تعلق یہ ہے:
جیسے اک قادیانی کا اپنے آپ کو مسلمان کہنے سے قادیانی مسلمان نہیں بن جاتا ایسے ہی دائیں بازو کا ہونے کا دعوی کرنے سے وہ بندہ دائیں بازو کا ثابت نہیں ہوجاتا۔
بندے کو دائیں بازو کا ثابت ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
ذرا تفصیل سے سمجھائیے گا۔
ہمیں تو یوں لگا جیسے خود کو دائیں بازو کا فرد ثابت کرنے کے لیے کچھ اس طرح کے لوازمات پورے کرنے ہوں گے۔
قبلہ خادم رضوی کی طرح زبان کا استعمال کر کے؛
کسی خاص مسلک میں شامل ہو کر مخصوص نعرے لگا کر؛
اپنی ذمہ داریوں کی پروا کیے بغیر حکمرانوں کے سامنے صرف مطالبات رکھ کر؛
ریاست کی مجبوریوں کو پیش نظر رکھے بغیر یک رخی انتہاپسندانہ سوچ اپنا کر؛
احسن اقبال و دیگر پر حملے کی مذمت نہ کر کے؛
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے کے بعد بطور اقلیت بھی ان کو جینے کے حق سے محروم کر کے؛
ممکن ہے کہ آپ کی سوچ ایسی نہ ہو تاہم بظاہر تو ہمیں آپ کے مراسلے سے بین السطور یہی معلوم پڑتا ہے۔ یہ فہرست خاصی طویل ہو سکتی ہے تاہم ہمیں تو یہی سب کچھ ملائیت کی ذیل میں معلوم ہوتا ہے۔ اور پھر آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ ملائیت ایک مذموم اصطلاح ہے۔