پاکستان کا لبیک دھرنا

الف نظامی

لائبریرین
آل انڈیا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس منعقدہ 15 نومبر 1942 ء میں قائد اعظم نے وہ بصیرت افروز اور چشم کشا خطاب کیا جس کی ضیا باری سے آج بھی تاریخ پاکستان روشن ہے۔ قائد اعظم نے فرمایا :-
" مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا طرز حکومت کیا ہوگا؟ پاکستان کے طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہوتا ہوں۔ مسلمانوں کا طرز حکومت آج سے تیرہ سو سال قبل قرآن کریم نے وضاحت کے ساتھ بیان کر دیا تھا۔ الحمد للہ ، قرآن مجید ہماری رہنمائی کے لیے موجود ہے اور قیامت تک موجود رہے گا "

6دسمبر 1943 کو کراچی میں آل انڈیا مسلم لیگ کے 31 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران قائد اعظم نے فرمایا:-
" وہ کون سا رشتہ ہے جس سے منسلک ہونے سے تمام مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں ، وہ کون سی چٹان ہے جس پر ان کی ملت کی عمارت استوار ہے ، وہ کون سا لنگر ہے جس پر امت کی کشتی محفوظ کر دی گئی ہے ؟ وہ رشتہ ، وہ چٹان ، وہ لنگر اللہ کی کتاب قرانِ کریم ہے۔مجھے امید ہے کہ جوں جوں ہم آگے بڑھتے جائیں گے ، قرآنِ مجید کی برکت سے ہم میں زیادہ سے زیادہ اتحاد پیدا ہوتا جائے گا۔ ایک خدا ، ایک کتاب ، ایک رسول ، ایک امت "

قائد اعظم نے 17 ستمبر 1944ء کو گاندھی جی کے نام اپنے ایک خط میں تحریر فرمایا:-
" قرآن مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے۔ اس میں مذہبی اور مجلسی ، دیوانی اور فوجداری ، عسکری اور تعزیری ، معاشی اور معاشرتی سب شعبوں کے احکام موجود ہیں۔ یہ مذہبی رسوم سے لے کر جسم کی صحت تک ، جماعت کے حقوق سے لے کر فرد کے حقوق تک ، اخلاق سے لے کر انسدادِ جرائم تک ، زندگی میں سزا و جزا سے لے کر آخرت کی جزا و سزا تک غرض کہ ہر قول و فعل اور ہر حرکت پر مکمل احکام کا مجموعہ ہے۔ لہذا جب میں کہتا ہوں کہ مسلمان ایک قوم ہیں تو حیات اور مابعد حیات کے ہر معیار اور پیمانے کے مطابق کہتا ہوں "

10 ستمبر 1945 ء کو عید الفطر کے موقع پر قائد اعظم نے فرمایا :-
" ہمارا پروگرام قرآنِ کریم میں موجود ہے۔ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ قرآن غور سے پڑھیں۔ قرآنی پروگرام کے ہوتے ہوئے مسلم لیگ مسلمانوں کے سامنے کوئی دوسرا پروگرام پیش نہیں کر سکتی"

1947 ء کو انتقالِ اقتدار کے موقع پر جب حکومت برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے لارڈ ماونٹ بیٹن نے اپنی تقریر میں کہا کہ :
" میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہوگا اور ویسے ہی اصول پیش نظر رکھے جائیں گے جن کی مثالیں اکبر اعظم کے دور میں ملتی ہیں "
تو اس پر قائد اعظم نے برجستہ فرمایا :
" وہ رواداری اور خیر سگالی جو شہنشاہ اکبر نے غیر مسلموں کے حق میں برتی کوئی نئی بات نہیں۔ یہ تو مسلمانوں کی تیرہ صدی قبل کی روایت ہے۔ جب پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یہودیوں اور عیسائیوں پر فتح حاصل کرنے کے بعد ان کے ساتھ نہ ّ صرف انصاف بلکہ فیاضی کا برتاو کرتے تھے۔ مسلمانوں کی ساری تاریخ اس قسم کے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ ہم پاکستانی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں ہی پاکستان کا نظام چلائیں گے"

2 جنوری 1948 ء کو کراچی میں اخبارات کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قائد اعظم نے ارشاد فرمایا :-
" اسلامی حکومت کے تصور کا یہ امتیاز پیش نظر رہنا چاہیے کہ اس میں اطاعت اور وفا کا مرکز اللہ تعالی کی ذات ہے جس کی تعمیل کا عملی ذریعہ قرآن کے احکام و اصول ہیں۔ اسلام میں اصلا نہ کسی بادشاہ کی اطاعت ہے نہ پارلیمنٹ کی نہ کسی شخص یا ادارے کی۔ قرآن کریم کے احکام ہی سیاست و معاشرت میں ہماری آزادی اور پابندی کی حدیں مقرر کر سکتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں اسلامی حکومت قرآنی احکام و اصولوں کی حکومت ہے "

14 فروری 1948 ء کو قائد اعظم نے بلوچستان میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
" میرا ایمان ہے کہ ہماری نجات کا واحد ذریعہ اس سنہری اصولوں والے ضابطہ ء عمل میں ہے جو ہمارے عظیم واضع قانون پیغمبر اسلام نے ہمارے لیے قائم کر رکھا ہے۔ ہمیں اپنی جمہوریت کی بنیادیں سچے اخلاقی اصولوں اور تصورات پر رکھنی چاہئیں۔ اسلام کا سبق یہ ہے کہ مملکت کے امور و مسائل کے بارے میں فیصلے باہمی بحث و تمحیص اور مشوروں سے کیا کرو۔"

13 اپریل 1948 ء کو اسلامیہ کالج پشاور میں تقریر کرتے ہوئے بانی پاکستان نے فرمایا:-
" ہم نے پاکستان کا مطالبہ زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا بلکہ ہم ایسی جائے پناہ چاہتے تھے جہاں ہم اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کر سکیں"

یکم جولائی 1948 ء کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کا افتتاح کرتے ہوئے قائد اعظم نے فرمایا :-
" میں اشتیاق اور دل چسپی سے معلوم کرتا رہوں گا کہ آپ کی ریسرچ آرگنائزیشن بینکاری کے ایسے طریقے کس خوبی سے وضع کرتی ہے جو معاشرتی اور اقتصادی زندگی کے اسلامی تصورات کے مطابق ہوں۔ مغرب کے معاشی نظام نے انسانیت کے لیے بے شمار مسائل پیدا کر دیے ہیں اکثر لوگوں کی یہ رائے ہے کہ مغرب کو اس تباہی سے کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔ یہ تباہی مغرب کی وجہ سے ہی دنیا کے سر منڈلا رہی ہے۔ مغربی نظام انسانوں کے مابین انصاف اور بین الاقوامی میدان میں آویزش اور چپقلش دور کرنے میں ناکام رہا ہے "


مغرب کے اقتصادی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اسی خطاب میں آپ نے فرمایا:-
" اگر ہم نے مغرب کا معاشی نظریہ اور نظام ہی اپنا لیا تو عوام کی خوشحالی حاصل کرنے کے لیے ہمیں کوئی مدد نہ ملے گی۔ اپنی تقدیر ہمیں اپنے منفرد انداز میں بنانا پڑے گی۔ ہمیں دنیا کے سامنے ایک مثالی معاشی نظام پیش کرنا ہے جو انسانی مساوات اور معاشی انصاف کے سچے اسلامی تصورات پر قائم ہو۔ ایسا نطام پیش کر کے ہم بحیثیت مسلمان اپنا مشن پورا کریں گے۔ انسانیت کو حقیقی امن کا پیغام دیں گے۔ صرف ایسا امن ہی انسانیت کو جنگ سے بچا سکتا ہے۔ صرف ایسا امن ہی بنی نوع انسان کی خوشی اور خوشحالی کا امین و محافظ ہے"

25 جنوری 1948 ء کراچی بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
" آج ہم یہاں دنیا کی عظیم ترین ہستی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نذرانہ ء عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عزت و تکریم کروڑوں عام انسان ہی نہیں کرتے بلکہ دنیا کی تمام عظیم شخصیات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سر جھکاتی ہیں۔ وہ عظیم مصلح تھے ، عظیم رہنما تھے ، عظیم واضع قانون تھے ، عظیم سیاستدان تھے اور عظیم حکمران تھے ، ہم ان کی تعلیمات پر عمل کرتے رہے تو کسی میدان میں کبھی بھی ناکامی نہ ہوگی"

آخر میں ہم قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا وہ خطاب آپ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں جو ان کے کردار کی سچائی کی سچی اور کھری شہادت کے طور پر تاریخ کے سینے پر چمک رہا ہے۔ یہ خطاب آپ نے 30 جولائی 1948 ء کو لاہور میں اسکاوٹ ریلی سے کیا تھا۔ آپ نے فرمایا :-
" میں نے بہت دنیا دیکھ لی۔ اللہ تعالی نے عزت ، دولت ، شہرت بھی بے حساب دی۔ اب میری زندگی کی ایک ہی تمنا ہے کہ مسلمانوں کو باوقار و سر بلند دیکھوں۔ میری خواہش ہے کہ جب مروں تو میرا دل گواہی دے کہ جناح نے اللہ کے دین اسلام سے خیانت اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت سے غداری نہیں کی۔ مسلمانوں کی آزادی ، تیظیم ، اتحاد اور مدافعت میں اپنا کردارٹھیک ٹھیک ادا کیا اور میرا اللہ کہے کہ اے میرے بندے! بے شک تو مسلمان پیدا ہوا۔ بے شک تو مسلمان مرا "

یہ متن کتاب بعنوان "پاکستان بنانے کا مقصد ( افکار اقبال و قائد اعظم کی روشنی میں)" از حکیم سید محمود احمد سرو سہارنپوری سے لیا گیا
 

فرقان احمد

محفلین
چند معروضات:

1۔ سب مذہبی گروہوں نے اس دھرنے کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم، یہ ضرور کہا گیا تھا کہ اگر دھرنے کے شرکاء کے خلاف آپریشن کیا گیا تو سب ساتھ دیں گے۔
2۔ مشن مقدس تھا یا نہیں، یہ الگ معاملہ ہے، تاہم، جو راستہ چُنا گیا، اس پر سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
3۔ ریاستی رِٹ کو اگر بار بار یوں ہی چیلنج کیا گیا تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ کیا ایسا نہیں ہے؟
4۔ اگر ایک بڑا مذہبی گروہ کسی صورت اقتدار میں آ گیا تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ مخالفین کی گردنیں نہ اڑائے گا؟
5۔ کیا لال مسجد میں پیش آنے والے واقعے کی اس دھرنے کے ساتھ کوئی مماثلت ہے؟ کیا ایک فرد یا گروہ قانون کو ہاتھ میں لے سکتا ہے؟

امید ہے، ان سوالات کا جواب ضرور ملے گا۔ اچھی نیت سے سوال کیے گئے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے پر ہمارا بھی ایمان ہے تاہم جذباتیت کی آڑ میں ہم حکومت کا نہیں، ریاست کا نقصان کرتے جا رہے ہیں، کوئی بات بری لگے تو معذرت۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شہیدِ تحریک تحفظ ختم نبوت راجہ زوہیب کا جنازہ
24129678_1957494617833844_5169799875320683135_n.jpg

23905398_1957494497833856_5984719542828991997_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
زخمیوں کی تو خیر بات نہیں کرتے ۔ جو پولیس والے شہید ہوئے ہیں اور جن تین افسروں کو کل یرغمال بنایا گیا ان کا ذکر نہیں سنا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایک پولیس والا مارا گیا جو کہ بعد میں افواہ ثابت ہوا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
میاں عاشر ولد میاں محمد امجد (گڑھا باغ ، منڈی بہاوالدین) جو تحفظ ختم نبوت دھرنے میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہوئے

23844598_1956768721239767_1806439138336873165_n.jpg
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
حکومتی ذرائع کے مطابق ایک پولیس والا مارا گیا جو کہ بعد میں افواہ ثابت ہوا۔
نظامی بھائی۔۔میری فیملی سے لوگ پولیس فورس میں ہیں اور جن کو یرغمال بنایا گیا ان کو بھی ذاتی طور پر جانتے ہیں اور شہدا کو بھی۔
ناموس رسالت پر کوئی دوسرا سوال ہی نہیں اور میرا نہیں خیال کہ میرے اور آپ کے سمیت کسی کے بھی حب رسول کا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جذبہ کسی دوسرے سے کم ہے۔ میرے نبی تو بدترین دشمنوں کے ساتھ بھی حسن سلوک کرتے تھے لیکن افسوس کہ ہم اپنوں کو ہی مشکلات میں ڈالتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
مٹی میں مل گئے ارادے یزید کے
لہرا رہا ہے آج بھی پرچم حسین کا

اسلام زندہ باد
حسنیت زندہ باد
حریت زندہ باد
پاکستان زندہ باد پائندہ باد
 

الف نظامی

لائبریرین
افسوس کہ ہم اپنوں کو ہی مشکلات میں ڈالتے ہیں۔
فرحت بہن:شہدا ختم نبوت دھرنا کو کس جرم کی پاداش میں شہید کیا گیا؟
یہی ان کا جرم تھا کہ:
حلف نامہ میں کی جانے والی تبدیلی
  • یہ ناپاک سازش یا جسارت کیوں کی گئی؟
  • یہ جسارت کس کے ایماء پر کی گئی؟
  • اس سازش کے پیچھے کون کون سے بیرونی اور اندرونی عناصر شامل تھے؟
  • حلف نامہ میں تبدیلی کے پیچھے جو محرکات ہیں اسے سامنے لایا جائے
23843638_1956902171226422_499233330085463923_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
ختم نبوت قانون سے دہشتگردی میں پوری حکومت ملوث ہے : ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون کے ساتھ دہشت گردی کرنے میں ایک وزیر نہیں پوری حکومت ملوث ہے۔ جب تک وزیراعظم اور کابینہ ڈرافٹ کی منظوری نہ دے کوئی بل ایوان میں پیش نہیں ہوتا۔ قانون کا بدلہ جانا محض اتفاق نہیں تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کا منظر عام پر نہ آنا لمحہ فکریہ ہے۔
ایک وزیر کا استعفیٰ بکرے کی ماں کو بچانے کیلئے دلوایا گیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ
ہو یانیوز لیکس کی یا ختم نبوت قانون بدلنے کی تحقیقات ہو
حکمرانوں کی مرضی کی فائنڈنگ نہ آئے تو وہ شائع کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

بے گناہوں کے قاتل، قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث اور ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنیکی مجرم پوری حکومت کا استعفیٰ ناگزیرہے۔
 
Top