پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

یاز

محفلین
ویسے ابھی تک زیادہ تر دوبارہ گنتی یا کسی بھی اور وجہ سے جتنے بھی نتائج تبدیل ہوئے ہیں، ان میں بیشتر پہ پہلے پی ٹی آئی جیت رہی تھی۔
کیا اس ٹرینڈ کی کچھ سمجھ آتی ہے؟
 
زیک

مسافر
ویسے ابھی تک زیادہ تر دوبارہ گنتی یا کسی بھی اور وجہ سے جتنے بھی نتائج تبدیل ہوئے ہیں، ان میں بیشتر پہ پہلے پی ٹی آئی جیت رہی تھی۔
کیا اس ٹرینڈ کی کچھ سمجھ آتی ہے؟
کتنے نتائج تبدیل ہوئے ہیں جن میں فرق ایک یا دو فیصد سے زیادہ کا تھا؟ اس سے کم فرق میں تبدیلی کافی حد تک ممکن ہے۔
 
یاز

محفلین
ایم کیو ایم کی جانب سے چار چھ سال پرانا شغل شروع ہو چکا ہے۔
ایک جانب خبر آتی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ پھر خبر آتی ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ نہ کیا جائے۔ خالد مقبول صدیقی کچھ اور فرما رہے ہیں اور فاروق ستار کچھ اور۔
ابھی مزید بھی بہت کچھ چلے گا۔
 
بقول مشہور فلاسفر انجلی شرما جی
"بڑے پھولے اوہ جی، بڑے پھولے اوہ جی" وغیرہ وغیرہ
نہیں، سچ میں! یہ تو مافیا ہوا! ورنہ کیا عزت رہ جائے گی یہ کہتے ہوئے کہ اتنا روکڑا دو تو اپن تمہاری طرف آئے گا ورنہ اپن کے پاس ٹائم نئیں اے!
 
نہیں، سچ میں! یہ تو مافیا ہوا! ورنہ کیا عزت رہ جائے گی یہ کہتے ہوئے کہ اتنا روکڑا دو تو اپن تمہاری طرف آئے گا ورنہ اپن کے پاس ٹائم نئیں اے!
فی الحال روکڑا نہیں مانگا جاتا۔
وزارت، عہدے، پوسٹس، پوسٹنگ ٹرانسفر، نئی نوکریوں، ہاؤسنگ کالونیوں و پٹرول پمپس کے اجازت ناموں وغیرہ پر سودا طے ہوتا ہے۔
 
نہیں، سچ میں! یہ تو مافیا ہوا! ورنہ کیا عزت رہ جائے گی یہ کہتے ہوئے کہ اتنا روکڑا دو تو اپن تمہاری طرف آئے گا ورنہ اپن کے پاس ٹائم نئیں اے!

جی ہاں اب تو وزارتوں کے تقاضے ہوں گے۔ کوئی اقلیتی پارٹی مرکز میں تعاون کے بدلے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ بھی مانگ سکتی ہے۔

فی الحال روکڑا نہیں مانگا جاتا۔
وزارت، عہدے، پوسٹس، پوسٹنگ ٹرانسفر، نئی نوکریوں، ہاؤسنگ کالونیوں و پٹرول پمپس کے اجازت ناموں وغیرہ پر سودا طے ہوتا ہے۔
 
یاز

محفلین
ابھی الیکشن کمیشن کی سائٹ پہ این اے 56 اٹک کا نتیجہ دیکھنے سے معلوم ہوا کہ لبیک تحریک نے وہاں سے 62000 سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں۔
بہت ہی حیران کن۔
 
جان

محفلین
نہیں، سچ میں! یہ تو مافیا ہوا! ورنہ کیا عزت رہ جائے گی یہ کہتے ہوئے کہ اتنا روکڑا دو تو اپن تمہاری طرف آئے گا ورنہ اپن کے پاس ٹائم نئیں اے!
الیکشن کا خرچہ تو مانگتے ہیں کم از کم اور دوسرا سارے ایسے نہیں اور تیسرا یہ حقیقی زندگی ہے یہاں اصول و ضوابط کتابوں والے نہیں چلتے اور چوتھا جس کو عزت پیاری ہوتی ہے وہ پاکستانی الیکشن میں نہیں کودتا اور پانچواں پاکستان میں مافیا ہی کا راج ہے چاہے سرکاری حمایت حاصل ہو یا خود سرکار میں ہوں یا بطور سرکاری ادارہ ہوں۔
 
مجھے یاد ہے کہ جب پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مولانا صاحب کی جماعت نے ’جمہوریت کے وسیع تر مفاد‘ میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو باہمی مفاہمت کی یادداشت ڈاکٹر قیوم سومرو (مشیر صدر زرداری) ایک ’صاحب‘ سے اپروول لینے کے لیے لے جا رہے تھے۔ دوران سفر انھیں کچھ تبدیلیوں کی اطلاع دی گئی تو ہمارے آفس میں لے آئے اور مجھے اس کی حتمی شقیں دیکھ لینے کا اتفاق ہوا۔

باقی سب تو دنیا داری کے معاملات تھے لیکن ان میں ایک شق ایسی تھی جسے پڑھ کر بیک وقت ہنسی بھی نکلی اور رونا بھی آیا۔ وہ تھی اسلام آباد کے نئے آباد ہونے والے سیکٹرز جی 13 اور جی 14 میں چار مساجد کا انتظام مولانا کے مسلک والوں کے حوالے کرنا ۔ :)
 
ہے تو حیران کن بات ویسے۔
ایسے چند ہی حلقے اورہیں جن میں ووٹرز کی تعداد چھ لاکھ سے اوپر ہے۔ این اے 58 بھی ان میں سے ایک ہے۔

عمومی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں بالترتیب کتنے ووٹرز ہوتے ہیں/ ہونے چاہئیں؟
 
یاز

محفلین
عمومی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں بالترتیب کتنے ووٹرز ہوتے ہیں/ ہونے چاہئیں؟
تین سے ساڑھے چار لاکھ تک۔
ویسے تو ووٹرز کی کل تعداد کو 272 سے تقسیم کر کے ایک mean حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم حلقوں کو ضلعوں اور صوبوں کی جغرافیائی حدود کے اندر بھی پابند کرنا ہوتا ہے تو کچھ اونچ نیچ قرین قیاس سمجھی جا سکتی ہے، لیکن چھ لاکھ بہت زیادہ ہیں۔ اتنے میں تو اٹک کا ایک اور حلقہ بننا چاہئے تھا۔
یہ تازہ ترین مردم شماری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ریوائزڈ حلقہ بندیوں کا شاخسانہ ہے، جس میں پنجاب کی 10 کے قریب سیٹیں کم ہو گئی ہیں۔
 
Top