پنجاب میں نئے صوبے

پاکستان میں ریاستوں کی تشکیل اور کنفیڈریشن پاکستان کے مسائل کا حل ہے

  • Total voters
    34
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
pakmap.jpg
 
زرقا مفتی

محفلین
پنجاب کو تقسیم کرنے سے تو بہتر ہے کہ مشرف دور کا بلدیاتی نظام بحال کر دیا جائے اور ہر شہر کو آبادی کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز مہیا کئے جائیں۔ مزید صوبے بنانے کا مطلب ہے ہر صوبے کے چالیس پچاس وزیر ان کے محکموں کی افسر شاہی۔ ہرنئے صوبے کے فنڈ تو وزیر مشیر اور افسر شاہی پر ہی خرچ ہو جائیں گے عوام کو کیا ملے گا؟؟؟
 
عسکری

معطل

عوام کو ایک دوسرے پر صوبائیت جھاڑنے کے نئے نئے چانس ویسے میرے پلاٹ کی قیمت بڑھے گی سنا ہے بہاولپور میں :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ جو امیدوار پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ناں یہ سیاسی بنیاد پر شمولیت اختیار کر رہے ہیں نہ کہ عوام کی بہتری کی خاطر۔

پہلے ان امیدواروں کو اور عوام کو اتنی تعلیم تو دیں کہ اپنا بُرا اور اپنا بھلا خود سوچ سکیں نہ کہ دوسروں کی سوچ پر ناچتے گاتے عمل کریں۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
صوبے تو نئے بنیں گے ۔۔۔ اور شاید بن کر ہی رہیں گے ۔۔۔ لیکن مناسب یہی ہو گا کہ یہ عمل خوش گوار طریقے سے انجام پائے ۔۔۔ پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے حوالے سے پی پی پی اور ق لیگ کی قیادت کے "اخلاص" کا اندازہ لگانا چنداں دشوار نہیں ۔۔۔ فی الحال تو یہ ایک "نعرہ" ہے اور اس نعرے کی بدولت حکمران اتحادی پارٹیاں جنوبی پنجاب میں "میدان" مارنا چاہتی ہیں ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو یہ سیاست اور ووٹوں کو بنیاد بنا کر الگ صوبے بنا رہے ہیں ناں ناکہ انتظامی امور کو مدنظر رکھ کر بنا رہے ہیں۔

اب حکومت جانے والی ہے تو یہ کارڈ کھیل کر ووٹ بنک بڑھانے کے چکر میں ہیں۔ کیوں نہیں اس کو آئندہ آنے والی حکومت پر چھوڑ دیتے۔
 
ان کو کچھ نہیں کہنا چاہیے مجھے اپنی سرائیکی عوام لو لتر مارنے چاہیے اگر ووٹ دیتے ہیں تو :D
 
کچھ بھائی بات کررہے ہیں کہ صوبے بننے چاہیں مگر انتظامی بنیادوں پر
عرض ہے کہ بدانتظامی ہی ہے جس کی وجہ سے محرومی ہے۔لہذا اگر صوبہ بنے تو انتظام میں بہتری ائے گی۔

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اخراجات بڑھ جائیں گے
یہ ایک بے جا اعتراض ہے۔ اگر گذگورنس پر کچھ اور اخراجات بڑھ جائیں اور کڑوروں لوگوں کو نفع ہوجائے تو یہ برا ہے؟

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صرف سیاست ہے اور ووٹ لینے کے لیے ہے۔
اگر یہ درست بھی ہے تو کیا برا ہے۔ لوگ ووٹ دیتے ہیں اور وہ دیکھیں کہ ان کا بھلا نیا صوبہ ہے اور وہ اسی تناظر میں ووٹ دیتے ہیں تو کیا برا ہے؟

زیادہ تر اعتراض تعصب پر مبنی ہوتے ہیں
ان کا کوئی جواب نہیں۔ یہ تو لاعلاج ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
نئے صوبے بنانے کا فائدہ صرف کُچھ سیاسی خاندانوں کو ہو گا کہ اُن کے سرکردہ افراد کو وزارتِ اعلیٰ، گورنرشپ، وزارت یا مشاورت جیسے عہدوں پر متمکن ہونے کا اور حکومتی خزانے لوٹنے کا موقع ملے گا
 
نئے صوبے بنانے کا فائدہ صرف کُچھ سیاسی خاندانوں کو ہو گا کہ اُن کے سرکردہ افراد کو وزارتِ اعلیٰ، گورنرشپ، وزارت یا مشاورت جیسے عہدوں پر متمکن ہونے کا اور حکومتی خزانے لوٹنے کا موقع ملے گا

زیادہ لوگوں کو فائدہ پہچانے کے لیے یہ برداشت کرنا ہی پڑےگا
پاکستان کے قیام پر بھی اعتراض کیاجاسکتا تھا کہ اس کے قیام سے صرف کچھ خاندانوں، جاگیر داروں، اور وڈیروں کو حکومت کرنے اور ملک کی دولت اڑانے کا موقع ملے گا۔

برخلاف اس کے پنجاب پر الزام لگنے بند ہوجائیں گے۔ وسائل کی تقسیم مزید اچھی ہوجائے گی۔ اس کے ثمرات عوام تک ضرور پہچیں گے۔ بہرحال جنوبی پنجاب میں تعلیم کی بہت کمی ہے اور یہ خامی حکومتی وسائل کے استعمال کی مانیٹرنگ میں حائل ہے۔ مگر اسکا حل تعلیم کی کمی کو دور کرنا ہے۔ عوام کو باشعور بنانے کے لیے پورے ملک کو کام کرنا پڑےگا۔
 
ایک سو ایک فیصد متفق۔

کچھ لوگوں کی سمجھ میں یہی بات نہیں آ رہی۔

نجانے وہ پاکستان سے کس بات کا بدلہ لینا چاہتے ہیں کہ اس کو مزید ٹکڑوں میں بانٹنا چاہتے ہیں۔

بقا متحد رہنے میں ہے ناکہ الگ الگ ہونے میں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
زیادہ لوگوں کو فائدہ پہچانے کے لیے یہ برداشت کرنا ہی پڑےگا
پاکستان کے قیام پر بھی اعتراض کیاجاسکتا تھا کہ اس کے قیام سے صرف کچھ خاندانوں، جاگیر داروں، اور وڈیروں کو حکومت کرنے اور ملک کی دولت اڑانے کا موقع ملے گا۔

برخلاف اس کے پنجاب پر الزام لگنے بند ہوجائیں گے۔ وسائل کی تقسیم مزید اچھی ہوجائے گی۔ اس کے ثمرات عوام تک ضرور پہچیں گے۔ بہرحال جنوبی پنجاب میں تعلیم کی بہت کمی ہے اور یہ خامی حکومتی وسائل کے استعمال کی مانیٹرنگ میں حائل ہے۔ مگر اسکا حل تعلیم کی کمی کو دور کرنا ہے۔ عوام کو باشعور بنانے کے لیے پورے ملک کو کام کرنا پڑےگا۔
کسی بھی ملک کے وسائل آبادی کے لحاظ سے ہی تقسیم ہوتے ہیں رقبے کے یا صوبوں کی تعداد کے حساب سے نہیں
پاکستان میں پنجابی کل آبادی کا پینتالیس فیصد ہیں اسی حساب سے وہ ملک کی آمدن اور ٹیکس میں حصہ ڈالتے ہیں اور اسی حساب سے وسائل کی تقسیم میں حصہ دار ہیں۔
پنجابی پینتالیس فیصد
پشتون ساڑھے پندرہ فیصد
سندھی چودہ فیصد
سرایئکی لگ بھگ ساڑھے آٹھ فیصد
مہاجر ساڑھے سات فیصد
بلوچی ساڑھے تین فیصد
بقیہ کشمیری ہندکوہ وغیرہ
صوبوں کی تقسیم کے حامی بتائیں آبادی کے لحاظ سے کتنے وسائل کس کو ملنے چاہیئیں
 
تفصیلی جواب بعد میں دوں گا مگر یہ بات ہے کہ وسائل کی تقسیم پنجاب میں ابادی کی بنیادپر نہیں ہوری۔ پنتالیس فیصد حصہ صرف چند فی صد کھاجاتے ہیں۔ ایک بڑی ابادی بشمول سرائیکی محروم کی محروم رہتی ہے۔

دوسری بات نئے صوبوں کی تشکیل پاکستان کے وجود کی ضمانت ہے۔ یہ بات دھیان سے سمجھنی چاہیے
 
عسکری

معطل
یار صوبے بنانے ہیں تو بناؤ لڑائی نا کرو ۔ اتنے سال سے یہ لالی پاپ دے رکھا ہے عوام کو ۔ اب تو دیواروں پر سرائیکی صوبے کے لکھے نعرے بھی بارش سے مٹ چکے ہیں :grin:
 
زرقا مفتی

محفلین
نئے صوبے تو تب بنیں گے نا جب قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان اس کی حمایت کریں گے اور پھر پنجاب اسمبلی کے دو تہائی ارکان اس کی منظوری دیں گے فی الحال تو یہ الیکشن سٹنٹ کے سوا کچھ نہیں
 
عسکری

معطل
نئے صوبے تو تب بنیں گے نا جب قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان اس کی حمایت کریں گے اور پھر پنجاب اسمبلی کے دو تہائی ارکان اس کی منظوری دیں گے فی الحال تو یہ الیکشن سٹنٹ کے سوا کچھ نہیں
ویسے میں نئے صوبے کے حق میں نہیں تھا پر بہاولپور جو میرا ضلع اور جائے پیدائش ہے اس کا حق ہے یہ کیونکہ وہ ایک ریاست تھی اور پھر پاکستان میں الحاق کر کے صوبہ ہی تھا جسے ایک آرڈر پر بحال کیا جا سکتا ہے اور کیا جانا چاہیے ۔:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top