میں نے کب کہا ہے کہ آپ خود کو سندھی کہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔
باقی قوم بھی اس اعلان.میں شامل ہے نا؟ جو فخر سے خود کو پختون کہتے ہیں؟ جو شان سے پنجابی کہلائے جاتے ہیں؟ جو خود کو سنھ کی آن یعنی سندھی بلاتے ہیں؟ جو بلوچی کہلاتے ہیں؟ جنھیں مکرانی کہا جاتا ہے؟ جو چترالی بلتی گلگتی ہیں؟ ان پہ فتوٰی کبھی سنا نہیں.
وہ ہجرت سے پہلے لکھنوی تھے بہاری تھے یوپی کے تھے حیدر آبادی تھے اگر پاکستان میں یہ سب کہلاتے تو بھی اعتراض ہوتا کہ رہتے پاکستان میں ہیں پکار ہندوستان کی کیوں؟
وہ خود کو مٹا بیٹھے. ان کے علاقے پاکستان میں شامل نہ ہو پائے تو وہ مہاجر کہلائے. اس میں مسئلہ کیا ہے؟
مہاجر ہیں تو ہجرت پاکستان ہی کی نا؟
کیا.مہاجرین مکہ آج تک مہاجرین نہیں؟ وہ انصار کیوں نہ بن گئے؟