پاکستان کا لبیک دھرنا

اردو محفل میں "دھرنا" چل رہا ہے۔ شروع سے پڑھیں۔۔

37 صفحے شروع سے پڑھنے کے مشورے کے خلاف تو میں اپنے گھر کے سامنے دھرنا دے دوں گا۔

کافی سنا سنا سا نام ہے! :)

قصہ مختصر یہ کہ، ہمارا موقف ہے کہ یہ مولوی صاحبان بالآخر آپس میں دست و گریبان ہو جائیں گے، اس لیے انہیں دھرنا دھرنا کھیلنے کی اجازت نہ دی جاوے! :)

یہ مان لینا بہت مشکل ہے کہ حالیہ دھرنا صرف ایک مذہبی ایشو کی وجہ سے تھا، یہی مولوی صاحبان دو ہزار سولہ میں اسلام آباد کا رخ کیے ہوئے تھے! تاہم، ہماری یاداشت کمزور ہے۔

فی الحال انہیں بدست و گریباں نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ "اتحاد" پر "راضی" کیا جائے گا۔
میں تو گاندھی جی کے تین بندروں کے اصولوں پر تھوڑی سی ترمیم کے بعد متفق ہو گیا ہوں۔ نہ کچھ دیکھ، نہ کچھ سن، نہ کچھ بول


تو ہم اسلام آباد والے ہی ملے ہیں سب کو اس شغل میلے کے لیے؟
دھرنا تو آپ کے خلاف بھی بنتا ہے ۔ یا تو آپ نے فیس بک پر نام تبدیل کر لیا ہے کہ میں ڈھونڈ نہیں پا رہا یا مجھے انفرینڈ کر دیا ہے۔
خیرہم لوگ تو ہیں ہی اس قابل۔ اب خادم حسین سے زیادہ کیا ہو جاناہے ہمارے ساتھ۔
 

ہادیہ

محفلین
37 صفحے شروع سے پڑھنے کے مشورے کے خلاف تو میں اپنے گھر کے سامنے دھرنا دے دوں گا۔
ہاہاہاہاہا۔۔۔ مجھے کیا پتہ تھا آپ اتنے "معصوم" ہیں کہ فوراً عمل بھی کرلیں گے۔۔ ٹھیک ہے آپ بھی شوق پورا کرلیں ۔ آپ کو کسی نےنہیں اٹھانا:rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:
لئیق بھیا، ملائیت شدت پسندانہ رویوں کو کہہ لیں جو کہ کسی بھی شعبے سے متعلقہ افراد کے اندر تب در آتی ہے جب ان کے پاس دلیل کی قوت ختم ہو جائے۔ بسا اوقات یہ ملائیت دشنام طرازی اور گالم گلوچ کی شکل اختیار کرتی ہے اور کبھی کبھار تو یوں ہوتا ہے کہ ایسے انتہاپسند افراد جتھے تشکیل دے کر مخالفین کی گردنیں مارنے لگ جاتے ہیں؛ اس طرح کے انتہاپسندانہ رویے معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ثابت ہوتے ہیں۔ اب یہ بحث تو مناظرے کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے، اس لیے کیا یہاں فل اسٹاپ لگا دینا مناسب نہیں؟ :) ایسا نہ ہو کہ آپ کا لہجہ تلخ ہو جائے جو کہ ہمارے لیے تکلیف دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ :) ٹیگ لئیق احمد
انتہا پسندانہ رویے کو "ملائیت" کا نام دینا مناسب نہیں اسے انتہا پسندانہ رویہ ہی کہہ لیا کیجئے ۔ لفظ "ملائیت" علماء کی طرف اشارہ کرتا ہے اور علماء کا احترام ہمارے لئے بلکہ سب مسلمانوں کے لئے واجب ہے اس لئے بہتر ہے ایسی متنازع اصلاحات ایجاد کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
 

فرقان احمد

محفلین
انتہا پسندانہ رویے کو "ملائیت" کا نام دینا مناسب نہیں اسے انتہا پسندانہ رویہ ہی کہہ لیا کیجئے ۔ لفظ "ملائیت" علماء کی طرف اشارہ کرتا ہے اور علماء کا احترام ہمارے لئے بلکہ سب مسلمانوں کے لئے واجب ہے اس لئے بہتر ہے ایسی متنازع اصلاحات ایجاد کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
جناب! ملائیت کا لفظ استعمال نہ کیا جائے تو قریب قریب سبھی مذہبی زعماء، علمائے کرام کے درجے پر فائز ہو جائیں گے، غالب امکان ہے۔ :) ویسے، جناح نے بھی واضح کر دیا تھا کہ ملک کا نظام تھیوکریسی پر مبنی نہ ہو گا۔ :)
عام افراد کے انتہاپسندانہ رویوں سے اس قدر نقصان نہیں پہنچتا ہے تاہم مذہب کے نام پر شدت پسندی سے معاشرے میں خون خرابہ ہونے کا زیادہ امکان رہتا ہے اور ایسا مذہبی طبقہ، مذہب کو بدنام کرانے کا سبب بھی بنتا ہے۔ اب دیکھ لیجیے، سیاسی رہنماؤں کے لیے کتنے افراد جانیں دے سکتے ہیں تاہم مذہبی رہنماؤں کے لیے لوگ جان دینے میں فخر محسوس کرتے ہیں (بوجہ مذہب)۔ اس لیے اس طبقے پر زیادہ بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مذہب سے وابستگان کو آئے روز کسی بڑی آزمائش میں نہ ڈالا کریں اور اعتدال پسندی کی راہ اختیار کریں۔
اس کے باوجود ہم لفظ 'ملائیت' کو استعمال کرنے کی کم سے کم کوشش کریں گے! :)
 
آخری تدوین:
ملاء ٹولہ، رام اور راون کی مدد سے یہ سب کیوں نہیں ٹرائی کرتا ہے؟ ضروری ہے کہ (نعوذ باللہ) ناموس حضرت محمد صلعم کو یوں سڑکوں پر بیچا جائے اور دکان چمکائی جائے ؟

برادر لئیق غیر متفق ہیں مجھ سے اور چاہتے ہیں کہ ملاء ٹولہ اسی طرح دکان چمکاتا رہے :
(نعوذ باللہ) ناموس حضرت محمد صلعم کو اسی طرح سڑکوں پر بیچا جائے اور دکان چمکائی جائے
 

فرقان احمد

محفلین
اسلام آباد کے باسیو! کل ایک اور دھرنا یا جلسہ نما دھرنا آپ کا منتظر ہو گا؛ تیار رہیے گا۔ فیض آباد کی تو گویا شامت آ گئی ہے! اب یہ روایت چل پڑی ہے تو توقع کے عین مطابق، ہر چھوٹا بڑا گروہ دو تین ہزار بندے لے کر اسلام آباد پر چڑھ دوڑا کرے گا۔ افسوس ناک!
 
Top