پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

سیما علی

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک چپ سو سکھ ۔
آپ کا بہت شکریہ
نقیبی بھائ ہمیں اپنے خوبصورت آٹوگراف سے نوازیں ۔
محفل میں آپ کی اٹھارہ ہزار "چُپیں" آپ کے ان سکھوں کا اور اسم بامسمی ہو نے کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
 
رَبّ ِ کُلُّ شَیْ ءٍخَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُرْنِیْ وَارْحَمْنِیْ
اے میرے رب! ہر ایک چیز تیری خدمت گزار ہے اے میرے رب! پس مجھے محفوظ رکھ اور میری مددفرما اور مجھ پر رحم فرما
 

سیما علی

لائبریرین
مجھے آپ کا ٹیگ نہیں ملا بلکہ آوارہ گردی کرتے ہوئے یہاں تک پہنچ گیا ہوں وگرنہ آپ سمجھتے کہ "صاحب" کو آٹو گراف کا کہا تو مغرور ہو گئے۔ :)

باقی رہا آٹو گراف تو ہم کیا ہماری بساط کیا (یا اوقات کیا)، مرشدی کا ایک شعر آپ کی نذر کر دیتا ہوں:

لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالب
جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو
بے حد کمال محمد وارث صاحب :redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
 
Top