پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

زیک

مسافر
انڈیا سے تجارت کریں گے- عمران خان

انصافیوں کو مرگی کا دورہ تو نہیں پڑ گیا-
اگر واقعی تجارت بڑھائی جائے تو بہت اچھی بات ہو گی لیکن جیسے نواز شریف کو انڈین کہہ کہہ کر تحریک انصاف تھکی بھی نہیں کیا کوئی اس پلٹے کو قبول کرے گا؟
 
زیک

مسافر
لبیکیوں کا کیا بنا اس الیکشن میں؟ ان کی للکار سنائی نہیں دے رہی۔
وہ جیتنے کے لئے نہیں اٹھے تھے۔ ان کی باتیں عمران کی ہر تقریر میں سنی جا سکتی تھیں۔

ویسے کل کتنے ووٹ ملے؟ اور زیادہ کہاں؟ اسلام آباد کے ایک حلقے میں دس ہزار سے زیادہ ملے
 
اگر واقعی تجارت بڑھائی جائے تو بہت اچھی بات ہو گی لیکن جیسے نواز شریف کو انڈین کہہ کہہ کر تحریک انصاف تھکی بھی نہیں کیا کوئی اس پلٹے کو قبول کرے گا؟

میرے انصافی دوستوں کا فیس بُک پر جواب ہے کہ "برابری پر تعلقات اچھی بات ہے" اور یہی صاحب فوراً سے بیشتر چاہتے تھے کہ نواز شریف کلبھوشن کی پھانسی پر عملدرآمد کروائے-
خیر یہ یقیناً خوش آیند بات ہے روابط بہتر اور تجارت زیادہ ہونی چاہئیے-
 
وہ جیتنے کے لئے نہیں اٹھے تھے۔ ان کی باتیں عمران کی ہر تقریر میں سنی جا سکتی تھیں۔

ویسے کل کتنے ووٹ ملے؟ اور زیادہ کہاں؟ اسلام آباد کے ایک حلقے میں دس ہزار سے زیادہ ملے

میرے حلقے این اے 122 سے 12 ہزار ملے- اوسط یہی ہے ہر جگہ سے- 2 صوبائی سیٹیں ملی ہیں سندھ سے اور میرے خیال میں صرف وہی ملی ہیں-
 
جمشید دستی کے متعلق بہت سنا تھا!
میری پھوپھو مظفرگڑھ میں ہیں اور بھائیوں کے کئی دوست بھی! ہمیشہ سننے میں آتا رہا کہ جمشید دستی کا دروازہ چاہے رات کو کھٹکھٹاؤ، ساتھ چل پڑتا ہے کام میں، جوتا پہننے کی پرواہ نہیں کرتا! عام آدمی کی زندگی گزارتا ہے وغیرہ وغیرہ. لیکن یہ کیا ہوا؟ چار سو چار ووٹ؟
چار سو چار ووٹ نہیں تھے. غالبا تین ہزار ووٹ سے ہارا ہے. کافی ووٹ ملے ہیں. رات کو علم ہوا تو سوچ رہی تھی کہ کیا لکھ دیا یہاں!
 
جاسمن

لائبریرین
پائن مقامی طور پر بھی نتائج دینے ہوتے ہیں-
ایپ نہیں چل رہی تو پولنگ ایجنٹ کو تو رزلٹ تھما دیتے-

نتائج تو جلدی تیار ہوجاتے ہیں۔ ہم نے تو بغیر کسی تیاری کے ڈیوٹی کرتے جلد نتائج دیے ہوئے ہیں۔تب ایسی کوئی ایپ بھی نہ تھی نہ ہی عملہ کی تربیت کا انتظام تھا ۔ اب تو عملہ کو اس قدر تربیت دی گئی ہے اور جدید طریقے اختیار کئے گئے ہیں۔
 
بجو! اس بار آپ کی الیکشن ڈیوٹی نہیں لگی؟
 
جاسمن

لائبریرین
تحریک انصاف نے بھرپور مقابلہ (دھاندلی بقول نون لیگ) کر کے دو جماعتی سسٹم کو شکست فاش کیا ہے۔ 4 حلقوں سے شروع سے ہونے والا معاملہ 4 نون لیگی اعلی قائدین کو جیل تک لے گیا۔ جو دھاندلی پر استعفی مانگنے پر اکڑتے تھے آج رو دھو رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا۔ جیلوں میں ڈالوں گا۔ ایک ایک چیز پوری کر کے دکھائی۔

عمران خان کو یہ زعم نہیں ہونا چاہیے کہ ان کی وجہ سے جیل جانے والے جیل گئے یا رو رہے ہیں۔ اکڑنے والے اللہ کی جانب سے سزا جھیل رہے ہیں۔عمران خان کو بھی اللہ سے ڈرنا چاہیے اور عاجزی اختیار کرنی چاہیے۔
 
تحریک انصاف نے بھرپور مقابلہ (دھاندلی بقول نون لیگ) کر کے دو جماعتی سسٹم کو شکست فاش کیا ہے۔ 4 حلقوں سے شروع سے ہونے والا معاملہ 4 نون لیگی اعلی قائدین کو جیل تک لے گیا۔ جو دھاندلی پر استعفی مانگنے پر اکڑتے تھے آج رو دھو رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا۔ جیلوں میں ڈالوں گا۔ ایک ایک چیز پوری کر کے دکھائی۔
بھائی! ویسے تو کپتان کو سب سے زیادہ نقصان اس کے جیالوں کے بیابات نے ہی پہنچایا ہے مگر پھر بھی مجھے آپ کے پاکستان تحریک انصاف کا نمائندہ ہونے میں شبہ سا ہے! :)
(نئے پاکستان میں اتنی نیگٹویٹی نہیں ہو سکتی (جتنی آپ کے کافی سارے بیانات میں رہی ہے) ایک دفعہ اپنے کپتان سے پوچھ آئیں یا پھر یہ بتا دیں کہ آپ وہ نہیں ہیں جو ظاہر کر رہے ہیں؟ :) )
 
Top