انٹرویو چائے نیرنگِ خیال کے ساتھ

پردیسی

محفلین
نین کے ساتھ خالی چائے بھی منہ میں مٹھاس بھر لاتی ہے۔۔۔
خوبصورت نوجوان،بلکہ سوہنا منڈا ،جلدی گھل مل جانا اور اعتبار کرنا شاید اس کی عادت میں شامل ہے۔
میرا مشاہدہ ہے،نین حساس بہت ہے۔
اللہ اسے ہمیشہ خوش اور صحت کی دولت سے مالا مال رکھے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

:) :) :) :)
 
تعبیر

محفلین
وہی چکر سے کیا مراد ہے؟
میں تھوڑا سا کند ذہن ہوں اگر تفصیلاً عرض کردیا جائے تو مہربانی ہوگی
میرے جیسے ذہین ہو پھر تو :ROFLMAO: مجھے بھی کافی تفصیل اور سیاق وسباق سے سمجھانا پڑتا ہے ہاں اگر ساتھ میں خاکوں کی مدد بھی ہو تو کیا ہی کہنے :p
سب کچھ بتا دوں o_O وہ بھی یہاں؟ چلو مہربانی کر ہی دوں :p شادی نا سہی لڑکی ہی سہی
 
تعبیر

محفلین
ایسی کوئی بات نہیں ہے۔:shock: پرسنل وغیرہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔(n) میں خود ہی بات گول کر لوں گا۔:) آخر آپ سے یہ بات تو سیکھی ہے میں نے:p
ہائے اللہ جی :confused: مجھ سے گول کرنا سیکھی بات وہ کیسے؟میں کوئی گول کیپر ہوں یا فٹ بالر :p

دوسرے لوگ کیا سوچتے ہیں۔ یہ تو دوسرے ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔:cautious: محفل میں عاطف بٹ، @باباجی، ساجد بھائی اور پردیسی بھائی مجھ سے مل چکے ہیں۔ انکی رائے لی جاسکتی ہے۔ کہ پہلا خیال کیا ہے۔ ویسے لوگ مجھے سموکر سمجھتے ہیں۔ اکثر میرے سے سگریٹ مانگ بھی لیتے ہیں۔ کئی بار دفتر میں بھی ساتھی آ کر کہہ دیتے ہیں کہ سر لائٹر ملے گا۔:cry:
لائٹر کیوں بھلا؟پھر آپکا ری ایکشن کیا ہوتا ہے بھلا؟

فارغ وقت میں فارغ رہنا ہی اچھا لگتا ہے۔:cowboy: سست طبیعت رکھنے کی وجہ سے اکثر کوئی کام نہیں کرتا۔ :)
سست الوجود :p

غصے میں گالیاں دینے کی عادت کو۔ یہ سوال اوپر پہلے بھی پوچھا ہے ظالم لوگو۔ کیوں مجھے شرمندہ کر رہے ہو۔ :laugh:
ہاہاہا
سوری سوری مجھے نہیں پتہ تھا نا

کوئی خاص نہیں۔ یہ سوال پہلے بھی پوچھا ہے کسی نے غالباً :)
یہ بھی مجھے نہیں پتپ تھا سچی

کوئی خاص نہیں۔ موڈ نہ ہو تو ہر بات بری لگتی ہے۔ ورنہ سب چلتا ہی رہتا ہے۔
ہائے میں بھی بہت موڈی ہوں ویسے۔

ایسی کوئی عادت نہیں میرے میں۔:sneaky: بقول میرے قریبی دوستوں کے میں کافی بدتمیز آدمی ہوں۔:cry:
اسکا مطلب ہے کہ دوست بدتمیز ہیں آپ کے اور انہی کی کمپنی کا اثر ہو گا ورنہ ہمیں تو نہیں لگے کبھی بھی بدتمیز :)

اللہ سبحان و تعالی کا ہر کام خوبصورت ہے۔ اور قرآن میں اس طرف بار بار کھلے الفاظ میں بیان بھی ہے۔ لہذا یہ کہاں ممکن ہے کہ اسکی تخلیق خوبصورتی کی منکر ہو۔:) رہی بات سیرت کی تو سب کو پتہ کہ بظاہر نیک نظر آنے والے بعد میں کیسے کیسے شہزادے نکلتے ہیں۔:ROFLMAO: سیرت کو پرکھنا پڑتا ہے۔:cautious: خوبصورتی کو پرکھنا نہیں پڑتا۔;) لیکن سیرت کا اثر دیرپا ہوتا ہے۔ صورت کا اثر وقتی۔ لہذا سیرت زیادہ توجہ کی حامل ہے۔:bighug:
سیرت اور صورت کی تعریف کس نے کہی تھی کرنے کو o_O دوبار جواب دیں پلیز

بہت بہت شکریہ نین اور سوری کہ میں لیٹ ہو گئی :)
 
کچھ سوالات۔۔۔ (حصّۂ الف)
1۔ یہ چائے اب تک ختم کیوں نہیں ہوئی؟
2۔ چائے کون سی تھی، مطلب کشمیری، ہری یا عام چائے؟
3۔ سری لنکا کے باغات سے آئی تھی یا کینیا کے؟
4۔ چائے اب تک گرم ہے یا ٹھنڈی ہوچکی ہے؟
5۔ بزنس از بزنس اینڈ آ کپ آف ٹی سے کیا مراد ہے؟
 
میرے جیسے ذہین ہو پھر تو :ROFLMAO: مجھے بھی کافی تفصیل اور سیاق وسباق سے سمجھانا پڑتا ہے ہاں اگر ساتھ میں خاکوں کی مدد بھی ہو تو کیا ہی کہنے :p
سب کچھ بتا دوں o_O وہ بھی یہاں؟ چلو مہربانی کر ہی دوں :p شادی نا سہی لڑکی ہی سہی
ہاہاہا۔ہاں سب کچھ بتا دیں۔;)
لازمی نہیں کہ ٹینشن لڑکی کیوجہ سے ہی ہو:rolleyes:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہائے اللہ جی :confused: مجھ سے گول کرنا سیکھی بات وہ کیسے؟میں کوئی گول کیپر ہوں یا فٹ بالر :p
ثبوت پیش کیا جائے کیا کہ کون کون سی باتیں آپ گول کر چکیں ہیں۔ :biggrin:

لائٹر کیوں بھلا؟پھر آپکا ری ایکشن کیا ہوتا ہے بھلا؟
کچھ بھی نہیں۔ میں اکثر کہہ دیتا ہوں کہ بھائی آج نہیں ہے۔ کل آپ کے لیئے نیا لے آؤں گا۔ :p

:eek:
کیوں جی۔ فارغ وقت میں بندہ فارغ نہ بیٹھے گا تو پھر اس وقت کو فارغ وقت کون کہے گا۔ :cautious:
پھر تو مصروف وقت ہوا نہ :confused:

ہاہاہا
سوری سوری مجھے نہیں پتہ تھا نا
کوئی بات نہیں جی۔ :unsure: تیسری بار بھی کسی نے پوچھا تو یہی جواب دینا ہے میں نے :devil:

یہ بھی مجھے نہیں پتپ تھا سچی
لو جی قسمیں اٹھانے کی کیا بات۔۔۔:shock: یقین آگیا ہمیں :twisted:

ہائے میں بھی بہت موڈی ہوں ویسے۔
ہونا ہی ایسا چاہیئے بندے کو۔ (y)

اسکا مطلب ہے کہ دوست بدتمیز ہیں آپ کے اور انہی کی کمپنی کا اثر ہو گا ورنہ ہمیں تو نہیں لگے کبھی بھی بدتمیز :)
A man is known by the company he keeps :cry:

سیرت اور صورت کی تعریف کس نے کہی تھی کرنے کو o_O دوبار جواب دیں پلیز
میرا جیسا مزاج ہے جو لوگ میرے ہم مزاج نہیں ہوتے وہ خود ہی کنارہ کر لیتے ہیں۔ :devil:
سیرت ہی اہم ہے جی۔ کیوں کہ یہی اک روایتی بیان بنتا ہے۔ :p

بہت بہت شکریہ نین اور سوری کہ میں لیٹ ہو گئی :)
کوئی بات نہیں۔ یہ تو آپکی عادت ہے۔:p تاخیر اور تعبیر اک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔:cowboy: شائد حکایات والے دھاگے میں سچ بولنے والے دن آپ نے یہ لکھا تھا۔ :D :laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ سوالات۔۔۔ (حصّۂ الف)
کچھ جوابات (حصہ الفو الف)

1۔ یہ چائے اب تک ختم کیوں نہیں ہوئی؟
کیوں کہ ابھی تک پی نہیں۔ :p

2۔ چائے کون سی تھی، مطلب کشمیری، ہری یا عام چائے؟
یہ وہ والی چائے تھی جو سرکاری افسر پلاتے ہیں۔ کہ بیٹھیں بیٹھیں جی چائے آ رہی ہے۔:tongue: پی کر جایئے گا۔:D اب آئے تو پتہ چلے۔ :notworthy:

3۔ سری لنکا کے باغات سے آئی تھی یا کینیا کے؟
کینیا کے جنگلات سے آئی اک سوغات:cowboy:

4۔ چائے اب تک گرم ہے یا ٹھنڈی ہوچکی ہے؟
جی میزبانوں کے مزاج اور موسم کے اثرات کے مطابق چائے بھی ٹھنڈ کا شکار ہے۔:happy: گرچہ میں اپنی سی کوشش کر رہا ہوں اسے گرم رکھنے کی۔:disappointed: پر بوجہ گیس بندش میں بھی ناکام ہو رہا ہوں :laugh:

5۔ بزنس از بزنس اینڈ آ کپ آف ٹی سے کیا مراد ہے؟
کاروبار کا کاروبار اور چائے کا کپ
یہ بڑا تاریخی جملہ ہے اور اس کے پیچھے اک کہانی ہے۔ اب آپ کو تو پتہ ہے لیکن باقی قارئین کے لیئے اس کہانی کو بیان کر دیتا ہوں۔ تاکہ انکو بھی سمجھ آجائے۔ :)

ہوا یوں کہ اک بزرگ اپنے کاروبار میں بہت مصروف تھے۔ بزرگ اس لیئے کہ کوئی انکی نیکی پر شک نہ کرے۔ وگرنہ کوئی جوان بھی یہ کردار بخوبی نبھا سکتا ہے کہانی میں۔ :bighug:
ہاں تو ان کے پاس اک یار دوست آپہنچا۔ بزرگ ذرا یہودی طبیعت کے تھے۔:-P یہاں برصغیر کی کوئی ذات اس لیئے نہیں لی گئی مبادا کوئی اسے اپنے اوپر طنز سمجھے۔:confused: بھلے حقیقت ہی ہو۔ :p
خیر دوست کی اس ایکا ایکی آمد پر بزرگ گھبرا گئے۔ کہ اب چائے پانی کا بھی پوچھنا پڑے گا۔ اور کاروبار بھی متاثر ہوگا۔ لہذا اس کو بیٹھنے کا بول کر خود اپنے کاروبار میں ہی مصروف رہے۔ لیکن وہ بھی ڈھیٹ پرانا پاپی تھا۔ اور بزرگ کی ساری کارستانیوں سے خوب واقف تھا۔ تو خود ہی کہنے لگا کہ تو جب تک فارغ ہوتا ہے چائے منگوا لے۔ بزرگ بیچارے مرتے کیا نہ کرتے چائے کا کہا۔ چھوٹے جا یار ذرا اک کپ چائے لے آ۔ دیکھیں دودھ زیادہ نہ ہو۔ اسکو کڑوی چائے ہی پسند ہے۔ پتی جتنی پرانی ہو اتنی بہتر۔۔۔ بالے کو کہنا کہ برتن دھوئے بغیر ہی بنائے تاکہ پرانی پتی کا ذائقہ آتا رہے۔:twisted: اور پانی صاف نل کا ہی ڈالنا۔;) اس پر وہ دوست کہنے لگا کاروباری مصروفیات پر بھی تو 5 روپے اور 10 روپے کے کپ کے فرق کو نہیں بھولا۔ اس پر بزرگ نے کمینی سی مسکراہٹ سے کہا کہ بزنس از بزنس اینڈ خرچہ از خرچہ۔ بعد میں اس دوست نے بدلہ لینے کے لیئے جملے میں تبدیلی کر کے اس آ کپ آف ٹی بنا دیا۔ :devil:
 
تعبیر

محفلین
ثبوت پیش کیا جائے کیا کہ کون کون سی باتیں آپ گول کر چکیں ہیں۔ :biggrin:
ہاہاہا
ضرور ضرور پیش کریں تاکہ مجھے بھی تو کچھ پتہ لگے کہ یہ ثبوت چھوٹے ہیں کہ سچ :p
کچھ بھی نہیں۔ میں اکثر کہہ دیتا ہوں کہ بھائی آج نہیں ہے۔ کل آپ کے لیئے نیا لے آؤں گا۔ :p
ہاہاہا
:ROFLMAO: زبردست

کیوں جی۔ فارغ وقت میں بندہ فارغ نہ بیٹھے گا تو پھر اس وقت کو فارغ وقت کون کہے گا۔ :cautious:
پھر تو مصروف وقت ہوا نہ :confused:
اف آجکل کے نوجوان اتنے تیز ہو گئے کہ ان سے کوئی مذاق کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
کوئی بات نہیں جی۔ :unsure: تیسری بار بھی کسی نے پوچھا تو یہی جواب دینا ہے میں نے :devil:
میں ابھی تیسری بار پھر پوچھتی لیکن سوال ہی بھول گیا :p

لو جی قسمیں اٹھانے کی کیا بات۔۔۔ :shock: یقین آگیا ہمیں :twisted:
:blushing:

سیرت ہی اہم ہے جی۔ کیوں کہ یہی اک روایتی بیان بنتا ہے۔ :p
یہ اللہ یہ لڑکا کیوں نہیں سمجھ رہا یہ سوال
سیرت میں کونسی خوبی /بات پسند آتی ہے اور صورت میں کونسے نین نقش ؟
آپ کتنا بھی گول کریں یہ جواب میں بھی بہت ڈھیٹ ہوں :p

کوئی بات نہیں۔ یہ تو آپکی عادت ہے۔:p تاخیر اور تعبیر اک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔:cowboy: شائد حکایات والے دھاگے میں سچ بولنے والے دن آپ نے یہ لکھا تھا۔ :D :laugh:
ہاہاہا
اففف
:ROFLMAO::ROFLMAO: :ROFLMAO:
سب بولنے والا دن؟کیا میں سچ نہیں بولتی؟
یہ اچھا کہا تعبیر اور تاخیر لازم اور ملزوم ہیں :ROFLMAO: ویسے سوچ رہی ہوں کہ نیا نک یہ رکھ لوں نین :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہا
ضرور ضرور پیش کریں تاکہ مجھے بھی تو کچھ پتہ لگے کہ یہ ثبوت چھوٹے ہیں کہ سچ :p
لو جی اسی دھاگے سے ہی مل گیا ثبوت۔ زیادہ تردد نہیں کرنا پڑا :ROFLMAO:

کن جوابات پر آپکی سوچ کا گمان ہے۔ :shock:
یہ انٹرویو نین کا ہے نا کہ تعبیر کا :p
:laughing::laughing::laughing:

اف آجکل کے نوجوان اتنے تیز ہو گئے کہ ان سے کوئی مذاق کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
ہیں!!! :eek: سارے اپنی اپیاؤں پر چلے گئے ہیں :laugh:

یہ اللہ یہ لڑکا کیوں نہیں سمجھ رہا یہ سوال
سیرت میں کونسی خوبی /بات پسند آتی ہے اور صورت میں کونسے نین نقش ؟
آپ کتنا بھی گول کریں یہ جواب میں بھی بہت ڈھیٹ ہوں :p
سیرت میں کھلے دل کو ہونا پسند ہے۔ :)
صورت میں کیا دیکھنا۔ صورت مکمل ہی اچھی لگتی ہے۔ اب آپ کسی کی آنکھیں نکال کر الگ سے دیکھیں گے تو آپ کو بالکل بھی اچھی نہیں لگیں گی :devil:

ہاہاہا
اففف
:ROFLMAO::ROFLMAO: :ROFLMAO:
سب بولنے والا دن؟کیا میں سچ نہیں بولتی؟
یہ اچھا کہا تعبیر اور تاخیر لازم اور ملزوم ہیں :ROFLMAO: ویسے سوچ رہی ہوں کہ نیا نک یہ رکھ لوں نین :p
زبردست ہے۔ تعبیر و تاخیر یا تاخیرِ تعبیر :p ویسے یہ آپ ہی کی ذاتی بات تھی۔ کہیں تو اسکا بھی ثبوت پیش کر دیا جائے۔ :twisted:
 
تعبیر

محفلین
لو جی اسی دھاگے سے ہی مل گیا ثبوت۔ زیادہ تردد نہیں کرنا پڑا :ROFLMAO:

:laughing::laughing::laughing:

ہیں!!! :eek: سارے اپنی اپیاؤں پر چلے گئے ہیں :laugh:

سیرت میں کھلے دل کو ہونا پسند ہے۔ :)
صورت میں کیا دیکھنا۔ صورت مکمل ہی اچھی لگتی ہے۔ اب آپ کسی کی آنکھیں نکال کر الگ سے دیکھیں گے تو آپ کو بالکل بھی اچھی نہیں لگیں گی :devil:

زبردست ہے۔ تعبیر و تاخیر یا تاخیرِ تعبیر :p ویسے یہ آپ ہی کی ذاتی بات تھی۔ کہیں تو اسکا بھی ثبوت پیش کر دیا جائے۔ :twisted:
اف اف اففففف نین
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ساتھ میں زبردست کی ریٹنگ بھی

اوکے بتا دیتی ہوں کیا یاد کریں گے

بہت کم ہی کسی کے ساتھ شئیر کرتا ہوں۔ زیادہ تر اپنی ذات تک ہی محدود رہتا ہوں:donttellanyone2: ۔ ویسے میرا اک دوست ہے۔ اس سے اپنے احساسات کبھی کبھی بانٹ لیتا ہوں۔​
بس فرق اتنا ہے کہ میں اپنے احساسات اپنی چھوٹی بہن سے جو کہ میری بیسٹ فرینڈ بھی ہے اس سے شئیر کرتی ہوں اور وہ خود ہی میرا مسئلہ سمجھ کر مجھے مشورہ دے دیتی ہے۔

واک کرنا اور میوزک سننا مجھے بھی بہت بہت پسند ہے۔
خواہشات میں تسلسل نہیں ہوتا۔ یہ وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں۔ میں بڑی بڑی خواہشات کا قائل نہیں۔ چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر ہی خوش رہتا ہوں۔
یہ بھی میرا جواب ہوتا لیکن الفاظ شاید اتنے اچھے نا ہوتے۔
امید ہے کہ اب گول چھکے میں بدل گیا ہو گا :p
 
تعبیر

محفلین
اوکے نین کچھ نئے سوالات

:redrose:آپ نے اب تک یہاں جتنے ٹاپکس پوسٹ کیے ہیں ان میں آپکے کوئی سے تین فیورٹ ٹاپکس؟
:redrose:آجکل وہ تین ٹاپکس جو بہت انجوائے کرتے ہیں؟
:redrose:محفل کے تین ممبران جن کے تبصرے بہت دلچسپ لگتےہیں؟
:redrose:کن ممبران کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں؟
:redrose:محفل کا وہ گوشہ جہاں جانا بہت پسند ہے اور وہ گوشہ جہاں جانا بالکل پسند نہیں؟
:redrose:محفل کا کوئی ایسا ممبر جو سوچ یا لکھنے کے انداز سے آپ کو اپنے جیسا لگتا ہو؟
:redrose:محفل میں آپ کے تین پسندیدہ زمرے؟
:redrose:محفل کے تین ایسے ارکین جن سے روز بات چیت ہوتی ہے اور جن سے بات کیے بغیر آپ محفل کے وزٹ کو ادھورا سمجھتے ہیں؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اوکے نین کچھ نئے سوالات
اوکے اپیا کچھ نئے جوابات:p

آپ نے اب تک یہاں جتنے ٹاپکس پوسٹ کیے ہیں ان میں آپکے کوئی سے تین فیورٹ ٹاپکس؟
میرے پیش کردہ ٹاپکس تو کچھ خاص نہیں ہوتے۔ پر مجھے اپنے شروع کردہ حکایات نیرنگ، سیاسی ٹونز اور آئی-ٹی ٹونز والے دھاگے پسند ہیں۔چونکہ سوال مجھ سے متعلق ہے اس لیئے میں نے اپنے دھاگوں کا نام لینا ضروری سمجھا۔:ROFLMAO: مزے کے ٹاپکس تو آپ، حکایتی یا پھر عینی شروع کرتی ہیں اکثر۔ :notworthy:

آجکل وہ تین ٹاپکس جو بہت انجوائے کرتے ہیں؟
آجکل تو میں اپنے انٹرویو اور وہ سوال جواب والے کھیل کے علاوہ کم ہی کہیں اور جاتا ہوں۔:unsure: بقیہ محفل پر تو سیاست و مذہب کے نام پر خوب کھل کر کھیلا جا رہا ہے۔ :whistle:

محفل کے تین ممبران جن کے تبصرے بہت دلچسپ لگتےہیں؟
شرجیل، منصور بھائی اور فراز شاہ جی۔ عسکری کے تبصرے بھی بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔(y) سیاست کے زمرہ جات میں شہزاد احمد بہت خوبصورت انداز میں تبصرہ کرتے ہیں۔ گو ان کی رائے سے میرا متفق ہونا ضروری نہیں۔ مگر جو خوبصورت اور دلکش طرز تخاطب وہ اختیار کرتے ہیں۔ اگر بقیہ اراکین بھی اختیار کریں تو شائد سیاست پر ہونے والی بحثیں قابل تبصرہ نہیں تو قابل پڑھ ضرور ہو جائیں۔:cautious:
کن ممبران کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں؟
شرجیل، منصور بھائی اور نیلم کے شروع کردہ دھاگے ضرور دیکھتا ہوں۔ جٹ کے شروع کردہ دھاگے معلوماتی ہوتے ہیں۔

محفل کا وہ گوشہ جہاں جانا بہت پسند ہے اور وہ گوشہ جہاں جانا بالکل پسند نہیں؟
طنز و مزاح کے زمرے میں لازمی چکر لگاتا ہوں کہ دلچسپ چیز مل جائے۔ اس کے علاوہ باقی زمرہ جات کے لیئے تو یا ٹیگ تیرا ہی آسرا والی بات ہے۔:biggrin: سیاست کا زمرہ قطعی طور پر ناپسند ہے۔:cowboy: اور وجہ کچھ تو سیاسی موضوعات سے عدم دلچسپی ہے۔:sad: اور یہ عدم دلچسپی ان پر ہونے والے تبصروں سے اور بڑھ جاتی ہے۔ :nerd:

محفل کا کوئی ایسا ممبر جو سوچ یا لکھنے کے انداز سے آپ کو اپنے جیسا لگتا ہو؟
بہت سے تبصرے دیکھ کر لگتا ہے کہ میں بھی یہی کرتا۔ انیس اور باباجی کے رواں تبصروں پر بسا اوقات اپنے خیالات کا گماں ہوتا ہے۔ مگر انکے طرز تحریر والی روانی کا اپنے یہاں قحط ہے۔:roll:

محفل میں آپ کے تین پسندیدہ زمرے؟
پوری محفل ہی عمدہ ہے۔ ہر زمرے کا اپنا لطف ہے۔ کسی کو کسی دوسرے پر فوقیت نہیں دے سکتا۔:)

محفل کے تین ایسے ارکین جن سے روز بات چیت ہوتی ہے اور جن سے بات کیے بغیر آپ محفل کے وزٹ کو ادھورا سمجھتے ہیں؟
محفل کے اراکین سے بات محفل میں تو بس تبصروں میں ہی ہوتی ہے۔:cowboy: لیکن کچھ احباب سے گپ شپ ہوتی رہتی ہے سکائپ، موبائل یا فیسبک پر۔ :bighug:
 
نیلم

محفلین
اوکے اپیا کچھ نئے جوابات:p

میرے پیش کردہ ٹاپکس تو کچھ خاص نہیں ہوتے۔ پر مجھے اپنے شروع کردہ حکایات نیرنگ، سیاسی ٹونز اور آئی-ٹی ٹونز والے دھاگے پسند ہیں۔چونکہ سوال مجھ سے متعلق ہے اس لیئے میں نے اپنے دھاگوں کا نام لینا ضروری سمجھا۔:ROFLMAO: مزے کے ٹاپکس تو آپ، حکایتی یا پھر عینی شروع کرتی ہیں اکثر۔ :notworthy:

آجکل تو میں اپنے انٹرویو اور وہ سوال جواب والے کھیل کے علاوہ کم ہی کہیں اور جاتا ہوں۔:unsure: بقیہ محفل پر تو سیاست و مذہب کے نام پر خوب کھل کر کھیلا جا رہا ہے۔ :whistle:

شرجیل، منصور بھائی اور فراز شاہ جی۔ عسکری کے تبصرے بھی بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔(y) سیاست کے زمرہ جات میں شہزاد احمد بہت خوبصورت انداز میں تبصرہ کرتے ہیں۔ گو ان کی رائے سے میرا متفق ہونا ضروری نہیں۔ مگر جو خوبصورت اور دلکش طرز تخاطب وہ اختیار کرتے ہیں۔ اگر بقیہ اراکین بھی اختیار کریں تو شائد سیاست پر ہونے والی بحثیں قابل تبصرہ نہیں تو قابل پڑھ ضرور ہو جائیں۔:cautious:

شرجیل، منصور بھائی اور نیلم کے شروع کردہ دھاگے ضرور دیکھتا ہوں۔ جٹ کے شروع کردہ دھاگے معلوماتی ہوتے ہیں۔

طنز و مزاح کے زمرے میں لازمی چکر لگاتا ہوں کہ دلچسپ چیز مل جائے۔ اس کے علاوہ باقی زمرہ جات کے لیئے تو یا ٹیگ تیرا ہی آسرا والی بات ہے۔:biggrin: سیاست کا زمرہ قطعی طور پر ناپسند ہے۔:cowboy: اور وجہ کچھ تو سیاسی موضوعات سے عدم دلچسپی ہے۔:sad: اور یہ عدم دلچسپی ان پر ہونے والے تبصروں سے اور بڑھ جاتی ہے۔ :nerd:

بہت سے تبصرے دیکھ کر لگتا ہے کہ میں بھی یہی کرتا۔ انیس اور باباجی کے رواں تبصروں پر بسا اوقات اپنے خیالات کا گماں ہوتا ہے۔ مگر انکے طرز تحریر والی روانی کا اپنے یہاں قحط ہے۔:roll:

پوری محفل ہی عمدہ ہے۔ ہر زمرے کا اپنا لطف ہے۔ کسی کو کسی دوسرے پر فوقیت نہیں دے سکتا۔:)

محفل کے اراکین سے بات محفل میں تو بس تبصروں میں ہی ہوتی ہے۔:cowboy: لیکن کچھ احباب سے گپ شپ ہوتی رہتی ہے سکائپ، موبائل یا فیسبک پر۔ :bighug:
ہممم بہت خُوب :)
زبردست
 
تعبیر

محفلین
اوکے اپیا کچھ نئے جوابات:p
میری نقل :p
جوابات کے لیے بہت بہت شکریہ نین
ویسےآپ میرے سوالات دیکھ کر دوسرے دن غائب کیوں ہو جاتے ہیں؟ :p
کس سے لکھوا رہے ہیں یہ سب :p
اگر تنگ آ گئے ہیں تو بتا دیں ورنہ میرے پاس سوالات بہت ہیں ابھی۔ پوچھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے یا اسے بند کر دیا جائے؟

میرے پیش کردہ ٹاپکس تو کچھ خاص نہیں ہوتے۔ پر مجھے اپنے شروع کردہ حکایات نیرنگ، سیاسی ٹونز اور آئی-ٹی ٹونز والے دھاگے پسند ہیں۔چونکہ سوال مجھ سے متعلق ہے اس لیئے میں نے اپنے دھاگوں کا نام لینا ضروری سمجھا۔:ROFLMAO:
ہاں نا ٹھیک کیا کہ آپ کے ٹاپکس کے متعلق ہی تو سوال تھا تاکہ جنہوں نے نہیں دیکھے وہ ٹاکس وہ بھی ان سے فائدہ لے سکیں ۔
لنکس بھی ڈال دیتے تو آسانی رہتی سب کے لیے :)

مزے کے ٹاپکس تو آپ، حکایتی یا پھر عینی شروع کرتی ہیں اکثر۔ :notworthy:
میرا نام نا بھی لیتے تو بھی چلتا :ROFLMAO: ویسے اب کہاں کرتی ہوں میں ٹاپکس پوسٹ؟
واہ بھئی واہ خوب حق دوستی نبھایا یہ نام لیکر :p

آجکل تو میں اپنے انٹرویو اور وہ سوال جواب والے کھیل کے علاوہ کم ہی کہیں اور جاتا ہوں۔:unsure: بقیہ محفل پر تو سیاست و مذہب کے نام پر خوب کھل کر کھیلا جا رہا ہے۔ :whistle:
مجبور ہیں اف اللہ کہ کچھ کہ بھی نہیں سکتے :p

شرجیل، منصور بھائی اور فراز شاہ جی۔ عسکری کے تبصرے بھی بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔(y) سیاست کے زمرہ جات میں شہزاد احمد بہت خوبصورت انداز میں تبصرہ کرتے ہیں۔ گو ان کی رائے سے میرا متفق ہونا ضروری نہیں۔ مگر جو خوبصورت اور دلکش طرز تخاطب وہ اختیار کرتے ہیں۔ اگر بقیہ اراکین بھی اختیار کریں تو شائد سیاست پر ہونے والی بحثیں قابل تبصرہ نہیں تو قابل پڑھ ضرور ہو جائیں۔:cautious:
ارے اب پتہ چلا کہ نواسے کا نام شرجیل ہے اور ادا کا نام منصور اور بابا جی کا نام بھی ۔
باقی سیاست کا کچھ نہیں پتہ مجھے اور نا ہی وہاں کے تبصروں کا ۔

شرجیل، منصور بھائی اور نیلم کے شروع کردہ دھاگے ضرور دیکھتا ہوں۔ جٹ کے شروع کردہ دھاگے معلوماتی ہوتے ہیں۔
:):):)
ادا قیصرانی کے کونسے ٹاپکس ہیں بھلا آجکل؟اور نیلم کے ٹاپکس تو دیکھنے ہی ہیں کہ اس طرح آپ کو بھی کاروبار چل رہا ہے۔ :p

طنز و مزاح کے زمرے میں لازمی چکر لگاتا ہوں کہ دلچسپ چیز مل جائے۔ اس کے علاوہ باقی زمرہ جات کے لیئے تو یا ٹیگ تیرا ہی آسرا والی بات ہے۔:biggrin: سیاست کا زمرہ قطعی طور پر ناپسند ہے۔:cowboy: اور وجہ کچھ تو سیاسی موضوعات سے عدم دلچسپی ہے۔:sad: اور یہ عدم دلچسپی ان پر ہونے والے تبصروں سے اور بڑھ جاتی ہے۔ :nerd:
ہیں :eek:o_O:confused: لیکن ابھی ابھی تو اوپر آپ سیاست میں بہت سارے لوگوں کے تبصروں کی تعریف کر چکے ہیں جبکہ یہ زمرہ آپ کو ناپسند ہے
پھر اتنی معلومات کیسے؟؟؟

بہت سے تبصرے دیکھ کر لگتا ہے کہ میں بھی یہی کرتا۔ انیس اور باباجی کے رواں تبصروں پر بسا اوقات اپنے خیالات کا گماں ہوتا ہے۔ مگر انکے طرز تحریر والی روانی کا اپنے یہاں قحط ہے۔:roll:
اب اپنے طرز تحریر کے بارے میں اپ تعریف سننے کے موڈ میں ہیں ۔ :p
کون کرے گا نین کا یہ ارمان پورا؟کوئی ہے؟ :ROFLMAO:

پوری محفل ہی عمدہ ہے۔ ہر زمرے کا اپنا لطف ہے۔ کسی کو کسی دوسرے پر فوقیت نہیں دے سکتا۔:)
کیا سیاسی بیان ہے واہ واہ کیا ہی کہنا :notworthy: :applause:

محفل کے اراکین سے بات محفل میں تو بس تبصروں میں ہی ہوتی ہے۔:cowboy: لیکن کچھ احباب سے گپ شپ ہوتی رہتی ہے سکائپ، موبائل یا فیسبک پر۔ :bighug:
میں نے صرف محفل اور محفل کے حوالے سے پوچھا تھا یہ سوال لیکن تفصیلی جواب کے لیے بہت بہت شکریہ :):):)
بہت بہت شکریہ نین خوش رہیں اور آباد رہیں ہمیشہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میری نقل :p
جوابات کے لیے بہت بہت شکریہ نین
ویسےآپ میرے سوالات دیکھ کر دوسرے دن غائب کیوں ہو جاتے ہیں؟ :p
کس سے لکھوا رہے ہیں یہ سب :p
اگر تنگ آ گئے ہیں تو بتا دیں ورنہ میرے پاس سوالات بہت ہیں ابھی۔ پوچھنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے یا اسے بند کر دیا جائے؟
اپیا ہفتے والے دن بہت ہی کم آیا تھا محفل پر۔ اس وجہ سے جواب نہیں دے سکا۔ ورنہ آپکو پتہ کہ سوال تو میں دیکھ ہی گیا تھا۔ جیسے ہی وقت ملا آکر جوابات دے دیئے۔ آپکی مرضی ہے۔ مجھے جوابات دینے میں کوئی عار نہیں :)

ہاں نا ٹھیک کیا کہ آپ کے ٹاپکس کے متعلق ہی تو سوال تھا تاکہ جنہوں نے نہیں دیکھے وہ ٹاکس وہ بھی ان سے فائدہ لے سکیں ۔
لنکس بھی ڈال دیتے تو آسانی رہتی سب کے لیے:)
اوہ غلطی ہوگئی۔ چلیں آئندہ ربط بھی ڈال دوں گا :p

میرا نام نا بھی لیتے تو بھی چلتا :ROFLMAO: ویسے اب کہاں کرتی ہوں میں ٹاپکس پوسٹ؟
واہ بھئی واہ خوب حق دوستی نبھایا یہ نام لیکر :p
ہاہاہاہا آپ کے پرانے شروع کردہ دھاگے ہی اب تک چلی جا رہیں ہیں۔o_O تو نئے کی ضرورت کیا ہے۔ :ROFLMAO:

مجبور ہیں اف اللہ کہ کچھ کہ بھی نہیں سکتے :p
صد ہزار متفق :notworthy:

ارے اب پتہ چلا کہ نواسے کا نام شرجیل ہے اور ادا کا نام منصور اور بابا جی کا نام بھی ۔
باقی سیاست کا کچھ نہیں پتہ مجھے اور نا ہی وہاں کے تبصروں کا ۔
یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ (y)

ادا قیصرانی کے کونسے ٹاپکس ہیں بھلاآجکل؟اور نیلم کے ٹاپکس تو دیکھنے ہی ہیں کہ اس طرح آپ کو بھی کاروبار چل رہا ہے۔ :p
قیصرانی بھائی اکثر تصاویر میں دھاگہ شروع کرتے ہیں۔ محفل کا فوٹوگرافر:)
نیلم نے آجکل حکایتیں پھیلانی بند کر دیں ہیں۔ شائد نیکی کا بھوت اتر گیا ہے۔ :devil:

ہیں :eek:o_O:confused: لیکن ابھی ابھی تو اوپر آپ سیاست میں بہت سارے لوگوں کے تبصروں کی تعریف کر چکے ہیں جبکہ یہ زمرہ آپ کو ناپسند ہے
پھر اتنی معلومات کیسے؟؟؟
میں اکثر ٹیگ ہوتا ہوں وہاں پر۔ :)

اب اپنے طرز تحریر کے بارے میں اپ تعریف سننے کے موڈ میں ہیں ۔ :p
کون کرے گا نین کا یہ ارمان پورا؟کوئی ہے؟ :ROFLMAO:
کوئی تو آؤ۔ میرے نہ سہی اپیا کے کہنے پر ہی :biggrin:

کیا سیاسی بیان ہے واہ واہ کیا ہی کہنا :notworthy: :applause:
عمدہ نہ۔۔۔ بس آپ ہی کا فیض ہے :cowboy:

میں نے صرف محفل اور محفل کے حوالے سے پوچھا تھا یہ سوال لیکن تفصیلی جواب کے لیے بہت بہت شکریہ :):):)
بہت بہت شکریہ نین خوش رہیں اور آباد رہیں ہمیشہ
میں نے تو اگلے سوال کا راستہ روکا تھا :laugh:
بہت شکریہ اپیا :)
 
تعبیر

محفلین
اپیا ہفتے والے دن بہت ہی کم آیا تھا محفل پر۔ اس وجہ سے جواب نہیں دے سکا۔ ورنہ آپکو پتہ کہ سوال تو میں دیکھ ہی گیا تھا۔ جیسے ہی وقت ملا آکر جوابات دے دیئے۔ آپکی مرضی ہے۔ مجھے جوابات دینے میں کوئی عار نہیں :)
اوہ اچھا مجھے لگا کہ جوابات کی تلاش میں کہیں دوررررررررر نکل گئے آپ :p یا جان چھڑا کر کہیں چھپ گئے۔

اوہ غلطی ہوگئی۔ چلیں آئندہ ربط بھی ڈال دوں گا :p
بس مرے جیسے ناسمجھوں اور لاعلموں کے لیے ربط ضروری ہوتے ہیں نا :p غلطی آپ کی نہیں میری ہے کہ میں نے کہا جو نہیں ایسا کرنے کو۔

ہاہاہاہا آپ کے پرانے شروع کردہ دھاگے ہی اب تک چلی جا رہیں ہیں۔o_O تو نئے کی ضرورت کیا ہے۔ :ROFLMAO:
ہاہاہا
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
بس سنا تھا کہ اولڈ از گولڈ تو سوچا کہ دیکھیں ایسا سچ بھی ہے یا نہیں :p
میں خود بھی نئی کہاں ہوں اب یہاں :)

بس کریں اس اٹھک بیٹھک سے تھک گئے ہونگے اب :p

یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ (y)
بس جی آپ کی مہربانیاں ہیں کہ ہم بھی سمجھ دار اور باخبر ہوتے جا رہے ہیں ۔ :p
قیصرانی بھائی اکثر تصاویر میں دھاگہ شروع کرتے ہیں۔ محفل کا فوٹوگرافر:)
نیلم نے آجکل حکایتیں پھیلانی بند کر دیں ہیں۔ شائد نیکی کا بھوت اتر گیا ہے۔ :devil:
اوہ ہاں واقعی یہ اچھا ٹاٹیٹل سوچا ویسے مجھے اس بار ادا کو مہمان بنانا ہے تو ان کے بارے میں لکھنے میں آپ میری مدد کریں گے پلیززز؟؟؟
اور ٹائیٹل بھی بتائیں اچھا سا اس بارے میں نواسے سے بھی مدد لونگی میں۔
ہاہاہا نیلم کچھ کہا کیوں نہیں بھلا ؟ :p اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھنا میں ساتھ ہوں آپ کے :p

میں اکثر ٹیگ ہوتا ہوں وہاں پر۔ :)
ہائے نین بچارا معصوم :p
کوئی تو آؤ۔ میرے نہ سہی اپیا کے کہنے پر ہی :biggrin:
:ROFLMAO::p:ROFLMAO:
عمدہ نہ۔۔۔ بس آپ ہی کا فیض ہے :cowboy:
میں کہاں اتنی ہشیار ؟ :eek:

میں نے تو اگلے سوال کا راستہ روکا تھا :laugh:
اسکا مطلب اب سوال نا پوچھیں جائیں پھر :p

بہت بہت بہت شکریہ نین :) :) :)
 
Top