نئے صوبے نہیں بننے چاہییں۔ جو صوبے بنے ہوئے ہیں انہیں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
تمہاری غلط فہمی ہے کہ صوبے بن جائیں گے تو ان میں ترقی ہو گی۔ ابھی پاکستانی قوم میں مقابلے کا رحجان اجاگر نہیں ہوا۔ البتہ منفی رحجان زیادہ ہے کہ سبکو اپنی اپنی پڑی ہو گی۔
صرف پنجاب کے 12 صوبے بنانے کا مطلب ہے 12 گورنر، 12 وزراء اعلی اور 12 سو وزرا اور نجانے کیا کیا۔
پاکستان میں ایسا ہونا ناممکن ہے۔ پھر سب کے الگ الگ ہیلی کاپٹر ہوں گے، سب کے الگ الگ جیٹ ہوں گے، ایک دوڑ لگی ہو گی، سب ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کریں گے۔ پہلے مخلص قسم کے لیڈر تلاش کریں۔
سعودی عرب کے گورنر سعودی ایئر لائن میں گھوم رہے ہیں تو یہ ان کی وطن پرستی ہے کہ پورا جہاز چارٹر کر کے نہیں گھوم رہے حالانکہ ان کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔ جبکہ ہمارے ایک بڑے افسر پاکستان سے یہاں خیرات مانگنے آئے تو پورا جہاز چارٹر کر کے آئے تھے۔
بہاولپور کا صوبہ تو غالباََ کسی آئینی ترمیم کے بغیر بھی بحال ہو سکتا ہے ۔۔۔ فی الوقت تو بہاولپور کا سٹیٹس بحال کر دنیا چاہیے ۔۔۔ جہاں تک جنوبی پنجاب کا تعلق ہے تو یہاں نام کے حوالے سے ریفرنڈم کروا لیا جائے تو بہتر ہو گا ۔۔۔ "بہاولپور جنوبی پنجاب" تو واقعی عجیب سا نام ہے ۔۔۔
شایدمتفق
بہاولپور اور خیرپور ریاست کو بحال کردینا چاہیے۔ مگر یہ کیا پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہوسکتا ہے؟
اللہ رے نفرت کی انتہا پنجاب سے
پاکستان کو وجود میں آئے 66 سال ہونے کو آئے ہیں اور "
ہمیں یعنی مہاجروں کے حقوق کو بھول رہی ہے" ابھی بھی مہاجر۔کاشفی بھائی مہاجر بن کر نہیں پاکستانی بن کر سوچیں۔یہ پنجاب کے ہی جوان ہیں جو کراچی سے لیکر سیاچین تک پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔اللہ دا واسطہ جے، پاکستانی بن کر سوچو نہ کے سندھی اور بلوچی بن کر۔پنجاب پورے پاکستان کو گندم پیدا کر کے دیتا ہے، پھر بلوچستان اور سندھ والے اپنے لیے کیوں نہیں پیدا کرتے۔ جذباتی سوچیں لے ڈوبتی ہیں۔ ٹھنڈے دل سے سوچو۔