پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

محمداحمد

لائبریرین
محترم محمداحمد بھائی ہم ابھی تک آپ کے منتظر ہیں ۔

ہم نے کبھی کسی کو آٹوگراف نہیں دیا۔ لیکن آپ کی محبت کے آگے خود کو بے بس پاتے ہیں۔ :in-love:

زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک
لوگ جیسے بھی ہوں رکھیے حسنِ ظن، حُسنِ سُلُوک

سعیِ پیہم ہو کہ ہر دن زندگی کا خوب ہو
ہر عمل حسنِ عمل ہو ہر جتن حُسنِ سُلُوک

:in-love::in-love::in-love:
 
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے ،
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
یاقوت

محفلین
ہم یاقوت بھائی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنے یادگاری آٹوگراف سے نوازیں ۔
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے محترم نقیبی صاحب ہم اس قابل کہاں کہ آپ جیسی بزرگ ہستیوں کو آٹو گراف دیتے پھریں لیکن معاََ آپ کی بے پایاں محبت کی طرف نظر جاتی ہے تو کچھ حوصلہ بندھتا ہے شعر کی آڑ میں آپنے ٹوٹے پھوٹے خیال کا اظہار کروں گا امید ہے آپ پسند فرمائیں گے۔

نکتہ وروں نے یہ سمجھایا خاص بنو عام رہو
محفل محفل صحبت رکھو دنیا میں گمنام رہو
 
بہت خوب ،
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا
 
یاقوت

محفلین
آپ تو یاقوت بھائی کے قدموں میں بچھ جائیں اے بزرگ ہستی!!!
محترم سید عمران بھائی امید ہے مزاج آنجناب خیریت سے ہوں گے۔آپ کی نقیبی صاحب سے پوشیدہ محبت دیکھ کر دل گارڈن گارڈن ہوگیا۔اللہ پاک اس محبت کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائیں۔
دے کے خط منھ دیکھتا ہے نامہ بر
کچھ تو پیغام زبانی اور ہے
(مرزا اسد اللہ خان غالب)​
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
محترم سید عمران بھائی امید ہے مزاج آنجناب خیریت سے ہوں گے۔آپ کی نقیبی صاحب نے پوشیدہ محبت دیکھ کر دل گارڈن گارڈن ہوگیا۔اللہ پاک اس محبت کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائیں۔
دے کے خط منھ دیکھتا ہے نامہ بر
کچھ تو پیغام زبانی اور ہے
(مرزا اسد اللہ خان غالب)​
چڑھائیں جائیں آپ رقیبوں کو سر پر، اے سرخ رو یاقوت!!!
 
یاقوت

محفلین
چڑھائیں جائیں آپ رقیبوں کو سر پر، اے سرخ رو یاقوت!!!
محترم عمران بھائی بس مجھے ایک بات ذرا واضح طور پر بتادیں کہ آپکی واقعی نقیبی صاحب کے ساتھ نہیں ٹھنتی یا آپ محض محفل کو ٹھنکاتے ہیں؟؟؟؟
امید ہے آپ واضح جواب ارسال فرمائیں گے۔
 
سید عمران

محفلین
محترم عمران بھائی بس مجھے ایک بات ذرا واضح طور پر بتادیں کہ آپکی واقعی نقیبی صاحب کے ساتھ نہیں ٹھنتی یا آپ محض محفل کو ٹھنکاتے ہیں؟؟؟؟
امید ہے آپ واضح جواب ارسال فرمائیں گے۔
اگر ان سے ہماری بن جائے تو قیامت نہ آجائے!!!
:at-wits-end::at-wits-end::at-wits-end:
 
محترم عمران بھائی بس مجھے ایک بات ذرا واضح طور پر بتادیں کہ آپکی واقعی نقیبی صاحب کے ساتھ نہیں ٹھنتی یا آپ محض محفل کو ٹھنکاتے ہیں؟؟؟؟
امید ہے آپ واضح جواب ارسال فرمائیں گے۔
جتنی اوقات ہے ہماری اس حساب سے ہی کاروبار سوچیں گے نا ۔
 
سید عمران

محفلین
محترم عمران بھائی بس مجھے ایک بات ذرا واضح طور پر بتادیں کہ آپکی واقعی نقیبی صاحب کے ساتھ نہیں ٹھنتی یا آپ محض محفل کو ٹھنکاتے ہیں؟؟؟؟
امید ہے آپ واضح جواب ارسال فرمائیں گے۔
ذرا اِن کے بارے میں ہمارے یہ خیالات بھی ملاحظہ فرمالیجیے!!!
 
Top