پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

اس اعزاز کے لیے بہت شکریہ
اپنا ہی ایک پچاس سال پرانا شعر پیش کر رہا ہوں
نہ جانے اوروں کو میں کس طرح کا لگتا ہوں
یہ آرزو ہے کہ باہر سے دیکھ لوں خود کو
اس اعزاز کے لیے بہت شکریہ
اپنا ہی ایک پچاس سال پرانا شعر پیش کر رہا ہوں
نہ جانے اوروں کو میں کس طرح کا لگتا ہوں
یہ آرزو ہے کہ باہر سے دیکھ لوں خود کو
اللہ اکبر کبیرا،،،،،،
یہ شعر پڑھ کر جو کیفیت طاری ہوئی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا,,,,,
 
ٹرومین

محفلین
ہم جناب ٹرومین بھائی سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے یادگاری آٹوگراف سے نوازیں ۔
عدنان بھائی! ہم کہاں آٹو گراف دینے کے قابل ہیں، بس اپنے لیے ایک سبق خود کو یاد دِلاتا رہتا ہوں، وہی آپ کی نذر ہے:
لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُولِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃ
(سورۃالاحزاب :٢١)
تمہارے لیے اللہ کے رسول کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے۔
 
ماشاءاللہ ،
بہت عمدہ اور اعلی ترین
بہت شکریہ بھائی ۔
 
نشرمکرر ۔ :)
بہت عمدہ اور زبردست نصحیت ،
آپ کی محبت ہے بھیا ،
ہم تو آپ کو دعا ہی دے سکتے ہیں ،آپ قابل قدر علمی شخصیات کے درمیان ہمیں اپنا وجود بہت ہی چھوٹا اور حقیر نظر آتا ہے ۔ہم نہ تو قابل ہیں اور نہ ہی ہماری ایسی قابلیت کہ کسی کو آپ جیسی خوبصورت نصحیت کر سکیں ۔
اللہ کریم آپ اور تمام محفلین کو ہمیشہ اپنی اپنی زندگی میں شاد و آباد فرمائیں ۔آمین
 
نہیں جی۔۔آ میں نئیں لینا۔۔۔ میں نے اپنا لینا ہے۔۔۔:unsure:
یہ ایک خوبصورت جملہ جو آٹو گراف کے طور پر آپ کے لیے،

DZD3F9AX4AAfu5g.jpg
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
how people get a time to hate while life is too short for love"
میری زندگی کا سب سے پہلا آٹو گراف۔۔ میری ڈائری پہ میری ٹیچر کی طرف سے دیا گیا۔۔۔
 
ام اویس

محفلین
78717-EDA-8-FC1-42-E1-AA47-2908-D764-BFE3.jpg

عصیاں سے کبھی ہم نے کنارہ نہ کیا
پر تو نے دل آزردہ ہمارا نہ کیا
ہم نے تو جہنم کی بہت کی تدبیر
لیکن تیری رحمت نے گوارا نہ کیا

الله کریم استاد محترم سے شفقت کا معاملہ فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔
میری زندگی کا بیش قیمت آٹو گراف
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
C6-B53857-77-F6-4-B71-9371-8-F1-E247-A2-C33.jpg

ایک دانشور کا قول ہے غلطی سے تجربہ ، تجربے سے عقل اور عقل سے علم بڑھتا ہے ۔

محترم مولانا عبید الله صاحب (رحمه الله ) مشفق و مہربان استاد تھے ۔ ان سے سیکھنے کا موقع (جو کم ہی ملا ) اس وقت ہی ملتا جب سب استاد اپنی سی کوشش کر لیتے ۔ مگر ذہن جس بات پر اٹک جاتا جب تک پوری تسلی نہ ہوتی اس سے آگے نہ بڑھتا نہ بڑھنے دیتا ۔
نہایت تحمل سے سمجھاتے ۔ یہ آٹو گراف میرے لیے ان کی خاص نصیحت تھی ۔
 
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ،
آپ کے ہم بہت شکر گزار ہیں ۔
آپ نے ہمیں اتنے بابرکت اور نصحیت آموز علم سے نوازا ۔
 
Top