجموعی طور پر وہی ہوگیا ہے! :)
ماشاءاللہ۔ اللہ کریم ماں جی کی عمر دراز فرمائیں۔
 
یاز

محفلین
میں سوچ رہا تھا کہ تاریخ کی کوئی مووی یوٹیوب پر دیکھ لیں یا کوئی کتاب پڑھ لیں۔ ایک شخص حکومت حاصل کرنے کے لیے شہر کے شہر قتل کرتا تھا تو حکومت بنتی تھی۔ الحمد للہ ہم تاریخ کے عمدہ دور میں رہ رہیں ہیں جہاں محض کاغذ سے نئی حکومت بن جاتی ہے۔ الزام کسی کو پیسہ کھلانے یا انصاف نہ کرنے تک کی ہی نوبت آتی ہے۔
میگناکارٹا وغیرہ کو دعائیں دیں۔
 
عثمان

محفلین

La Alma

لائبریرین
تمام پاکستانیوں کو ایک نئی منتخب حکومت مبارک ہو۔ اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کے تمام اختلافات اور سیاسی رنجشیں بھلا کر ملکی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔گزشتہ چند سالوں سے سیاست کے نام پر سوشل میڈیا پر جو ایک طوفان بد تمیزی برپا ہے، اس کی روک تھام کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہیے کیونکہ ہمارا ملک سیاسی انتشار، بد امنی اور بد انتظامی کا مزیدمتحمل نہیں ہو سکتا۔ ہماری حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ چاہے ہمارا تعلق مخالف جماعت سے بھی ہو ، تب بھی عوام دوست پالیسیز میں اپنے حکمرانوں کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ سیاسی وابستگیوں، ذاتی پسند اور نا پسند سے بالاتر ہو کر سوچیں۔
 
اچھا خیال ہے۔
 
ہمارے حلقے این اے 239 سے پی ٹی آئی پہلے اور دوسرے نمبر پر ایم کیو ایم اور تیسرے پر اے پی ایم ایل جیت رہا ہے (غیر حتمی نتائج)
 
Top