زیک

مسافر
ناشتہ کر کے وہاں سے نکلے۔ جب شاہراہ قراقرم پر پہنچے تو ایک پولیس والے نے بتایا کہ کوئی سائیکل ریس ہو رہی ہے اور سڑک آگے بند کی جا رہی ہے۔ ہم کچھ دیر آگے چلے پھر پولیس نے ہمیں قراقرم ہائی وے کے ساتھ کچے پر پارک کرنے کو کہا۔ وہاں اور بھی گاڑیاں کھڑی تھیں۔

انتظار کرتے ہوئے ارد گرد کی کچھ تصاویر لیں۔

 

زیک

مسافر
آخر سائیکلسٹ آنا شروع ہوئے۔ یہ ٹور دَ خنجراب ریس تھی۔ اس دن اس کا دوسرا سٹیج تھا جو گلمٹ (؟) سے شروع ہوا تھا۔ چار دنوں میں یہ ریس گلگت سے خنجراب تک تھی۔ 280 کلومیٹر اور کل چڑھائی شاید 6000 میٹر۔ گلگت اور خنجراب کی اونچائی میں 3200 میٹر کا فرق ہے لیکن ہائی وے اوپر نیچے جاتی ہے لہذا آپ زیادہ اونچائی چڑھتے ہیں۔

 

زیک

مسافر
پاکستانی اور دوسرے ممالک سے آئے پروفیشنل سائیکلسٹس کے علاوہ چند مقامی سائیکلسٹ بھی اس سٹیج میں نظر آئے جو ایک سٹیج ہی کر رہے تھے۔

 
Top