پاکستان کا لبیک دھرنا

شاہد شاہ

محفلین
اصولی طور پہ آپ کی بات سے اتفاق ہے، گو کہ وہاں ایک آرڈیننس جاری کیا گیا، جو کہ ایک غیر قانونی کام کا قانونی طریقہ ہے، مگر یہ تو اس تکلف سے بھی ماورا ہے۔
پی سی او ججز کا واویلا کرنے والے این آر او کی ڈیل کیوں بھول جاتے ہیں؟
 
سین خے

محفلین
واقفانِ حال جانتے ہیں کہ ایک کمانڈو شاید دس ہزار میں تیار ہوتا ہے۔ جبکہ جہادی"جگہ جگہ" دستیاب ہیں اور وہ بھی جذبات سے لبریز!! کس ظالم کے منہ میں پانی نہ آئے۔
سو باجوہ صاحب سے آپ نے غلط امید لگائی۔
میں تو حافظ سعید صاحب کے کیس کو بھی اسی نظر سے دیکھتا ہوں۔
سین خے

عبید بھائی آپ مجھے کیوں آواز دے رہے ہیں :)
 
kifaqir

محفلین
33p4u3n.jpg

کل رات ان لوگوں کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس وے بند تھا اور اس کی وجہ پورا نظام زندگی درہم برہم ہو گیا تھا میں ایک مریض کے ساتھ تھا ۱۱ کلو میٹر کا فاصلہ اڑھائی گھنٹے میں طے ہوا اور اب اندازہ لگائیے مجھ جیسے کتنے لوگوں پہ کیا گزری ہوگی، کیا یہ گناہ نہیں ہے ؟؟؟
 
اب کیا عظمی، وقار اور حکومت کو سانپ سونگھ گیا ہے؟ قانون گرفت کرتا ہے تو یہ مولوی مافیا عوام کی سڑکیں بلاک کر دیتے ہیں۔ لاٹھی چارج کرکے شاہراہیں خالی کرائیں
 
شاہد شاہ

محفلین
دھرنا اپڈیٹ محفلین کے سنگ:
٭ 6 بجے دفتر سے نکل کر کریم بک کروائی۔ زیرو پوائنٹ پہنچا تو معلوم ہوا کہ تحریک لبیک والوں نے راستہ بند کیا ہوا ہے، وہاں سے ترامڑی کی جانب رخ کرنا پڑا، یعنی راستے میں محض دس کلومیٹر کا اضافہ۔
 
ضیاء حیدری

محفلین

خادم حسین رضوی کے خلاف مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد میں دھرنا دینے والی جماعت لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر افراد کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ان مقدمات کو التوا میں ڈالنے کا حکم اس مقدمے کے سرکاری وکیل کی درخواست پر دیا ہے۔
خادم حسین رضوی کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کو التوا میں ڈالنا اسی معاہدے کی کڑی ہے جو پنجاب حکومت اور لاہور میں دھرنا دینے والی جماعت لبیک یا رسول اللہ کی قیادت کے درمیان چند روز قبل ہوا ہے۔
اس معاہدے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ اس جماعت کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کو واپس لے لیا جائے گا۔
اس معاہدے کے تحت فیض آباد دھرنے کے دوران قانون نافد کرنے والے اداروں کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے چھ افراد کے قتل کا مقدمہ بھی راولپنڈی کے ایک تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
لاہور میں اس جماعت کی طرف سے دیے گئے دھرنے کے دوران اس جماعت کی قیادت کی طرف سے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی گئی جس پر لبیک یا رسول اللہ کی جماعت کے کارکنوں نے اہم شاہراوں کو بلاک کردیا تھا۔اضح رہے کہ خادم حسین
رضوی کی قیادت میں اسلام آباد کے علاقے فیضآباد میں دھرنا ختم کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس نے کارروائی کی جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے

پاکستان - BBC News اردو
 
فرقان احمد

سرکار کے بیک فٹ پر جانے سے یہ تاثر بھی ہر صورت قائم ہو گا کہ اپنے خلاف مقدمات سے بچنے کے لیے دھرنے کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔ کل کلاں سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی یہی کام کرتے نظر آئیں تو ہمیں حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ یعنی جس بااثر فرد کے خلاف مقدمہ شروع کیا جائے تو وہ احتجاج کی کال دے اور مطلوبہ افراد سڑکیں بند کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو سرکار کے ہاتھ پاؤں پھول جائیں اور یوں عدالتیں بھی چپ سادھ کر سماعت 'غیر معینہ' مدت کے لیے ملتوی کر دیں؛ اچھا نسخہ ہے۔
 
کل کلاں سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی یہی کام کرتے نظر آئیں
کل کلاں ؟ یا ہمیش ہمیشاں ؟
یہ سیکولر سیاسی جماعتوں کا ہی طریقہ ہے جسے اب مذہبی سیاسی جماعتوں نے اپنا لیا ہے۔
جب نواز نے پنڈی سے لاہور تک کا "مجھے کیوں نکالا" کا ماتم مارچ کیا تھا تب پولیس کے حکم پر بازار کی دکانیں بند کرائی گئیں اور حکم عدولی پر ایک دوکاندار کی ٹھکائی بھی رپورٹ ہوئی۔
 
الف نظامی

لائبریرین

مجھے کیوں نکالا ماتم مارچ یعنی پٹ سیاپا
ھاھاھا
 
Top