چند معروضات:
1۔ سب مذہبی گروہوں نے اس دھرنے کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم، یہ ضرور کہا گیا تھا کہ اگر دھرنے کے شرکاء کے خلاف آپریشن کیا گیا تو سب ساتھ دیں گے۔
2۔ مشن مقدس تھا یا نہیں، یہ الگ معاملہ ہے، تاہم، جو راستہ چُنا گیا، اس پر سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
3۔ ریاستی رِٹ کو اگر بار بار یوں ہی چیلنج کیا گیا تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ کیا ایسا نہیں ہے؟
4۔ اگر ایک بڑا مذہبی گروہ کسی صورت اقتدار میں آ گیا تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ مخالفین کی گردنیں نہ اڑائے گا؟
5۔ کیا لال مسجد میں پیش آنے والے واقعے کی اس دھرنے کے ساتھ کوئی مماثلت ہے؟ کیا ایک فرد یا گروہ قانون کو ہاتھ میں لے سکتا ہے؟
امید ہے، ان سوالات کا جواب ضرور ملے گا۔ اچھی نیت سے سوال کیے گئے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے پر ہمارا بھی ایمان ہے تاہم جذباتیت کی آڑ میں ہم حکومت کا نہیں، ریاست کا نقصان کرتے جا رہے ہیں، کوئی بات بری لگے تو معذرت۔
میرا دھرنے میں کوئی ذاتی کردار اس لئیے نہیں کہ میں کینیڈا میں ہوں اور دھرنا اسلام آباد میں مگر آپکے معروضات کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں
1۔ سب مذہبی گروہوں نے اس دھرنے کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم، یہ ضرور کہا گیا تھا کہ اگر دھرنے کے شرکاء کے خلاف آپریشن کیا گیا تو سب ساتھ دیں گے۔
یہ معاملہ ویسے تو صرف مذہبی جماعتوں کا نہیں تھا کیونکہ آئین میں ترمیم کی جارہی تھی لہذٰا پوری قوم کا معاملہ تھا انکے ووٹ لیکر پارلیمان میں لیجانے والوں کا معاملہ تھا سا لئیے سب کو یہ حق پہنچتا ہے جی وہ حقیقت سے آگاہ کئیے جائیں ناموسِ رسالت ﷺ کی پاسبانی صرف مولویوں کا کام نہیں بلکہ ہرکلمہ گو کا فرض ہے
2۔ مشن مقدس تھا یا نہیں، یہ الگ معاملہ ہے، تاہم، جو راستہ چُنا گیا، اس پر سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
سوالات اٹھانے والے تو اللہ پاک کے ہونے پر بھی اٹھا رہے ہیں اور ہر فعل/عمل پر سوالات اٹھائے جاسکتے ہیں مگر اگر سوالات اٹھانے والے کی نیت سیکھنے یا جانکاری حاصل کرنے کی ہو تو پھر تو ٹھیک اور اگر بحث براے بحث ہوتو غلط!
3۔ ریاستی رِٹ کو اگر بار بار یوں ہی چیلنج کیا گیا تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ کیا ایسا نہیں ہے؟
ریاستی رٹ کی جانکاری کے لئیے ریاستی ذمہ داریوں کو سمجھنا ضروری ہے ریاست کے اقتدار کا یہ مطلب ہرگز نہیں ریاست ووٹ لے جمہوریت کے نام پر اور حکومت چلائے بادشاہی نظام کی! ریاست نے ماڈل ٹاؤن میں قتلِ عام کیا اگر عدالتیں مضبوط ہوتیں تو لواحقین کو انصاف ملتا ریاست کو ایک سیاسی جماعت نے چار حلقے کھولنے کا کہا ریاست نے پورا ملک جام کردیا تو ایسی ریاست کی رٹ بھی ریاست کے کرتوتوں جیسی ہی ہوتی ہے
4۔ اگر ایک بڑا مذہبی گروہ کسی صورت اقتدار میں آ گیا تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ مخالفین کی گردنیں نہ اڑائے گا؟
مذہب نے ہمیشہ انسانیت کا درس دیا ہے میں نے کتاب کے تینوں مذہبوں پر جانکاری کی ہے اور ابھی بھی کررہا ہوں آج تک میرے ریسرچ نے جو بات ثابت کی ہے وہ یہ ہے کہ عیسائیت، یہودیت اور مسلمانیت تینوں کا بنیادی اصول ابراہیم علیہ السلام کے اس سنہرے اصول پر مبنی ہے "جو چیز اپنے لئیے پسند کرو وہی دوسرے کے لئیے پسند کرو اور جیسا برتاؤ اپنے ساتھ چاہتے ہو ایسا ہو دوسرے کیساتھ کرو"
لہذاٰ ایک یا چند افراد کی وجہ سے آپ مذہب پر دشنام طرازی نہیں کرسکتے!
5۔ کیا لال مسجد میں پیش آنے والے واقعے کی اس دھرنے کے ساتھ کوئی مماثلت ہے؟ کیا ایک فرد یا گروہ قانون کو ہاتھ میں لے سکتا ہے؟
جی نہیں، لال مسجد میں بیرونی دہشتگرد بھی موجود تھے اور وہ ملک میں دہشتگردی بھی کرواتے رہے ہیں حالانکہ یہ لوگ نہ تو دہشت گرد ہیں نہ ہی آج تک اہلِ تشیع اور اہلِ تصوف میں کہیں کوئی خودکش حملہ آور مشاہدے میں آیا ہے
لہذاٰ یہ کہنا جائز ہوگا کہ اِنکے اور لال مسجد والوں کے مقاصد بھی الگ تھے اور طریقہ کار بھی مختلف تھے
امید کرتاہوں آپکے سوالات کے جوابات آپکی تشنگی دور کرینگے یاد رہے کہ میں فرقہ بندیوں پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی مجھے سختی کے عقیدوں پریقین ہے الحمدللہ دینِ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے یہ الگ بات ہے جی جسکو جتنی سمجھ آتی وہ دین کو اتنا ہی سمجھتا ہے