انٹرویو چائے نیرنگِ خیال کے ساتھ

نیلم

محفلین

نیرنگ خیال

لائبریرین
سب سے پہلے تو جواب میں تاخیر کے لیئے دل سے معذرت خواہ ہوں۔ کہ کہانی لکھنے میں مصروف ہوگیا۔ پھر تبصروں میں۔ اور آج کا دن ویسے ہی مصروف گزر گیا۔ امید ہے آپ کو یہ تاخیر گراں نہ گزرے ہوگی۔ بصورت دیگر دل سے معاف کر کے چشم پوشی فرمائیے :)

کچھ مزید جوابات :p

1- کون سا شعر اکثر زیرِلب رہتا ہے؟
عقل نے مجھے کچھ پختگی تو دی مگر
وہ مزا کہاں جو نادانیوں میں تھا

اور دوسرا یہ

گذر آیا میں خود پر سے
اک بلا تو ٹلی میرے سر سے

2- کس ناول یا فلم کے کردار کو اپنے آپ سے قریب پایا؟
ناول یا فلم کے کردار اس شخص کے زیادہ قریب ہوتے ہیں جس کی وہ تخلیق ہوں۔ میرے قریب کوئی کردار نہیں جو میری شخصیت کی عکاسی کر سکے۔ شائد ایسا ممکن نہیں یا پھر میں نے ابھی تک ایسا کردار دیکھا ہی نہیں۔ :)

3- آپ کو جذبات پرکتنا اختیار ہے ؟ ان کا اظہار کرتے ہیں باآسانی یا چھپاتے ہیں؟
میں اپنے جذبات باآسانی چھپا لیتا ہوں۔ مگر میرا چھوٹا بھائی بنا کہے صرف فون پر میری آواز سنکر میری کیفیات سمجھ لیتا ہے۔ میں زیادہ تر اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتا۔ :) لیکن جن سے محبت کرتا ہوں۔ انکو اکثر یہ احساس دلاتا رہتا ہوں کہ مجھے تم لوگ عزیز ہو۔ :)

4- سکون کے لیے کیا ضروری سمجھتے ہیں ؟
سکون کے لیئے دل کا اطمنان ضروری ہے۔ گر وہ نہیں تو کچھ نہیں۔ میرا تجربہ یہی ہے۔

5- زیادہ تر فیصلے فوری کرتے ہیں یا کافی وقت لیتے ہیں؟
قوت فیصلہ مضبوط ہے۔الحمد اللہ۔ فوری فیصلے کی ضرورت ہو تو فوری فیصلہ بھی کر لیتا ہوں۔ وقت ہو تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتا ہوں۔ معاملات زندگی پر دل غالب نہیں۔

6- کس طرح لوگوں سے ملنے سے کتراتے ہیں؟
کسی سے نہیں۔ بس جو میرے سے ملنے سے کترائے۔ اس سے میں بھی کتراتا ہوں۔ :) اس کے سر پر سوار ہونے کی کوشش نہیں کرتا۔

7- کوئی بھی تبدیلی باآسانی قبول کرلیتے ہیں یا مشکل پیش آتی ہے؟
تبدیلی پر منحصر ہے۔ عمومی طور پر یہ مرحلہ آسان ہی رہا ہے۔ :)

8- کون سا لمحہ ایسا تھا جب خود پرفخرمحسوس ہوا؟
ابھی تک ایسا لمحہ نہیں آیا۔ خاک کا پتلا کس بات پر فخر کرے۔ انتظار ہے ایسے لمحے کا :)

9- کن چیزوں سے خوف زدہ ہیں؟
کسی چیز سے خوفزدہ نہیں سوائے کتوں کے۔ ان سے ڈر لگتا ہے۔

10- سمجھوتے آسانی سے کرلیتے ہیں یا ضدی ہیں؟
ضد کریں تو دنیا کی کوئی طاقت سمجھا نہیں سکتی۔ عموماً ضد نہیں کرتا۔ زیادہ تر زندگی ابھی تک کی سمجھوتے سے عبارت ہے۔ :)
 

زبیر مرزا

محفلین
ارے معذرت اور وہ بھی اتنی پُرتکلف زبان میں کیوں بھئی :)
کچھ سوالات کے جوابات پڑھ کرلگا کہ کہیں جواب بھی میں نے ہی تو نہیں لکھ دیئے
1-چھوٹے بھائی بنا کہے صرف فون پر میری آواز سنکر میری کیفیات سمجھ لیتا ہے
2- کتوں سے تو میں بھی بہت ڈرتا ہوں اُن کو دیکھ کرراستہ تک بدلیتا ہوں :)
3-ضد کریں تو دنیا کی کوئی طاقت سمجھا نہیں سکتی:)
یہ تمام باتیں میں اسی انداز میں کہہ سکتا ہوں :)
 

زبیر مرزا

محفلین
چلیں کچھ اور سوالات ذکرِ چھوٹا بھائی کے حوالے سے
1- آپ بطور بڑا بھائی فخرکرتے ہیں چھوٹے پر؟
2- اپنی بات اُس سے منوانے کے عادی ہیں ؟
3- رُعب دبدبہ رکھتے ہیں چھوٹوں پر؟
4- اپنے سے چھوٹوں سے فاصلہ رکھتے ہیں یا بے تکلف ہیں؟
5- چھوٹے بھائی سے کیا توقعات رکھتے ہیں؟
6- بچپن کا کوئی یادگارواقعہ چھوٹے بھائی کے حوالے سے؟
7- کبھی پٹائی کی ہے چھوٹے بھائی کی؟
( اگرسوالات پرسنل لگیں تو آپ جوابات نا دیں میں بُرا نہیں مانوں گا)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے معذرت اور وہ بھی اتنی پُرتکلف زبان میں کیوں بھئی :)
وہ جوابات میں تاخیر ہوگئی تھی نا۔ اس لیئے :)

کچھ سوالات کے جوابات پڑھ کرلگا کہ کہیں جواب بھی میں نے ہی تو نہیں لکھ دیئے
:bighug: میں نے جانا گویا یہ بھی میرے دل میں ہے والی بات ہے۔

1-چھوٹے بھائی بنا کہے صرف فون پر میری آواز سنکر میری کیفیات سمجھ لیتا ہے
2- کتوں سے تو میں بھی بہت ڈرتا ہوں اُن کو دیکھ کرراستہ تک بدلیتا ہوں :)
3-ضد کریں تو دنیا کی کوئی طاقت سمجھا نہیں سکتی:)
یہ تمام باتیں میں اسی انداز میں کہہ سکتا ہوں :)
بالکل زبیر بھائی۔ یہ رشتہ ہی بہت پیارا ہے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک سوال۔ حکایات کو جدت بخشنے کا کام کب شروع کیا اور پہلی بار کس حکایت پر ہاتھ صاف کیا؟
قیصرانی بھائی جواب تھوڑا سا لمبا ہو جائے گا۔ پہلی بار جس حکایت پر ہاتھ صاف کیا تھا۔ وہ نیلم کی پیش کردہ حکایت ٹی-وی تھی۔ جسکو اس مراسلے میں جدت بخشی تھی۔ اسکے بعد تو کافی پر طبع آزمائی کی تو احساس ہوا کہ اپنی اک الگ دکان بنا لینی چاہیئے۔
تھوڑی سی مزید معلومات بھی دے دیتا ہوں۔
باقاعدہ تحریر محفل میں آکر ہی لکھی تھی۔ شروع شروع میں کالج وغیرہ میں ڈرامے لکھتے تھے یا پیروڈی لکھتے تھے ملکر۔ لیکن کبھی تفصیلاً نہ لکھا تھا۔ کبھی کبھار دوستوں کو شغل میں ای-میل کرتا تھا۔ تو دوست وہ ای-میل سنبھال کر رکھ لیتے تھے۔ ایسی ہی اک ای-میل آپکے سامنے پیش ہے۔ جو میں نے اک دوست کو دوسرے کے بارے میں کی تھی۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
بنام دوست (نام حذف کر دیا ہے)
السلام و علیکم!
بعد از سلام تمہاری خیریت نیک مطلوب ہے۔ امید ہے کہ وہاں خیریت سے ہوگے۔ اور عربیوں سے پنجابی میں سلام دعا بھی چل رہی ہوگی۔ سناؤ شب و روز کیسے کٹ رہیں ہیں۔ بسلسلہ روزگار جو یہ انتہائی اقدام اٹھایا تھا۔ راس آ رہا ہے یا نہیں۔ میاں کیا سنائیں کہ تمہارے بعد یہاں کیا حالات ہیں۔ کہیں چنداں دل نہیں لگ رہا۔ اور وہ دوسرا گبولی بلوچ جو تم چھوڑ گئے تھے۔ اس نے پریشان کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ بچوں کیطرح بات بات پر مچل جاتا ہے۔ عید کیبعد جب سے آیا ہے۔ الٹا لٹکا ہوا ہے۔ سارا خون سر میں جمع ہو چکا ہے۔ بارہا سمجھانے پر بھی نہیں اتر رہا۔ آنکھیں شدت خون سے سرخ ہو چکیں ہیں۔ پر ماننے کی بجائے اسی بات پر اٹکا ہوا ہے کہ بلوچی آنکھیں یونہی ہوتی ہیں۔ ابھی رات ہی کی بات ہے ذرا اسکا دل بہلانے کو مارکیٹ میں لے گئے کہ ذرا ہواخوری کرے گا تو طبیعت سنبھل جائے گی۔ مگر وہاں جا کر بھی الٹا لٹک گیا۔ بہت سمجھایا کہ مارکیٹ ہے۔ لوگ دیکھ رہیں ہیں۔ مگر یہ تو نہ مانا۔ اور ضد پر اترا کہ صرف میں سیدھا ہوں باقی سارے لوگ الٹے ہیں۔ آخر ہاں میں ہاں ملائی تو سیدھا ہوا۔ اور کہنے لگا کہ یار یہ سب سیدھے کیسے ہو گئے۔ اب تو بس حکمران اعلی ہی آخری امید بن گئیں ہیں۔ وہی آکر اتاریں تو اتاریں میاں ہم تو ہار گئے۔ باقی سب خیر خیریت ہے۔ امید ہے تمہارا جوابی خط جلد ہی موصول ہو جائے گا۔ اپنا بہت بہت خیال رکھنا۔ اور تمام عربنوں کو میرا پیار کہنا۔
والسلام
دعاؤں کا طالب - نین

پس نوشت: گرچہ اس کی ضرورت نہ تھی۔ مگر میں نے ایویں ہی شامل کرنا مناسب سمجھا۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
چلیں کچھ اور سوالات ذکرِ چھوٹا بھائی کے حوالے سے
جی بالکل کچھ جوابات بھی چھوٹے بھائی کے حوالے سے :p

1- آپ بطور بڑا بھائی فخرکرتے ہیں چھوٹے پر؟
بالکل! اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرے دونوں بھائی بذلہ سنجی اور ادبی ذوق میں مجھ سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔ :)

2- اپنی بات اُس سے منوانے کے عادی ہیں ؟

نہیں میں اپنی رائے کسی پر بھی نہیں تھوپتا۔ :)

3- رُعب دبدبہ رکھتے ہیں چھوٹوں پر؟
احترام کا رشتہ ہے۔ اور وہ دونوں احترام کرتے بھی ہیں۔ مگر مجھے رعب ڈالنا پسند نہیں۔ اور نہ کبھی ڈالا ہی ہے۔

4- اپنے سے چھوٹوں سے فاصلہ رکھتے ہیں یا بے تکلف ہیں؟
بہت بے تکلف ہیں۔ باوجود اسکے کہ عمر میں فرق ہے۔ اک بھائی گریجوایشن میں ہے۔ اور دوسرا انٹر میں۔ ہماری بہنیں ہمارے اتحاد کو صہیونی اتحاد کا نام دیتی ہیں۔ :)

5- چھوٹے بھائی سے کیا توقعات رکھتے ہیں؟
اللہ کرے کامیاب و کامران ٹھہرے۔ اور دنیا و عقبیٰ میں سرخرو ہو۔ آمین

6- بچپن کا کوئی یادگارواقعہ چھوٹے بھائی کے حوالے سے؟
انکا بچپن اور میری جوانی اک ہی ہے۔ :) انکے بچپن کا واقعہ سناتا ہوں۔
جو بھائی میرے سے چھوٹا ہے۔ اس کو کوئز مقابلوں کا بہت شوق تھا۔ اور پانچویں کلاس سے لے کر ساتویں تک یہ ہر سال مقابلے جیتتا رہا۔ جس میں سیرت کوئز اور جنرل نالج قسم کے کوئز شامل تھے۔ آٹھویں کلاس تک کے طلباء ان میں حصہ لے سکتے تھے۔
جب یہ آٹھویں میں ہوا۔ تو اس نے چھوٹے بھائی کو جو اس وقت چھٹی میں تھا کہا کہ اس سال بھی فتح اپنی۔ سب سے چھوٹے نے آج تک کوئز میں حصہ نہ لیا تھا۔ اس نے کہا کہ تم صرف اس لیئے جیتتے ہو کہ وہاں تم سے بھی نکمے لوگ آئے ہوتے ہیں۔ اس پر یہ تلملا اٹھا اور اس نے کہا کہ میں تیاری کر کے جاتا ہوں۔ اس نے کہا تو دیکھتے ہیں۔ میں بھی حصہ لیتا ہوں۔ پھر جیت کر دکھانا۔ جب کوئز مقابلہ شروع ہوا تو دونوں نے الگ الگ ٹیموں سے حصہ لیا۔ اور فائنل میں دونوں بھائی آمنے سامنے۔ سب سے چھوٹا بھائی جیت گیا۔ اور یہ اپنے مقابلے کے آخری سال ہار گیا۔ یہ واقعہ بہت یاد آتا ہے مجھے۔
سب سے چھوٹے نے اسکے بعد حصہ ہی نہیں لیا کسی مقابلے میں۔ کہتا بس تجھے بتانا تھا کہ تیرے سے بھی نکمے حصہ لیتے رہے ہیں اس سے پہلے۔ :)

سب سے چھوٹے بھائی کا نام ذوالنون ہے۔ اسی کا اک اور بڑا دلچسپ واقعہ ہے کہ اس نے پرائمری کے ضلعی سطح پر وظیفے کے پیپر دیئے۔ پیپر دینے کے بعد اس نے اعلان کیا کہ ضلعی سطح پر اسکی پہلی پوزیشن پکی ہے۔ گھر والے خوب ہنسے۔ پر اس نے بڑی سنجیدگی سے کہا کہ آپ مذاق مت لو۔ وہاں پر میں نے پیپر کے لیئے آنے والے بچے دیکھے ہیں۔ وہ سارے میرے سے بھی زیادہ فارغ ہیں۔ اور جب رزلٹ آیا تو واقعی اس کی ضلع میں پہلی پوزیشن تھی۔ یہ واقعہ بھی مجھے بہت یاد آتا ہے۔ :)

7- کبھی پٹائی کی ہے چھوٹے بھائی کی؟
نہیں کبھی پٹائی نہیں کی۔ کسی بھی بہن بھائی پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا۔

( اگرسوالات پرسنل لگیں تو آپ جوابات نا دیں میں بُرا نہیں مانوں گا)
ارے مجھے تو یہ سوال بہت اچھے لگے۔ ان میں تو پرسنل کچھ بھی نہیں۔ :)

نوٹ: صبح سے لکھ رکھے تھے جواب۔ بجلی اب آئی ہے۔ :)
 

عینی شاہ

محفلین
وہ کھانے جنکو کھا کر آپ بور نہیں ہوتے ؟
کون سے ورڈز اپنی باتوں میں زادا یوز کرتے ہیں ؟
زندگی کا سب سے بیوٹیفل ڈے؟
دو مویز جو بار بار دیکھی ہوں ؟
غصے مین کیا کرتے ہیں؟
کن دو باتوں سے در لگتا ہے ؟
دو ایسے لوگ جن پر انڈے ٹماٹر پھنکنے کو دل کرے:biggrin:
کن مممالک کی ترقی سے متاثر ہین ؟
والیدین کی کوئی ایڈوائس جس پر آج بھی عمل کرتے ہیں ؟
گھر کے کس فرد سے شکائت ہے؟
کھانے کی ٹیبل پر کون سی دو چیزیں نہ ہوں تو غصہ آتا ہے ؟
ابھی کے لیئے اتنا باقی پھر:):)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ کھانے جنکو کھا کر آپ بور نہیں ہوتے ؟
نمکین گوشت، بلوچی سجی، مٹن کڑاہی :p

کون سے ورڈز اپنی باتوں میں زادا یوز کرتے ہیں ؟
یہ تو معلوم نہیں لیکن یہ ضرور معلوم کہ کونسے استعمال نہیں کرتا۔ اکثر "ہے" غائب ہوتا میرے جملے سے :) بشکریہ فرحت کیانی

زندگی کا سب سے بیوٹیفل ڈے؟
بہت سے ہیں۔ جس دن بابا بنا۔ وہ دن بہت خوبصورت تھا۔ :)

دو مویز جو بار بار دیکھی ہوں ؟
اگر بات سفر کی ہے۔ تو بسوں میں بادل، بچھو اور گنگا جل بہت بار دیکھی ہے۔
اور اگر بات مرضی کی ہے تو
Donnie Brasco اور For few more Dollars کافی بار دیکھی ہیں۔

غصے مین کیا کرتے ہیں؟
غصے میں غصہ کرتا ہوں۔ :evil:

کن دو باتوں سے در لگتا ہے ؟
یہ غالباً ڈر ہے۔
ایسی کوئی خاص بات نہیں۔ کتے ہی ہیں ڈرنے والی چیز بس۔۔۔ :frustrated:

دو ایسے لوگ جن پر انڈے ٹماٹر پھنکنے کو دل کرے:biggrin:
صرف دو۔۔۔ یہ انتخاب تو بہت مشکل ہوگیا۔ رحمان ملک اور رحمان ملک۔۔۔۔ :angry:

کن ممم الک کی ترقی سے متاثر ہین ؟
جاپان اور چائنہ(n)
دونوں کی ترقی کا آغاز قریب قریب ہمارے ملک کے ساتھ ہی ہوا۔ مگر کہاں وہ کہاں ہم :cry:

والیدین کی کوئی ایڈوائس جس پر آج بھی عمل کرتے ہیں ؟
رات کو دیر تک باہر نہیں رہتا۔ باہر نکلنے سے پہلے آیت الکرسی پڑھتا ہوں۔

گھر کے کس فرد سے شکائت ہے؟
گھر کے تو کسی فرد سے شکایت نہیں :)

کھانے کی ٹیبل پر کون سی دو چیزیں نہ ہوں تو غصہ آتا ہے ؟
کھانے کی ٹیبل پر کھانا نہ ہو تو غصہ آتا ہے۔ :p
البتہ کچھ چیزیں ہوں تو غصہ آتا ہے۔ :laugh:

ابھی کے لیئے اتنا باقی پھر:):)
ٹھیک ہے جی اتنا ہی پھر ہماری طرف سے بھی :D
 

قیصرانی

لائبریرین
ماموں تو میٹرک میں ہی بن گیا تھا۔ :p

نگاہیں آج بھی اس شخص کو کھوجتی ہیں نین
جس نے کہا تھا میٹرک کر لا۔ اگے پڑھائی آسان واں
:angry:
اوہو۔ تو یوں کہیئے
نگاہیں آج بھی اس شخص کو کھوجتی ہیں نین
جس نے کہا تھا میٹرک کر لا۔ اگے پڑھائی آسان واں
:angry:

ماموں تو میٹرک میں ہی بن گیا تھا۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top