پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہء انگلستان، آئرلینڈ و اسکاٹ لینڈ!

اس میں ایک بات ہم نے 2 دفعہ لکھ کر نکال دی تھی- احباب کہتے پھر کہ تم بہت اشبھ بولتے ہو- تاہم اب شامل کئے دیتے ہیں کہ
عین ممکن ہے شاہین ایک اننگ اور 100+ رنز سے میچ ہار جائیں- وغیرہ وغیرہ

یہ مراسلے لکھتے لکھتے فہیم کا سلپ میں کیچ ڈراپ است-

جی ہاں سیریز برابر ہو جائے گی- دونوں ٹیمز کی رینکنگ برقرار رہے گی- براڈ کا وکٹس کا قحط مُک جائے گا- جمی بھی ٹیل اڑا ایک اور 4 فور لگا دے گا- فقہ ففٹیہ کے روحانی پیشوا بھی اپنی ففٹی جڑ ہی لیں گے- باورچی جی شائد سینچری بھی جڑ دیں کہ انڈیا سے میچز کے لئے وارم اپ ہوا جائے- ہمارے باؤلرز بھی کچھ وکٹ چٹکا لیں گے- شاہینوں کی جانب سے خوبصورت کولیپسز دیکھنے کو ملیں گے- مختصراً سب اچھا ہو جائے گا-
 
جینگز جی پویلین واپس-

فقہ ففٹیہ کے روحانی پیشوا روٹ جی نے چوکے سے کھاتا کھولا ہے-
یعنی اس اننگ میں 4 ففٹیز جڑیں گے-

انگلینڈ 57-1
ٹرائل بائے 117 رنز
 
انتہائی برے حالات ہیں۔ سب ٹاس جیت کر بیٹنگ کے فیصلہ کو درست قرار دے رہے تھے مجھے غلط لگ رہا تھا
کانٹے سے امان پاؤں تو عرض ہے کہ
برے حالات ہونے سے بیٹنگ کا فیصلہ غلط نہیں ہو جاتا-
مختصراً پہلا گھنٹہ مشکل تھا یا پھر زیادہ کر لیں تو پہلا سیشن کہ پوسٹ لنچ سیشن سے بیٹنگ آسان تر ہوتی جا رہی ہے- اب شاہینوں کی پہلے گھنٹے میں لین لگ گئی تو- فیصلہ کیسے غلط-
 
آخری تدوین:
87 رنز ہو چُکے ایک وکٹ کے نقصان پر
87 مزید رنز درکار ہیں گوروں کو رنز برابر کرنے کے لئے
اور 87 مزید درکار ہیں میچ جیتنے کے لئے-
نیز 87 مزید اننگز کی فتح پکی کر دیں گے-
 
Top