پنجاب میں نئے صوبے

پاکستان میں ریاستوں کی تشکیل اور کنفیڈریشن پاکستان کے مسائل کا حل ہے


  • Total voters
    34
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
ایک حد تک اپ کی بات درست ہے۔ جب اسلام وجہ نہیں اتحاد کی تو اپ کس طرح سب کو متحد رکھ سکتے ہیں؟ صرف وفاق سے؟ نہیں جلد یا بدیر سقوط ہونا شروع ہوجایئں گے۔ اس سقوط سے بچنے کے لیے ہی ایک درمیانی صورت ریاستوں کی تشکیل ہے۔ اس طرح شاید تحلیل بہت دیر میں ہوگی۔ ورنہ تو یہ موجودہ وفاق کی صورت میں تحلیل بہت جلد ہوگی۔ شاید پچیس سال کے اندر اندر۔
اب دو صورتیں ہیں یا تو اسلام میں واپس اجائیں
یا سب کو اختیار دیں
تو کیا نئے صوبے اسلام کے نام پہ بنائے جا رہے ہیں؟۔پھر قلا بازی!!!۔
 
ہر بات الف سے سمجھانا پڑتی ہے
یا تو وجہ اتحاد پر واپس اجائیں
ورنہ جو منطقی نتیجہ ہے یعنی اخیتارات کی تقسیم کی بنیاد پر ریاستوں کی تشکیل
اس پر تیار ہوجاویں
 

ساجد

محفلین
ہر بات الف سے سمجھانا پڑتی ہے
یا تو وجہ اتحاد پر واپس اجائیں
ورنہ جو منطقی نتیجہ ہے یعنی اخیتارات کی تقسیم کی بنیاد پر ریاستوں کی تشکیل
اس پر تیار ہوجاویں
مجھے بہت حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو مذہب کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں نفاذ اسلام کے سلسلے میں کام کی ضرورت ہے تو اس کے لئے اسمبلی کے فلور موجود ہیں جہاں بات کی جا سکتی ہے۔ بلکہ آپ کے چہیتے فضل الرحمان صاحب اسی اسمبلی میں اپنی جماعت کے اراکین کے ساتھ براجمان ہیں اور چار سال تک حکومتی چھتے سے شہد بھی نوش فرماتے رہے ہیں ، وہ ا سمبلی میں بیٹھ کر اسلام کا نفاذ نہ کروا سکے اور آپ کبھی پنجاب کے بڑے سائز ، کبھی پنجاب کے سامراج ، کبھی وسائل کی مقامی تحویل اور اب اسلام کو بھی رگیدنے سے باز نہیں آئے۔گویا آپ بھی اپنے لیڈر کی طرح مذہب کے نام پہ منافقت کو تحفظ دیتے ہیں۔
کیا نئے صوبے اور جناح پور کے علمبرداروں نے اسلام کا نفاذ نہ ہونے پر پاکستان کی تقسیم کی بات کی ہے؟ ۔ نہیں بلکہ ان میں سے اکثر نسلی و لسانی بنیاد پر ایسا کہہ رہے ہیں اور، ہاتھ کنگن کو آر سی کیا ، آپ خود بھی اسی دھاگے میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی لسانی تقسیم میں کوئی حرج نہیں۔ کہیں ٹھکانہ ہے آپ کی ہرزہ سرائی کا؟۔
 

ساجد

محفلین
میرا خیال ہے کہ امریکہ میں ایک مضبوط وفاق ہے جبکہ ریاستیں بھی مضبوط ہیں۔ پاکستان میں حالات قطعی مختلف نہیں۔ امریکہ پہلے کوئی قوم نہیں تھی دو تین سو سال پہلے کوئی امریکی نہیں ہوتا تھا۔ اسی طرح ساٹھ پنسٹھ سال پہلے کوئی پاکستانی نہیں ہوتا تھا۔ امریکی بھی اپس میں لڑتے تھے اور پاکستانی بھی لڑتے ہیں ۔ مگر پھر انھوں نے مختلف ریاستیں تشکیل دیں۔ لوگوں کو ان کا حق دیا اور پھر ان ریاستوں کا وفاق تشکیل دیا تھا۔ ضروری نہیں کہ ریاستوں کا کفیڈریشن بہت ہی ڈھیلا ہو ۔ یہ ایک حد تک ڈھیلا ہونا چاہیے تاکہ لوگوں میں خود مختاری کا احساس رہے۔ جب فوائد لوگوں کو پہنچیں گے تو کوئی ریاست کیوں الگ ہونا چاہے گی؟ مگر اپ سب کی دولت ہڑپ کرلیں تو کوئی اپ کے ساتھ نہیں رہے گا۔
آپ کے منتخب کردہ ایم پی اے اور ایم این اے کیا جھک مارنے جاتے ہیں اسمبلیوں میں؟۔ حیرت ہے کہ پنجاب سب کی دولت کھا گیا اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ وہاں بولیں اور اپنا حق مانگیں۔ آخر اب تو صدر بھی سندھی ہے اور وزیر اعظم سرائیکی ، پنجاب کا گورنر سرائیکی ہے اور اسلام آباد میں زیادہ تر اہم عہدوں پر سندھی بلکہ یہاں لاہور میں واقع اہم وفاقی محکموں میں سندھی ہی تعینات ہیں۔ ایم کیو ایم اسی حکومت کا حصہ ہے۔ ان سب کے باوجود پنجاب پر الزام تراشی یاوہ گوئی سے زیادہ کچھ نہیں۔ آپ سندھ سے ہیں پنجاب سندھ کو کیسے کھا گیا؟۔ بھول گئے کہ پچھلے تین سال سے پنجاب اپنے حصے کے پانی میں سے سندھ کو زیادہ حصہ دے رہا ہے ۔ کس لئے؟ یہ ایک قومی احساس ہے کہ وہاں کاشت کاری کے لئے پانی مل سکے۔ آپ کا سندھی صدر سیلاب زدگان کی خبر تک کو نہیں گیا اور پنجاب کے عوام اپنے بھائیوں تک پہنچے پھر جب نواز شریف وہاں گیا تو زرداری کی آنکھیں کھلیں اور اس نے بھی وہاں جا کر اپنے صوبے پہ احسان کر دیا۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ پنجاب میں ایندھن کی قیمتیں سندھ سے زیادہ ہیں۔ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ دوسرے تمام صوبوں سے زیادہ ہے حالانکہ ملک کی 80 فیصد صنعت پنجاب میں ہے۔بس جنہیں ان کے آقاؤں نے پنجاب کے خلاف نفرت کا سبق پڑھایا ہوا ہے وہ حقائق پر نظر کب رکھتے ہیں۔
یہ پنجاب ہی تھا جس نے تخلیق پاکستان کے لئے اپنا وجود کٹوایا اور لا تعداد جانوں اور عزتوں کی قربانی دی۔ اور آپ نے اس بات کو یوں بیان کیا کہ پنجاب توڑنے سے پاکستان بنا تھا اور اب مزید پنجاب توڑنے سے پاکستان بچے گا۔ افسوس ہے آپ کی ذہنیت پر ۔ اگر پاکستان پنجاب توڑنے سے بچنا اور بننا ہے تو آپ کس بنیاد پر خود کو پاکستانی کہلواتے ہیں؟ کیا آپ صرف دودہ پینے والے مجنوں ہیں؟۔ جب ملک خود سنگین خطرات سے دوچار ہے آپ اسے لسانی تقسیم کی طرف لے جانے میں پیش پیش ہیں۔ دشمنی بھی ایک رشتے کا نام ہے اور یہی رشتہ ہے آپ جیسے لوگوں کا پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ۔
 

محمد امین

لائبریرین
ساجد بھائی میرے خیال میں وہ زمانے لد گئے کہ جب دولت ہڑپ کرنے کا الزام پنجاب والوں پر لگ سکتا تھا۔۔ اب سب اسی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس حمام میں سندھی، پنجابی، پٹھان، سرائیکی، "مہاجر"۔۔۔سب ہی ننگے ہوگئے ہیں۔۔ پچھلے 4 سالوں میں سب نے حتی المقدور اپنا اپنا "حق" حاصل کیا ہے۔ میں اس سے ایم کیو ایم کو بھی مبرا نہیں سمجھتا۔ خاموشی نیم رضا ہوتی ہے۔ اور تو اور، لوٹ مار کے سلسلے میں ان لوگوں کو اپنے سارے لسانی اختلافات یاد نہیں رہتے۔ یہ ان کو حاجی کہتے ہیں اور وہ ان کو۔۔۔۔
 

سید زبیر

محفلین
ساجد بھائی میرے خیال میں وہ زمانے لد گئے کہ جب دولت ہڑپ کرنے کا الزام پنجاب والوں پر لگ سکتا تھا۔۔ اب سب اسی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس حمام میں سندھی، پنجابی، پٹھان، سرائیکی، "مہاجر"۔۔۔ سب ہی ننگے ہوگئے ہیں۔۔ پچھلے 4 سالوں میں سب نے حتی المقدور اپنا اپنا "حق" حاصل کیا ہے۔ میں اس سے ایم کیو ایم کو بھی مبرا نہیں سمجھتا۔ خاموشی نیم رضا ہوتی ہے۔ اور تو اور، لوٹ مار کے سلسلے میں ان لوگوں کو اپنے سارے لسانی اختلافات یاد نہیں رہتے۔ یہ ان کو حاجی کہتے ہیں اور وہ ان کو۔۔۔ ۔
اگر بھای مجھے کچھ کہنے کی اجازت ہو تو عرض کروں

میرا تو یقین ہے کہ پاکستان ایک ایسی کنفیڈریشن ہو جن میں سابقہ سترہ ریاستیں اپنے طور پر خود مختار ہوں سب اپنا کمایں اور کھایں اب یہ سب بالغ ہیں ضرورت کے وقت ایک دوسرے کے کام ائیں ریستوں کے علاوہ جو علاقہ اس کے انتظامی بنیاد پر صوبے بنالیں ہمارے علاقے کے لوگوں کی فطرت میں جاگیردارانہ نظام شامل ہے
 

محمد امین

لائبریرین
اگر بھای مجھے کچھ کہنے کی اجازت ہو تو عرض کروں

میرا تو یقین ہے کہ پاکستان ایک ایسی کنفیڈریشن ہو جن میں سابقہ سترہ ریاستیں اپنے طور پر خود مختار ہوں سب اپنا کمایں اور کھایں اب یہ سب بالغ ہیں ضرورت کے وقت ایک دوسرے کے کام ائیں ریستوں کے علاوہ جو علاقہ اس کے انتظامی بنیاد پر صوبے بنالیں ہمارے علاقے کے لوگوں کی فطرت میں جاگیردارانہ نظام شامل ہے

سابقہ سترہ ریاستیں کون کون سی ہیں بھائی؟
 

سید زبیر

محفلین
سابقہ سترہ ریاستیں کون کون سی ہیں بھائی؟
پاکستان کی سابقہ سترہ ریاستیں درج ذیل تھیں​
خیر پور (سندھ) میرپور (سندھ) قلات (بلوچستان) لسبیلہ(بلوچستان) مکران(بلوچستان) خاران (بلوچستان) ۔۔​
۔امب تناول(خیبر پختون خوا) پھلرا (خیبر پختون خوا) جندول (خیبر پختون خوا) چترال (خیبر پختون خوا) پھلرا (خیبر پختون خوا) دیر (خیبر پختون خوا) سوات (خیبر پختون خوا)​
بہاولپور (جنوبی پنجاب )​
گلگت (شمالی علاقہ جات) بلتستان (شمالی علاقہ جات) نگر (شمالی علاقہ جات)​
http://www.worldstatesmen.org/Pakistan_princes.htmlزرائع :
 
اب سب اسی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اس حمام میں سندھی، پنجابی، پٹھان، سرائیکی، "مہاجر"۔۔۔ سب ہی ننگے ہوگئے ہیں۔۔ پچھلے 4 سالوں میں سب نے حتی المقدور اپنا اپنا "حق" حاصل کیا ہے۔ میں اس سے ایم کیو ایم کو بھی مبرا نہیں سمجھتا۔ خاموشی نیم رضا ہوتی ہے۔ اور تو اور، لوٹ مار کے سلسلے میں ان لوگوں کو اپنے سارے لسانی اختلافات یاد نہیں رہتے۔ یہ ان کو حاجی کہتے ہیں اور وہ ان کو۔۔۔ ۔
سو فیصد درست ۔ جبھی تو میں کہتا ہوں اس ملک میں صرف دو قومیں آباد ہے ۔ بدمعاش یا طاقتور اور شریف یا کمزور ، باقی سب کھیل تماشہ ۔
وہ تصویریں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں جس میں ایک دوجے کے بچوں کی شادی میں ہنس ہنس کے گلے لگا جا رہا ہوتا ہے چلو میل ملاپ اچھی بات،
پرآپ کے بیانات کو لے کر جو قتل وغارت گری ہوتی ہے اس کا کیا ؟؟؟؟
صحیح تو یہی ہے تو مجھے حاجی کہے جا میں تجھے ۔ :LOL:
 
پاکستان کی سابقہ سترہ ریاستیں درج ذیل تھیں​
خیر پور (سندھ) میرپور (سندھ) قلات (بلوچستان) لسبیلہ(بلوچستان) مکران(بلوچستان) خاران (بلوچستان) ۔۔​
۔امب تناول(خیبر پختون خوا) پھلرا (خیبر پختون خوا) جندول (خیبر پختون خوا) چترال (خیبر پختون خوا) پھلرا (خیبر پختون خوا) دیر (خیبر پختون خوا) سوات (خیبر پختون خوا)​
بہاولپور (جنوبی پنجاب )​
گلگت (شمالی علاقہ جات) بلتستان (شمالی علاقہ جات) نگر (شمالی علاقہ جات)​
http://www.worldstatesmen.org/Pakistan_princes.htmlزرائع :

بہاولپور ریاست کیا سرائیکی ریاست تھی؟
ڈیرہ بھی اس میں شامل تھا؟
75045_18771924.jpg
 

عسکری

معطل
توں چھوڑ یہ بات زمینیں مہنگی ہو گئیں ہیں جب سے یہ لعنتی شوشہ چھڑا ہے خان ہمیں نہیں چاہیے صوبہ ۔ لعنت ہو ایسے صوبے پر اگر ملتان میں 50 اور بہاولپور مین 30 لاکھ کا پلاٹ ملے 10 مرلے کا تو ۔ نہیں چاہیے ٹانک وانک نا ڈیر بیرہ ۔ اے ہک کٹر سرائیکی دی بکواس اے میڈا سوہننڑا خان ساڈی جان چھؤڑ ڈیو ۔ ونج اپڑا مہور مرو کراچی اچ گولیاں کھئؤ ۔
 
ساجد پرانی پوسٹ ڈیلیٹ کردیں میں نے نئی تدوین کردی ہے)​
پنجاب کی تقسیم اس وقت پنجاب میں الیکشن کا ایشو بنی ہوئی ہے۔ کل ہی کھوسہ نے ن لیگ چھوڑ کر پی پی جوائن کی ہے جس کی پرائم وجہ ن لیگ کا سرائیکی صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہ ہونا بتا ہے۔ اج ایم کیو ایم - نے پنجاب میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے -ایم کیوایم یہ ایک اچھا کام کرنے جارہی ہے جس کو سراہنا چاہیے۔
مگر ایم کیوایم یہ کام زیادہ اچھے طریقے سے سرائیکی پٹی میں کرسکتی ہے۔ ایم کیو ایم کو سنٹرل پنجاب میں صرف تعصب کی وجہ سے پذیرائی نہیں مل سکے گی ۔ اس لیے اس کو اپنے طریقہ کار کو تھوڑا بدلنا پڑے گا۔ میرے خیال میں ایم کیو ایم کو سرائیکی صوبہ کے حمایت کرتے ہوئے اپنی مہم جنوبی پنجاب میں چلانی چاہیے۔ ملتان مرکزہو۔ ہوسکتا ہے اس مرتبہ اس کو ایم کیو ایم کو جنوبی پنجاب سے کچھ سیٹ مل جائیں تو پھر اگلے انتخابات تک قدم مضبوط کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ کوئی یہ رائے ایم کیوایم کے بڑوں تک پہنچادے تو ان کا ہی بھلا ہے۔​
 

شمشاد

لائبریرین
آپ پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں کیوں خوش ہیں؟ میں تو کہتا ہوں کہ پہلے والے چار صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بنا دینا چاہیے۔
 
آپ پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں کیوں خوش ہیں؟ میں تو کہتا ہوں کہ پہلے والے چار صوبے ختم کر کے ایک پاکستان بنا دینا چاہیے۔

میں کبھی بھی پاکستان کو ٹکڑے نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی نئے صوبوں کی تشکیل سے پاکستان ٹکڑے ہوگا بلکہ مضبوط ہوگا۔
اور پھر نئے صوبوں کی خواہش صرف میری اپنی نہیں ہے بلکہ جنوبی پنجاب کے ہر عقل مند فرد کی ہے۔ اج کل پنجاب میں مضبوط امیدوار پی پی صرف اس لیے جوائن کررہے ہیں کہ پی پی نے ان کویقین دلادیا ہے کہ وہ سرائیکی صوبہ کے لیے مخلص ہیں۔ ہماری رائے میں یہ اگلی حکومت بنانے میں اہم بات ہوگی کہ کوئی سیاسی تنظیم نئے صوبے بنانے میں کتنی مخلص ہے۔

یہ بات یادر کھئے کہ ایوب کے دور میں جب ون یونٹ تھا اتنی زیادتیاں ہوئیں کہ ملک نہ صرف دوٹکڑے ہوگیا بلکہ اج بھی جو نفرتیں ہیں اسی دور کی یادگار ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top