انٹرویو چائے فلک شیر کے ساتھ

فلک شیر

محفلین
ہمارے سوال ذرا "کھلے ڈُلے" ہونگے ۔۔

1۔ پہلی محبت ؟؟ کب ؟؟ کیسے ؟؟
2۔ محبت نہیں ہوئی تو کیوں، ہوئی تو کیوں ؟؟
3۔ بچین کا کوئی ایک جھوٹ جو پکڑا گیا اور مار پڑی ؟؟
4۔ آخری بار بھابھی کی تعریف کب کی ؟ (کی بھی کبھی کہ نہیں)

سوال اور بھی ہونگے، ابھی کے لیے اتنے ہی۔۔
سوالات کے جوابات اوپر الگ مراسلے کی صورت دے دیے گئے ہیں............ :):):)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بندہ نیرنگ خیال کی طرح حسن پرست تو واقع نہیں ہوا.........اور نہ ہی میں یورپ سے ہو کے آیا ہوں کہ سفرنامہ لکھنے کی حاجت درپیش ہو.....اور ہر بیس صفحات میں ایک نئی خاتون کا مسالہ ڈالنا ضروری ہوrecipeکے مطابق :)
خالق سے زیادہ اپنی تخلیق کی خوبیوں اور خامیوں سے کوئی آگاہ نہیں ہوتا۔ اور ہر انسان حسن پرست ہوتا ہے۔ کچھ اس کا اعتراف کر لیتے ہیں۔ اور کچھ یونہی باتوں میں دبا دیتے ہیں۔۔۔ جیسا کہ اپنے زبیر مرزا بھائی اور فلک شیر صاحب کا طرز ہے۔۔۔ لیکن یہ ایک بےضرر انسان جس کا نام نیرنگ خیال ہے۔۔۔ کبھی بھی حسن پرستی کا باقاعدہ دعویدار نہیں رہا۔۔۔۔ لیکن ایسا بھی نہیں کہ ہمیں اپنے اس عیب کو اپنانے میں انکار ہے۔۔۔ :)
بھلے مناظر، بھلی باتیں اور بھلے چہرے جسے اچھے نہیں لگتے اس کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔۔۔۔
یہ لوگ یہ پری چہرہ لوگ
یہ لوگ بھی مرجائیں گے
ہائے۔۔۔۔ :)

اب دوسری بات یعنی سفر نامہ پر ہر 20 صفحوں کے بعد لڑکی۔۔۔۔۔ یہاں تو ایسے بھی سفرنامہ لکھنے والے ہیں۔۔۔ جو کہیں بھی جائیں۔۔۔ کسی نہ کسی لڑکی کو ان سے پیار ضرور ہوجاتا ہے۔۔۔ یعنی اعجاز ہے حسن آوارگی والی بات کو سچ ثابت کرنا وہ ضروری سمجھتے ہیں۔۔۔ مجھے تو گماں گزرتا ہے کہ یہ گھر سے دہی لینے بھی نکلتے ہوں گے تو اک آدھا عشق فرما کر لوٹتے ہوں گے۔ پنجابی کی اک مثل ہے۔۔۔ "پنڈ دے بھرا لگدے یاری لام دے منڈے دے نال لائیے"۔۔ شاید ان علاقوں کی لڑکیاں اس مقولہ پر عمل پیرا ہوتی ہوں۔۔۔۔ ویسے تو کرنل محمد خان صاحب کے سفر نامہ پر بزبان یوسفی ضمیر جعفری صاحب کا تبصرہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ احباب کی بصارتوں کی نذر ہے۔۔۔

جب کرنل صاحب کا سفرنامہ ٔ برطانیہ ’بسلامت روی‘‘ شائع ہوا تو ضمیر بھائی نے مجھ سے کہا کہ اس کے ہر تیسرے صفحے پر ایک نئی حسینہ ایمان، فارن ایکسچینج اور بڑھاپے کی آزمائش کے لیے جلوہ افروز ہوتی ہے۔ حسیناؤں کی مجموعی تعداد ’’دھڑلوں‘‘ سے بھی زیادہ معلوم ہوتی ہے۔ برطانیہ کا نام آتے ہی ان کا وہی حال ہوتا ہے جو غالبؔ کا کلکتے کے ذکر سے ہوتا تھا۔ ایک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے! لندن تو ایک طرف رہا، اگر میں کوہاٹ یا ڈیرہ غازی خاں کے سفر کا بھی ذکر کر دوں تو سارا پری خانہ مجھ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ نازنیں بتانِ خود آرا کہ ہائے ہائے۔ خیر گزری کہ برطانیہ میں کل تین مہینے ٹھہرے، ورنہ لاکھوں گھر بگڑ جاتے۔

پھر کہنے لگے کہ کرنل صاحب آج کل نئے ایڈیشن کی تیاری کر رہے ہیں۔ آپ ان سے کہیے کہ آپ نے سفرنامے میں میمیں بہت ڈال دی ہیں۔ خدارا، ان کی تعداد چار سے نہ بڑھنے دینا۔
 

یوسف-2

محفلین
اور بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح میں نے اردو ادب کے ذریعے انگریزی ادب کو سمجھا.......
آپ نے اردو ادب کے ذریعہ انگریزی ادب کو کیسے سمجھا؟ کیا انگریزی ادب کے اردو تراجم پڑھ کر؟ اگر ہاں تو آپ کو تراجم پڑھنے کی ضرورت تھی، اصل کیوں نہیں پڑھا۔ اور اگر نہیں تو تو پھر اس کا کیا مطلب ہوا؟
 

فلک شیر

محفلین
آپ نے اردو ادب کے ذریعہ انگریزی ادب کو کیسے سمجھا؟ کیا انگریزی ادب کے اردو تراجم پڑھ کر؟ اگر ہاں تو آپ کو تراجم پڑھنے کی ضرورت تھی، اصل کیوں نہیں پڑھا۔ اور اگر نہیں تو تو پھر اس کا کیا مطلب ہوا؟
ہمارے ہاں انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جاتا ہے.......بطور زبان عموماً نہیں.....
اردو ادب کے ذریعے سے انگریزی ادب سمجھنے کا مطلب یہ ہے کہ اردو ادب سے ادب کی آفاقیت اور تفہیم کے قرینوں تک پہلے رسائی ہوئی.....بعد میں اسی سے انگریزی میں متن سے آگے ’مافی متن ‘کی منزل تک پہنچنے کی سعی کرتے رہے.......... :)
مادری یا قومی زبان جو کچھ آپ کو دے سکتی ہے........وہ آپ مدت العمر بھی دوسری زبان کو دے کر نہیں پا سکتے .......یہ میرا یقین ہے.......اور بڑے بڑےادیب اس بات کا اقرار کرتے ہیں......یہ الگ بات ہے کسی کی ابتدائی تعلیم ہی غیر ملکی اداروں اور زبان میں ہوئی ہو .....تو اس کے لیے تو وہی مادری یا قومی زبان ہو گی...... اور اس کا اسی لٹریچر کے حوالہ سے ذوق ترتیب پائے گا۔ لیکن دنیا کے کسی بھی زبان کے ادب کو سمجھنے کے لیے میرے خیال میں اس شخص کو اپنے مادری یا قومی زبان لٹریچر سے بہت حد تک رہنمائی ملتی ہے :)
 

فلک شیر

محفلین
خالق سے زیادہ اپنی تخلیق کی خوبیوں اور خامیوں سے کوئی آگاہ نہیں ہوتا۔ اور ہر انسان حسن پرست ہوتا ہے۔ کچھ اس کا اعتراف کر لیتے ہیں۔ اور کچھ یونہی باتوں میں دبا دیتے ہیں۔۔۔ جیسا کہ اپنے زبیر مرزا بھائی اور فلک شیر صاحب کا طرز ہے۔۔۔ لیکن یہ ایک بےضرر انسان جس کا نام نیرنگ خیال ہے۔۔۔ کبھی بھی حسن پرستی کا باقاعدہ دعویدار نہیں رہا۔۔۔ ۔ لیکن ایسا بھی نہیں کہ ہمیں اپنے اس عیب کو اپنانے میں انکار ہے۔۔۔ :)
بھلے مناظر، بھلی باتیں اور بھلے چہرے جسے اچھے نہیں لگتے اس کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔۔۔ ۔
یہ لوگ یہ پری چہرہ لوگ
یہ لوگ بھی مرجائیں گے
ہائے۔۔۔ ۔ :)
آپ تو دل پہ لے گئے حضور........ہم کب پری رویوں کو دیس نکالا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں....:):):)
حسن کی پرستش تو انسان کی گھٹی میں پڑی ہے.......دہراتا ہوں ، انسان کی ..........
اس سے مفر اور انکار نہیں........مگر کیا حسن اور عشق کا معرکہ قدیم انسان کے باہم تعلقات تک ہی محدود ہے.....یہ بات ذرا قابل غور ہے....... :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ تو دل پہ لے گئے حضور........ہم کب پری رویوں کو دیس نکالا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں....:):):)
حسن کی پرستش تو انسان کی گھٹی میں پڑی ہے.......دہراتا ہوں ، انسان کی ..........
اس سے مفر اور انکار نہیں........مگر کیا حسن اور عشق کا معرکہ قدیم انسان کے باہم تعلقات تک ہی محدود ہے.....یہ بات ذرا قابل غور ہے....... :)
ہم کبھی بات دل پر نہیں لے کر جاتے۔۔۔۔ :)
حسن و عشق کا معرکہ قدیم انسان کے باہم تعلقات تک محدود ہے یا نہیں۔۔۔۔ اس کے لیے آپ کو ذہن انسانی کی کیفیات اور اس کے ادوار کو سمجھنا پڑے گا۔ ہر انسان کے لیے اس کی تعریف مختلف ہے۔ :) اب میں تو یہ سمجھنے سے رہا۔۔۔ تو آپ ہی سمجھیں اور مجھے بھی سمجھائیں۔۔۔ :)
 

فلک شیر

محفلین
ہم کبھی بات دل پر نہیں لے کر جاتے۔۔۔ ۔ :)
حسن و عشق کا معرکہ قدیم انسان کے باہم تعلقات تک محدود ہے یا نہیں۔۔۔ ۔ اس کے لیے آپ کو ذہن انسانی کی کیفیات اور اس کے ادوار کو سمجھنا پڑے گا۔ ہر انسان کے لیے اس کی تعریف مختلف ہے۔ :) اب میں تو یہ سمجھنے سے رہا۔۔۔ تو آپ ہی سمجھیں اور مجھے بھی سمجھائیں۔۔۔ :)
اس پہ ہم یہی کہیں گے کہ ’’میں تینوں سمجھاواں کیہ!!!!!!!‘‘ :):):)
 

فلک شیر

محفلین
ظالمو یہ گماں کیوں گزر رہا ہے کہ میں سنجیدہ ہوگیا ہوں۔۔۔ ۔ :confused:
فلک شیر بھائی آپ کو بھی یونہی لگ رہا ہے کیا۔۔۔ ۔ :mad:
حد نہیں ہوگئی۔۔۔ ۔ :evil:
گماں نہیں گزر رہا.........آپ گماں کی طرف مائل سفر ہیں اور ہم آپ کو حقیقت ازلی و ابدی کے محور میں ہی رکھنا چاہتے ہیں ........امید ہے آپ اب سمجھ گئے ہوں گے........گو کہ بات موضوع سے براہ راست متعلق نہیں ہے.........:):):)
 
Top