زیک

مسافر
امریکیت کی پرسنٹیج شاید 50 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔
میرے غیرملکی ہونے کا ثبوت تو وہ سیلفیاں ہیں جو کئی پاکستانی سیاحوں نے میرے ساتھ بنائیں۔ اور وہ پولیس اور فوج والے ہیں جنہوں نے ہر بار گاڑی روک کر ڈرائیور سے پوچھا کہ ہم فارنر ہیں
 
زیک

مسافر

کل ہائیک 2 کلومیٹر تھی۔

واپسی پر ایک اور مشرقی ایشیائی سیاح سے ملاقات ہوئی۔

اتنی آسان ہائیک اور بہترین مناظر کے باوجود یہاں کوئی پاکستانی ہائیک کرتا نظر نہیں آیا۔ یہی صورتحال سوائے راما جھیل اور فیری میڈوز کے ہر جگہ دیکھی۔ پاکستانی سیاح کافی تعداد میں تھی مگر ہائیکر نہ ہونے کے برابر۔ اگر یہی ہائیک امریکہ میں ہوتی تو بہت لوگ آپ کو پسو گلیشیر پر نظر آتے۔ پھر آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں ہائیکنگ کا اس قدر فقدان ہے؟
 
زیک

مسافر
ان گلیشیئرز پر گلوبل وارمنگ کے اثرات نظر آئے؟
اثرات دیکھنے کے لئے کوئی ریفرینس ہونا چاہیئے جیسے نیوزی لینڈ، آسٹریا اور الاسکا میں مختلف طریقوں سے بتایا گیا تھا کہ گلیشیر پہلے کتنا اور کہاں تک تھا، جھیل تھی یا نہیں وغیرہ۔ یہاں ایسا کوئی موازنہ نہیں تھا جس سے اندازہ ہو کہ گلیشیر پر کتنا فرق پڑا ہے۔
 
میرے غیرملکی ہونے کا ثبوت تو وہ سیلفیاں ہیں جو کئی پاکستانی سیاحوں نے میرے ساتھ بنائیں۔ اور وہ پولیس اور فوج والے ہیں جنہوں نے ہر بار گاڑی روک کر ڈرائیور سے پوچھا کہ ہم فارنر ہیں

خصوصی طور پر پوچھ رہا ہوں کہ آپ کیا بولتے تھے ہاں کہ ناں؟

اثرات دیکھنے کے لئے کوئی ریفرینس ہونا چاہیئے جیسے نیوزی لینڈ، آسٹریا اور الاسکا میں مختلف طریقوں سے بتایا گیا تھا کہ گلیشیر پہلے کتنا اور کہاں تک تھا، جھیل تھی یا نہیں وغیرہ۔ یہاں ایسا کوئی موازنہ نہیں تھا جس سے اندازہ ہو کہ گلیشیر پر کتنا فرق پڑا ہے۔

جاسم صاب ریفرینس تو پھر وہی ہے، جی وہی۔
نوٹ: یہ عمومی پیرائے میں بات کی ہے۔
 
زیک

مسافر
خصوصی طور پر پوچھ رہا ہوں کہ آپ کیا بولتے تھے ہاں کہ ناں؟
عام لوگوں کے سامنے سچ کہ امریکہ سے ہیں۔ پولیس والوں کو دوسرا سچ کہ پاکستانی ہیں تاکہ رجسٹریشن، گارڈ اور ہر چوکی پر لمبے انتظار سے بچا جا سکے
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
پبلک سروس میسج

اگر آپ اپنے فون پر یہ تصاویر دیکھ رہے ہیں تو بھی ٹھیک ہے لیکن موقع ملے تو کسی بڑی سکرین پر دیکھ کر صحیح طور سے انجوائے کریں
متفق، میں نے یہ فرق واضح محسوس کیا ہے۔ کچھ تصاویر تو ایسی ہیں کہ بس دیکھتے رہنے کو دل کرتا ہے۔ (یقینا میری مراد ان تصاویر سے ہے جن میں زیک موجود نہیں)۔ :p
 
جاسم محمد

محفلین
پبلک سروس میسج

اگر آپ اپنے فون پر یہ تصاویر دیکھ رہے ہیں تو بھی ٹھیک ہے لیکن موقع ملے تو کسی بڑی سکرین پر دیکھ کر صحیح طور سے انجوائے کریں
میں تو ساتھ ساتھ وال پیپر کیلئے کمپیوٹر میں سیو بھی کرتا جا رہا ہوں۔ جزاک اللہ :)
 
زیک

مسافر
ہائیک کے بعد واپس بورت جھیل گئے اور وہاں پیڈل بوٹ میں بوٹنگ کی۔ بوٹنگ سے کچھ تصاویر کہ اب سورج کچھ نکل آیا تھا اور رنگ بہتر تھے

زیک

مسافر
پسو گلیشیر شاہراہ قراقرم سے بھی نظر آتا ہے اور اکثر لوگ اسی پر اکتفا کرتے ہیں۔ یہ ہائی وے سے زوم کر کے تصویر

زیک

مسافر
اور اب پورا منظر جیسا کہ ہائی وے سے نظر آتا ہے۔

پسو گلیشیر کی تین مختلف جگہوں سے جو تصاویر پوسٹ کی ہیں ان سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ صرف سڑک سے دیکھنا کافی تھا یا مختلف زاویوں سے دیکھنے کا اپنا مزا ہے۔ پھر یہ بھی کہ گلیشیر کے ساتھ ساتھ ہائیک کرتے ہوئے آپ کو دوسرے خوبصورت مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں
 
زیک

مسافر
شاہراہ قراقرم کے کنارے یہ جگہ گوگل میپس کے مطابق Yazyopk ہے۔

Google Maps

اچھی خوبصورت جگہ ہے۔ یہاں ریستوران سے ہم نے سموسے کھائے۔

Top