پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

نایاب

لائبریرین
کہیں سے خبر نہیں مل رہی کہ عمران خان نے ممکنہ جیت پر کوئی خطاب کیا ہو ؟
کوئی اپ ڈیٹ اس بارے ؟
بہت دعائیں
 

یاز

محفلین
لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ماضی کے سات آٹھ انتخابات میں کے پی کے سے کسی جماعت کو سادہ اکثریت بھی نہیں ملی۔ ہمیشہ اتحادی حکومت ہی بنی ہے۔
اس دفعہ پی ٹی آئی کو لینڈ سلائیڈ مینڈیٹ ملا ہے، جو کافی حیران کن ہے۔ اس سے یہ نتیجہ ضرور نکالا جا سکتا ہے کہ وہاں کا عام ووٹر ان سے خوش ہے۔
 
پتنگ کا نشان ہماری پہچان ہے ،ایم کیو ایم کے نمائندے ہمارے نمائندے ہیں،اسمبلی میں اپنی نمائندگی نہیں کھونے دیں گے، بائیکاٹ کا اعلان ہمیں پیچھے کردے گا۔
یہ خیالات ایک بزرگ ووٹر کے تھے۔
 
آخری تدوین:

حسیب

محفلین
عثمان ڈار 113453
خواجہ آصف 112717
این اے 73
تیسری بار ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے. فائنل اناوسمنٹ ایک بجے تک متوقع.
سورس فیس بک
 
الیکشن 2018 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 270 میں سے تحریک انصاف 114نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے،
ن لیگ64 ، پیپلز پارٹی 45 ، آزاد امیدوار 18 ، متحدہ مجلس عمل 8 اور ایم کیو ایم پاکستان 8 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے ۔
روزنامہ جنگ
 

جاسم محمد

محفلین
کہیں سے خبر نہیں مل رہی کہ عمران خان نے ممکنہ جیت پر کوئی خطاب کیا ہو ؟
کوئی اپ ڈیٹ اس بارے ؟
بہت دعائیں
یہ میرے قائد کپتان کا ظرف ہے جو الیکشن کمیشن سے سرکاری نتائج حاصل ہونے سے قبل جیت کا خطاب نہیں کرتا۔ اس کووزارت عظمی کا خواب دیکھنے کا طعنے دیتے تھے وہ 2013 کے الیکشن میں ووٹ کاؤنٹنگ کے دوران جیت کا خطاب کرتے پائے گئے۔ آج کل جیل میں ہوتے ہیں
 

نایاب

لائبریرین
میرے محترم بھائی قائد تحریک کی پہلی تقریر نہ صرف قائد کے باظرف ہونے نہ ہونے کی دلیل ثابت ہوگی بلکہ پاکستان میں آنے والے وقت کا نقارہ بھی ۔ اگر تو قائد تحریک نے اپوزیشن کے الیکشن بارے تحفظات و اعتراضات کو کھلے دل قبول کرتے بنا کسی ہچکچاہٹ کے اپوزیشن کے منتخبہ متنازعہ حلقوں کو کھولنے پر امادگی ظاہر کی تو نئے پاکستان بارے اس کا وعدہ سچ کہلائے گا ۔ اگر وہی پرانی گندی ٹانگ کھینچنے والی سیاست کو وطیرہ بنایا تو یہی سچ ہوگا کہ خواب خواب ہی ہوتے ہیں اقتدار کی سیڑھی بس ۔۔۔ اللہ کرے پاکستان بارے سب کے دیکھے خواب سچ ثابت ہوں ۔ آمین
بہت دعائیں
 

سید عمران

محفلین
اگر نون لیگ پیپل پارٹی مل کر پنجاب میں حکومت بناتے ہیں تو تحریک انصاف مضبوط اپوزیشن بن کر دونوں کو ننگا کرے گی۔ نیب نے پہلے ہی شہباز شریف کے قریبیوں کو مختلف کرپشن کیسز میں دھرا ہوا ہے۔
فروغِ بدزبانی کے اسی خدشے کا اظہار فرحت کیانی صاحبہ نے اپنے ایک مراسلے میں کیا تھا!!!
 

سید عمران

محفلین
نیشنل اسمبلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو
صوبائی اسمبلی کے لیے متحدہ مجلس عمل کو

امیدوار کا نام پہلی بار پڑھا وہاں بیلٹ پیپر پر، بس میں نے اپنی جانب سے اب دونوں پارٹیز کو (ان کے قائدین عمران اور سراج الحق) ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کی تھی کہ مجھے یہ پسند ہیں! لیکن وہ دونوں امیدوار ہی ہمارے حلقے میں جیت نہیں سکے. :)
مبارک ہو۔۔۔
لیڈر ہرانے والی ووٹر لسٹ میں آپ کا نام شامل کرلیا گیا ہے!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
دعا ہے کہ پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنے والے نئے حکمران عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں اور دنیا میں پاکستان کے وقار کو بلند کرنے کی کوشش کریں۔ آمین
 

سین خے

محفلین
سب پاکستانیوں اور بالخصوص انصافی بہن بھائیوں کو خان صاحب کی جیت مبارک ہو۔ انصافی بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ خان صاحب کو یہ یاد دلاتے رہیں کہ ہم پاکستان کو مزید شدت پسندی کی طرف دھکیلنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ پہلے ہی پاکستان ایف اے ٹی ایف لسٹ میں ہے۔

میں نے خان صاحب کی جیت یہ سوچ کر قبول کر لی ہے کہ ہو سکتا ہے جب وہ حکومت میں آئیں تو شدت پسند گروہوں کے کرتوتوں پر پردہ ڈال کر انھیں ہمارے درمیان معاشرے میں نہیں لائیں۔ آپ سب پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ خان صاحب کو اس بات کا احساس دلاتے رہیں۔
 
Top