حسیب جوابات دینے کیلیے حاضر ہے
بہت کم فلمیں ایسی ہیں جنہیں بار بار دیکھ کر بھی بور نہیں ہوا۔
یہ آج سے 4 سال پہلے کی بات ہے جب میں نے فلمیں دیکھنا شروع کیا
(مستقل مزاجی پچھلے سال ڈیڑھ سال سے آئی ہے)
اس وقت فلمیں کرائے پر لانی پڑتی تھیں(ہمارے گاؤں میں ہی ایک دکان تھی جہان فلمیں کرائے پر ملتی تھیں) اور کسی کے کمپیوٹر پر دیکھنی پڑتی تھیں۔ایک دفعہ میرا دوست
Terminator فلم لے آیا۔اس کو پنجابی میں ڈب کیا گیا تھا(اس وقت انگلش کی سمجھ نہیں لگتی تھی)۔اور نام رکھا گیا تھا "
ماجھو دا وَیر" اس کا اردو میں ترجمہ بنتا ہے "ماجھو کا انتقام"
جبکہ میں کئی ماہ اسے "
ماجھو دا وِیر" پڑھتا رہا یعنی "ماجھو کا بھائی"
۔اچھا چونکہ یہ فلم پنجابی میں ڈب کی گئی تھی تو فلم دیکھنے میں مزا بہت آیا اور اسے کئی بار دیکھا۔لیکن کئی بار دیکھنے کے باوجود یہی پتہ چل سکا کہ اس میں دو آدمیوں کے مابین لڑائی ہے ایک لوہے کا ہوتا ہے اور دوسرا سِکل کا
ایک اور فلم جو مین نے اسی زمانے میں دیکھی تھی وہ ہے
Baby's Day Out اسکا بھی پنجابی ڈب ورژن دیکھا جسکا نام تھا
"کاکے دا کھڑاک"
۔یہ فلم بھی بہت بار دیکھی۔اور ہر بار مزا آیا
تیسری کوئی فلم مجھے یاد نہین آرہی جسے کئی بار دیکھا ہو
لیکن اب اتنی زیادہ فلمیں پڑی ہوئی ہیں کہ کسی کو دوسری بار دیکھنے کا من نہیں کرتا اور اگر من کرے تو ٹائم نہیں ملتا
۔