آپ کی پسندیدہ تایخی شخصیت؟
قرونِ وسطیٰ کے عثمانی خلفاء
اگرآپ شاعر ہوتے توکیا تخلص اختیارکرتے؟
شرقی
کون سے ادیب اورشاعر سے ملنے کی خواہش ہے؟
انیس اور فضولی۔ یہ کسک سب سے زیادہ ہے کہ کاش میں نے انیس کو اپنے معجزاتی مرثیے پڑھتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوتا۔
اگرآپ سو سال پہلے پیدا ہوتے تو ؟
میری زبان آج سے کہیں گنا زیادہ شائستہ اور مہذب ہوتی۔
آپ کا پسندیدہ ترکی شعر (مع اردوترجمہ)
عشقدر اول نشئهٔ کامل کیم آندندر مدام
میدہ تشویرِ حرارت، نیدہ تأثیرِ صدا
(فضولی)
عشق ہی وہ کامل سرخوشی ہے کہ جس کے باعث شراب میں حرارت کا جوش اور بانسری میں آواز کی تاثیر ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔
کیا آپ ایک دن Tech Free Day گذارسکتے ہیں یعنی سیل فون، کمپیوٹراورٹی وی کے بناء ؟
ہاں کیوں نہیں۔ اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ وقت گذارتے وقت میں ایک نہیں تین دن ٹیکنالوجی سے بچا رہ سکتا ہوں۔
آپ کراچی یونی ورسٹی کے کس ڈپارٹمنٹ کے چکر زیادہ لگاتے ہیں؟
میرا نوے فیصد سے زیادہ وقت اپنے ہی شعبے میں گذرا ہے، کہیں اور گھومنے پھرنے کی زیادہ ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔