پاکستان کا لبیک دھرنا

زیک

مسافر
اللہ نہ کرے
ایسے نہ کہیں۔
اللہ ہمارے گمان کی سرحدوں سے بھی کہیں زیادہ،کہیں زیادہ،کہیں زیادہ۔۔۔۔۔مہربان ہے۔معاف فرمانے والا ہے۔درگذر کرنے والا ہے۔
معاف تو کرنا پڑے گا ہم سب ان لبیک والوں کو اور طالبان کو بہت قتل معاف کریں گے
 
فاخر رضا

محفلین
اللہ نہ کرے
ایسے نہ کہیں۔
اللہ ہمارے گمان کی سرحدوں سے بھی کہیں زیادہ،کہیں زیادہ،کہیں زیادہ۔۔۔۔۔مہربان ہے۔معاف فرمانے والا ہے۔درگذر کرنے والا ہے۔
کراچی میں شاید ہی کوئی بم بلاسٹ ہوا ہو جسے میں نے اسپتال میں کور نہ کیا ہو
جب میں اپنے دوستوں کے ٹکڑے دیکھتا تھا
تو صرف بددعائیں ہی نکلتی تھیں ان طالبان اور فوج کے لئے.
 
زیک

مسافر
زیک!
اللہ سے تو خفا نہ ہوں۔
اللہ بہترین عدل کرنے والا بھی ہے۔ لیکن ہم اللہ سے رحم کے طالب ہیں۔
خدا سے کیا خفا ہونا لیکن کرنا پاکستانیوں ہی کو ہو گا اس معاملے میں ورنہ کافی سال پہلے ایک کتاب آئی تھی پاکستان کے بارے میں Waiting for Allah
 
الف نظامی

لائبریرین
کراچی میں شاید ہی کوئی بم بلاسٹ ہوا ہو جسے میں نے اسپتال میں کور نہ کیا ہو
جب میں اپنے دوستوں کے ٹکڑے دیکھتا تھا
تو صرف بددعائیں ہی نکلتی تھیں ان طالبان اور فوج کے لئے.
چوں کہ اس تھریڈ میں ہر موضوع پر گفتگو ہو سکتی ہے لہذا طالبان کے گناہ بھی تحریک لبیک پر ڈال دیجیے۔
 
فاخر رضا

محفلین
چوں کہ اس تھریڈ میں ہر موضوع پر گفتگو ہو سکتی ہے لہذا طالبان کے گناہ بھی تحریک لبیک پر ڈال دیجیے۔
ایک ظالم گروہ ہے اور دوسرا مظلوم
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون کون ہے
طالبان اور فوج نے ظلم کیا اور سیاست دان تماشہ دیکھتے رہے
اب مظلوم تماشہ دیکھ رہے ہیں
 
فاخر رضا

محفلین
مجھے تو سچ مچ بہت خوشی ہوتی ہے جب کچھ لوگ کتوں کی طرح بھونکتے ہیں اور میڈیا انہیں ہیرو بناتا ہے
 
ہم ہر اس فرد کی مذمت کرتے ہیں جس کے کسی قول و فعل کے باعث فساد پھیلنے کا اندیشہ ہو چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی اور مذہبی گروہ سے ہو
یہ اعلان تو سارے طبقات، سیاسی اور مذہبی کرتے ہیں، مگر بات عمل پر آکر ختم ہوتی ہے، عمل کون کتنا کرتا ہے یہ اصل بات ہے۔
سیاسیوں نے پھر بھی معاملہ جیسے تیسے نپٹایا۔ ان فسادی مولویوں سے وہ بدرجہا بہتر ثابت ہوئے
کیسے گولیاں مار کے؟
ابھی کل رات ہی سیاسیوں نے آپس میں لڑ کر کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں جلادیں ہیں جلسہ گاہ کے تنازعے پر اس میں آپ کی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ملوث تھیں پھر دونوں ہی تھانے پہنچ گئیں مقدمہ درج کرانے واہ کیا بات ہے سیاسیوں کی
ہم ہر سیاسی جماعت کو خراجَ تحسین پیش کرتے ہیں
چاہے وہ موٹر سائیکلیں جلائیں، ٹرینیں جلائیں، بازار جلائیں، سرکاری ٹی وی اور پارلیمان پر حملہ کریں، مگر فسادی صرف ملا ہی کہلائیں گے، یہی کہنا چاہتے ہیں آپ؟
دھرنے میں جن کی جانیں گئیں، ان کی زیادہ بڑی ذمہ داری ریاستی رِٹ چیلنج کرنے والے مولوی صاحب پر عائد ہوتی ہے۔
جو مطالبات ریاست نے قتل و غارت کے بعد مانے انہیں پہلے ہی مان لیتے ، ظلم سیاسیوں نے کیا وہی ذمہ دار ہیں حکومت خود تحریر طور پر معاہدہ کر کے مان چکی ہے۔
دین فروشی کا مظاہرہ کرنے والوں کے سامنے ریاست بے بس ثابت ہوئی، اس کا افسوس ضرور ہے۔
دین فروشی ان بدبختوں نے کی جنہوں نے قادیانیوں کو قانون بدل کر راستہ دیا، اگر ذمہ داروں کو سزا دے دی جاتی تو حکومت کو کیا تکلیف تھی؟ یقینا دین فروشی کی ڈیل میں مسئلہ پیدا ہو رہا ہوگا۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ اعلان تو سارے طبقات، سیاسی اور مذہبی کرتے ہیں، مگر بات عمل پر آکر ختم ہوتی ہے، عمل کون کتنا کرتا ہے یہ اصل بات ہے۔

کیسے گولیاں مار کے؟
ابھی کل رات ہی سیاسیوں نے آپس میں لڑ کر کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں جلادیں ہیں جلسہ گاہ کے تنازعے پر اس میں آپ کی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ملوث تھیں پھر دونوں ہی تھانے پہنچ گئیں مقدمہ درج کرانے واہ کیا بات ہے سیاسیوں کی

چاہے وہ موٹر سائیکلیں جلائیں، ٹرینیں جلائیں، بازار جلائیں، سرکاری ٹی وی اور پارلیمان پر حملہ کریں، مگر فسادی صرف ملا ہی کہلائیں گے، یہی کہنا چاہتے ہیں آپ؟

جو مطالبات ریاست نے قتل و غارت کے بعد مانے انہیں پہلے ہی مان لیتے ، ظلم سیاسیوں نے کیا وہی ذمہ دار ہیں حکومت خود تحریر طور پر معاہدہ کر کے مان چکی ہے۔

دین فروشی ان بدبختوں نے کی جنہوں نے قادیانیوں کو قانون بدل کر راستہ دیا، اگر ذمہ داروں کو سزا دے دی جاتی تو حکومت کو کیا تکلیف تھی؟ یقینا دین فروشی کی ڈیل میں مسئلہ پیدا ہو رہا ہوگا۔

ریاستی نظام شدت پسندانہ رویوں سے نہیں چلایا جا سکتا ہے۔ اگر ہمیں فرصت ملی تو آپ کی خدمت میں جسٹس منیر کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات پیش کریں گے۔ سیاسیوں نے بہرصورت معاملے کو احسن طریقے سے نپٹایا۔ فساد تو تب پھیلا جب دھرنا دیا گیا۔ یہی وہ شدت پسندانہ رویے ہیں جن کے باعث فساد پھیلتا ہے۔ اگر خادم رضوی صاحب دھرنا نہ دیتے تو کیا یہ معاملہ پارلیمان میں طے نہ ہو جاتا۔ سچ بات تو یہ ہے کہ یہ معاملہ تمام سیاسی جماعتوں نے باہمی افہام و تفہیم سے دھرنے سے قبل ہی طے کر لیا تھا۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا، وہ ہمارے سامنے ہے۔ دھرنے کے سائیڈ ایفکٹس اب بھی ہم ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
 
میرے بھائی آپ یہ بھول جاتے ہیں کہ پارلیمان نے قانون کو اصل شکل میں واپس بحال کیا مگر قانون خران کرنے والوں کو سزا نہیں دی ذمہ داروں کے تعین میں لیت لعل سے کام لیتے رہے یہی وجہ دھرنے کا باعث بنی۔
 
چلیں جی، اب تو آپ نے سزا دلوا دی ہے۔ اب خوش ہو جائیں۔
 
اپ نے اس انداز سے بات کی کہ ہنسی نکل گئی مگر حقیقتا قانون میں تبدیلی سے لیکر دھرنا ، قتل و غارت اور اختتام تک سارا معاملہ تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔
 
ہمارے خیال میں زیادہ خرابی دھرنے کے باعث پیدا ہوئی۔ سزا دلوانا مقصود تھی تو عدالت کے دروازے کھلے تھے۔ منتخب عوامی نمائندوں نے غلطی کی تھی تو اس کی اصلاح کر لی۔ اسی لیے ہم مذہبی انتہاپسندی کے شدید مخالف ہیں۔ اس اصلاح کے بعد یہ دھرنا فساد پھیلانے کی ایک صورت تھی۔ آپ چاہے ہماری بات سے متفق نہ ہوں تاہم یہ ہماری سوچی سمجھی رائے ہے جو کہ غلط بھی ہو سکتی ہے۔
 
ہمارے خیال میں زیادہ خرابی دھرنے کے باعث پیدا ہوئی۔ سزا دلوانا مقصود تھی تو عدالت کے دروازے کھلے تھے۔ منتخب عوامی نمائندوں نے غلطی کی تھی تو اس کی اصلاح کر لی۔ اسی لیے ہم مذہبی انتہاپسندی کے شدید مخالف ہیں۔ اس اصلاح کے بعد یہ دھرنا فساد پھیلانے کی ایک صورت تھی۔ آپ چاہے ہماری بات سے متفق ہوں۔ یہ ہماری سوچی سمجھی رائے ہے جو کہ غلط بھی ہو سکتی ہے۔
یہاں آپ میں اور ہم میں سوچ کا یہ فرق ہے کہ کون کس بات کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ جسے آپ کوتاہی یا غلطی سمجھتے ہیں ہم اسے سنگین جرم سمجھتے ہیں (یعنی قادیانیوں کے حق میں قانون میں تبدیلی) اور جسے آپ فساد کی شکل سمجھتے ہیں ہم اسے ایک ناپسندیدہ طریقہ سمجھتے ہیں مطالبہ منوانے کا جیسے کبھی جان بچانے کے لئے کچھ کھانے کے لئے نہ ہو تو سؤر کا گوشت بھی جائز ہے۔
 
یاز

محفلین
حقیقت یہ ہے کہ کوئی قانون خراب نہیں ہوا تھا، نہ ہی ایسا کچھ ہوا تھا جس سے ختم نبوت پہ زد آتی۔
نیز یہ کہ تمام دستخط کنندگان کی بجائے صرف وزیر یا حکومتی بنچوں کے خلاف دھرنے یا سزا کا مطالبہ اس معاملے کو مزید مشتبہ بناتا ہے کہ دھرنے کا ایجنڈا کچھ اور تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہاں آپ میں اور ہم میں سوچ کا یہ فرق ہے کہ کون کس بات کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ جسے آپ کوتاہی یا غلطی سمجھتے ہیں ہم اسے سنگین جرم سمجھتے ہیں (یعنی قادیانیوں کے حق میں قانون میں تبدیلی) اور جسے آپ فساد کی شکل سمجھتے ہیں ہم اسے ایک ناپسندیدہ طریقہ سمجھتے ہیں مطالبہ منوانے کا جیسے کبھی جان بچانے کے لئے کچھ کھانے کے لئے نہ ہو تو سؤر کا گوشت بھی جائز ہے۔
جرم کی سزا دینا عدلیہ کا کام ہے۔ وہی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے کہ آیا یہ جرم تھا یا غلطی تھی یا یہ دونوں صورتیں موجود نہیں تھیں۔ یہ معاملہ وہاں ہی جانا چاہیے تھا یا پھر مولوی صاحب کہہ دیں کہ ہم عدالت کو بھی نہیں مانتے۔ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک مولوی صاحب کسی کو سزا کیسے دے سکتے ہیں؟ اور پھر دھرنے کے دوران ایسی غلیظ اور ناشائستہ زبان ان کی جانب سے استعمال کی گئی کہ الامان الحفیظ! اِس سے اسلام کا امیج کس حد تک متاثر ہوا، کیا آپ کو اس حوالے سے بھی کوئی فکر لاحق ہے؟ اور جو فساد پھیلا، اس کی ذمہ داری کیا صرف حکومت پر عائد ہوتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ اس سارے قضیے میں اصل بات یہ ہے کہ سیاسیوں نے معاملہ دھرنے سے قبل نپٹا دیا تھا۔ اس کے بعد جو فساد پھیلا، وہ زیادہ تر مولوی صاحب کے باعث ہی پھیلا۔
 
Top