زیک

مسافر
اکثر ایسی سائیکلنگ ریس میں سائیکلسٹ اکٹھے چلتے ہیں جس سے ونڈ ریزسٹنس کا اثر کم ہوتا ہے لیکن اس ریس میں سائیکلسٹ اکیلے اکیلے ہی آ رہے تھے

 

لاریب مرزا

محفلین
آخر سائیکلسٹ آنا شروع ہوئے۔ یہ ٹور دَ خنجراب ریس تھی۔ اس دن اس کا دوسرا سٹیج تھا جو گلمٹ (؟) سے شروع ہوا تھا۔ چار دنوں میں یہ ریس گلگت سے خنجراب تک تھی۔ 280 کلومیٹر اور کل چڑھائی شاید 6000 میٹر۔ گلگت اور خنجراب کی اونچائی میں 3200 میٹر کا فرق ہے لیکن ہائی وے اوپر نیچے جاتی ہے لہذا آپ زیادہ اونچائی چڑھتے ہیں۔

گلمٹ کے ساتھ سوالیہ نشان کیوں؟؟
 

زیک

مسافر

زیک

مسافر
ادارے کے سفرنامے میں بھی گلمٹ ہی لکھا ہے۔
وہ والا ہنزہ میں ہے۔ یہ نگر میں ہے۔
انگریزی سے ترجمہ کریں تو تلفظ ’گھلمٹ‘ یا ’غلمٹ‘ یا ’غلمت‘ ہونا چاہیے۔
شاید۔ لیکن ہنزہ اور نگر میں کئی جگہوں کے ایک سے نام ہیں اس لئے ہنزہ والے کے ہجے سے ہی لکھا
 

جاسم محمد

محفلین
وہ والا ہنزہ میں ہے۔ یہ نگر میں ہے۔

شاید۔ لیکن ہنزہ اور نگر میں کئی جگہوں کے ایک سے نام ہیں اس لئے ہنزہ والے کے ہجے سے ہی لکھا
Capture.jpg

ضلع ہنزہ نگر - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
 

زیک

مسافر
میں بہت خوش خوش سائیکلسٹس کا انتظار کر رہا تھا اور تصاویر لے رہا تھا۔ ایک بچہ بھی تصاویر لے رہا تھا۔ کچھ لوگ بہت تنگ تھے کہ انہیں کیوں روکا گیا اور پولیس سے بحث کر رہے تھے۔ کچھ تو اپنے پیشے وغیرہ کا رعب بھی جھاڑ رہے تھے تاکہ انہیں جانے دیا جائے

 
دیدہ زیب تصاویر کو ملاحظہ کرکے مابدولت محظوظ و متاثر ہوئے اور برادرم زیک کو " نقاش قدرت و فطرت " کا خطات عطا کرنے پر اپنے تئیں حق بجانب گردانتے ہیں ۔ :zabardast1: :a6:
 

زیک

مسافر
ٹریفک کو روکنے والی پولیس کے پاس بھی گن اور پاکستانی پھر بھی پولیس سے بحث کر رہے تھے

 
Top