پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نیز یہ کہ یہ تاریخِ انسانی، سوری تاریخِ عمرانی میں پہلی تقریر تھی جس میں نواز شریف یا زرداری کا نام نہیں لیا گیا، جو حقیقتاً خوش آئند بات ہے۔
اور لکھی ہوئی بھی نہیں تھی۔

اور بیکار کی آں اوں سے بھی پاک تھی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نیا پاکستان کی دوسری صبح مبارک ہو۔
تفنن برطرف دعا ہے کہ نئی حکومت اپنے وعدوں کو پورا کر سکے۔ آمین
اور اگر واقعی میں مثبت کام کیے گئے تو اگلی بار بشرط زندگی میرا ووٹ انہی کو جائے گا۔

ہاں فواد چوہدری کے جیتنے کا مجھے بہت دکھ رہے گا۔ اچھا خاصا ہار رہا تھا۔ جیسے ہی میں سونے گئی، نتیجہ تبدیل ہو گیا۔ کاش میں اس حلقے کی ووٹر ہوتی۔
فواد چوہدری نے کیا کیا ہے؟
کس نے کہا تھا سونے کو اس کی خبر لیں :D
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیا ۔خواجہ سعد رفیق نے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کروا دی ہے ، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ این اے 131 میں پریزائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ دانستہ طور پر مسترد کیے ہیں ۔درخواست میں سعد رفیق نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔
یہ درخواست لوہے کے چنے کی جانب سے تھی یا چکڑ چھولے ولوں؟ :D
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کاش فواد چوہدری کے حلقے میں بھی ایسا ہو سکے۔ مجھے صرف اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں موصوف کو وزارت اطلاعات و نشریات نہ دے دی جائے۔

کچھ اینکرز تو انھیں سی ایم بنانے کے خواہشمند ہیں اور شاید یہ خود بھی!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الیکشن سے پہلے ایک لائن مشہور ہوئی تھی-
Vote for PML N is vote for INDIA.

مریکا میں 30 سال سے مقیم تحریکی کزن نے بھی اسکا حوالہ دیتے ہوئے بلے پر نشان لانے کو کہا؟ میں نے پوچھا ایسا کیونکر؟
جواب :
If you don’t believe vote for PMLN, current Indian PM said he actively worked at the time of BD separation
But please vote for PMLn so you will be happy

میں فئیر لا دتی شیر تے مہر - :p
آپ نے بھی دکھی کر دیا :D
 
یہ درخواست لوہے کے چنے کی جانب سے تھی یا چکڑ چھولے ولوں؟ :D
یہ میرا حلقہ ہے اور سعد رفیق نے تحریک انصاف پر پیسوں سے ووٹ خریدنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پیراگون سٹی میں اربوں کے گھپلوں کی تحقیق سعد رفیق اور اس کے بھائی سلمان رفیق پر چل رہی ہے اور ان لوگوں نے آشیانہ سکیم میں غریب لوگوں کے لیے سستے گھروں کے اچھے منصوبے کو تباہ کرکے اپنی ہاوسنگ سوسائٹی سے اربوں بنائے۔ کوئی بھی پیراگون سٹی پر گھپلوں کی تفصیل انٹرنیٹ پر پڑھ سکتا ہے۔

ووٹ خریدنے کا الزام الٹا سعد رفیق پر ہے ، اگر علیم خان ووٹ خریدنے میں کامیاب ہوتا تو کم از کم اس حلقے میں اپنی صوبائی سیٹ ہی جیت لیتا۔ یاد رہے یہ وہ حلقہ ہے جس میں پچھلے الیکشن میں بھی زبردست دھاندلی کا الزام سعد رفیق پر تھا اور الیکشن ٹریبونل نے سعد رفیق کی جیت کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ سنایا تھا۔

جھوٹ کب تک بولو گے سعد رفیق؟ علیم خان کی نالائقی سے اس حلقے کا مقابلہ بہت کانٹے دار ہوا ہے ورنہ یہ تحریک انصاف کی آسان سیٹ تھی۔
 
ماہرین سیاسیات سے میرا ایک سنجیدہ سوال!

یہ جو الیکشن کمپین میں لاکھوں (یا کروڑوں) روپے ہر بڑے امیدوار کی جانب سے خرچ کیے جاتے ہیں ان کو وہ ری کوَر کیسے کرتے ہیں؟
انہیں اس خرچے کا بل ادا کیا جاتا ہے یا وہ یہ کام "صدقے" کی نیت سے کرتے ہیں؟
 
کوئی ہے جو الیکشن کمیشن کی سائٹ پر کرالر چلا کر مندرجہ ذیل پارٹیوں کے ووٹوں کی تفصیل ایک سپریڈشیٹ میں اکٹھی کر لے:
  • تحریک لبیک
  • ملی مسلم لیگ
  • اللہ اکبر تحریک
  • اہل سنت و الجماعت
  • راہ حق
زیک بھائی آپ کی منتخب کردا پارٹیوں کے ساتھ پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں نے الیکشن 2018 میں پورے پاکستان سےچھیالیس لاکھ چوہتر ہزار پانچ سو پینتالیس ووٹ حاصل کیے ۔
صوبہ پنجاب میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد اٹھارہ لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو اٹھانوے ہے اور پورے ملک میں سب سےزیادہ ووٹ مذہبی جماعتوں کو صوبہ پنجاب میں ڈالے گئے ۔
صوبہ خیبرپختونخوامیں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد تیرہ لاکھ سینتالیس ہزار تین سو سرسٹھ ہے ۔
صوبہ سندھ میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد گیارہ لاکھ چوبیس ہزار سینتالیس ہے ۔
صوبہ بلوچستان میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد تین لاکھ چار ہزار ایک سو انتیس ہے ۔
اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کو ملنے والے ووٹوں تعداد انتالیس ہزار آٹھ سو چار ہے۔
لنک
 
Top