یہاں گالی گلوچ کون نہی کرتا کوئی آپ عامر لیاقت کو ہی لے لیں آن لائن ان سے معتبر کوئی نہی پس پردہ وہ گلیوں کے اوباش لڑکوں کی طرح بد زبانی پر اترا ہوتا ہے سب ایک جیسے مگر یہاں سوال یہ ہے کہ ایک استعفی کے لئیے سیکڑوں لوگوں کی جان لینا کس کتاب میں لکھا ہے جبکہ میرے خیال سے انکا احتجاج غلط نہی ہے
محترمہ ایک بات بتائیے کیا میں نے کہیں عامر لیاقت کی تعریف کی ہے؟؟؟؟ اگر میں نے کی ہو تو آپ ان صاحب کا حوالہ دیں۔ عامر لیاقت کی میرے نزدیک کوئی عزت نہیں ہے۔ عامر لیاقت پس پردہ نہیں سامنے بد زبانی لائیو ٹی وی پر کرتے پائے گئے ہیں۔
دوسری بات خادم رضوی صاحب سے لائیو ٹی وی پر سوال کیا گیا کہ ان کے نام کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک گالی مشہور ہو گئی اور یہ کہ وہ یہ گالی مسلسل دیتے ہیں۔ انہوں نے جو جواب دیا مجھے شرم آرہی ہے یہاں لکھتے ہوئے انہوں نے اپنے عمل کو قرآن اور سنت صحابہ رضی اللہ عنہم سے درست ثابت کیا۔
اگر اور لوگ بھی کوئی غلط کام کر رہے ہوں تو اس کا مطلب یہ نہین ہے کہ اس کو غلط کہنا ہی چھوڑ دیا جائے۔
آپ ریسرچ کر کے آئیے اس کے بعد آپ مجھ سے بات کیجئے گا۔
آخری بات جو آپ استعفیٰ اور سینکڑوں لوگوں کے شہید ہونے کا سوال کر رہی ہیں تو اس پوری لڑی میں اس پر کافی بحث ہو چکی ہے۔ پہلے وہ پڑھ لیں۔ جو باتیں ڈسکس ہو چکی ہوں میں ان کو بلاوجہ دہرانا پسند نہین کرتی۔