اگر آپ نے ن لیگیوں کی نفسیات پر غور کیا ہو تو آپ جان جائیں گے کہ پہلے تو یہ اکڑ جاتے ہیں مگر جب دیکھتے ہیں کہ اکڑ سے کام نہیں چلے گا تو پاؤں پڑنے میں بھی دیر نہیں لگاتے ۔ باقی آپ ن لیگ اور دوسری جماعتوں کے آج کل کے بیانات کو زیادہ سیریس نہ لیں یہ سب انتخابی مہم کے بیانات ہیں۔بعض پٹواری پیجز کے مطابق شیر لنگڑا ہو رہا ہے۔ ویسے زخمی شیر زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ الیکشن کے قریب کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پچھلی بار عمران خان لفٹر سے گر گئے تھے۔ اب کہاں چڑھ جائیں اللہ بہتر جانتا ہے۔
الیکشن کے بعد ن لیگ اور پی پی کے مخلوط حکومت بنانے کے اتنے ہی امکانات ہیں جتنے پی پی اور پی ٹی آئی کے مگر اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے سر پر ہاتھ رکھے گی یہ تو بالکل واضح ہے۔