انٹرویو چائے نیرنگِ خیال کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
مرزا بھائی ذرا پتی لینے گئے ہیں۔ وہ ختم ہو گئی تھی۔ انکو میسج کردوں کیا کہ کافی میٹ بھی لیتے آئیں۔ :p
کشمیری چائے بن رہی ہے جس میں ذرا وقت لگتا ہے اس پر گوگل کروم کی آگ بُجھ گئی:) لہذا
ہے تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی ہے
 
تعبیر

محفلین
نیلم دیکھو اپیا نے کیسے گھما پھرا کر بتایا ہے کہ وہ پی-ایچ-ڈی ہیں۔ :p
ہاہاہا ہوں میں پکی پکی پی-ایچ-ڈی یعنی پھرا ہوا دماغ :ROFLMAO:
ویسے میرا فی الحال کوئی سوالات کرنیکا موڈ نہیں کیونکہ میں خود سوالات میں گھِرا ہوا ہوں۔لہذا آپ ہی سوالات کریں
کیون کیا ہوا حسیب بچے؟

یہ زبیر مرزا بھائی کہاں چلے گئے:)
تعبیر اپیا آپ ہی لیکر آئے ذرا مشکل سے سوال :)
زبیر کو تو زیادہ سوالات پوچھنے سے ڈر لگتا ہے
چلیں کوشش کرتی ہوں جلد سوالات پوسٹ کرنے کی :)
 
تعبیر

محفلین

بس آجکل ایک معاملے میں ذہنی تناؤ کا شکار ہوں اس لیے کسی بھی چیز پر غور نہیں کرپا رہا لہذاٰ معذرت۔​
جب اس تناؤ سے نکل آیا پھر سوالات کروں گا انشااللہ​
اللہ خیر کرے اور ہم سب پر اپنا رحم
کیا ہوگیا بچے اگر میں کچھ کرسکوں تو مجھے ضرور بتائیے گا پلیز
 
تعبیر

محفلین
نین اب مجھے نہیں پتہ کہ ان میں سے کونسے سوالات پرسنل ہو سکتے ہیں جبکہ کوشش ہے کہ پرسنل نا ہوں
جو ناپسند آئیں ان کے لیے معذرت اور وہ آپ اسکپ کر سکتے ہیں :)
:redrose: دوسرے لوگ آپ سے مل کر پہلا جملہ کیا بولتے ہیں /ان کا پہلا تاثر کیا ہوتا ہے؟
:redrose: فارغ وقت میں کیا کرنا اچھا لگتا ہے؟
:redrose: ایسی تین کتابیں جنہیں آپ بار بار پڑھنا چاہیں اور دوسروں کو بھی recommend کریں؟
:redrose:اپنی شخصیت میں کیا بدلنا چاہیں گے؟
:redrose:اگر چوری کرنے کا موقع ملے تو کیا چرانا پسند کریں گے؟
لوگوں کے وہ سوال جو ناگوار لگتے ہوں؟
:redrose:آپ کو کیا بات بہت جذباتی کر دیتی ہے؟
:redrose:ایسی تین باتیں جو آپ کے لیے بہت annoying ہوں؟
:redrose:آپکی نظر میں اللہ کی سب سے حسین تخلیق؟
:redrose:کس چیز سے جلد بور ہو جاتے ہیں/اکتا جاتے ہیں؟
:redrose:آپ کی کس عادت کو سب بہت سراہتے ہیں؟
:redrose:دوسروں کی صورت اور سیرت میں کیا بات آپ کو بہت متاثر کرتی ہے؟
 
آپ پریشان نا ہوں :) مجھے کچھ کچھ اندازہ ہے اس ذہنی تناؤ کا اور ---میں ------کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بول ہی نا پڑوں :)

ہاہاہا ہوں میں پکی پکی پی-ایچ-ڈی یعنی پھرا ہوا دماغ :ROFLMAO:

کیون کیا ہوا حسیب بچے؟
زبیر کو تو زیادہ سوالات پوچھنے سے ڈر لگتا ہے
چلیں کوشش کرتی ہوں جلد سوالات پوسٹ کرنے کی :)
مجھے دلچسپ سوالات کہاں پوچھنے آتے ہیں :(
 
تعبیر

محفلین
آپ پریشان نا ہوں :) مجھے کچھ کچھ اندازہ ہے اس ذہنی تناؤ کا اور ---میں ------کہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ بول ہی نا پڑوں :)

مجھے دلچسپ سوالات کہاں پوچھنے آتے ہیں :(
شادی کرنا چاہتا ہے بچہ اور ڈر بھی رہا ہے
چلیں اللہ کا شکر ہے کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں :)
اب آپ تعریف سننے کے موڈ میں لگتا ہے لیکن میرا موڈ نہیں ہے تعریف کرنے کا :p
 
:p
آپ سے کس نے کہہ دیا شادی کرنا چاہتا ہے؟:rolleyes:
واللہ ہمیں شادی کی کوئی جلدی نہیں۔بس ایک چیز کی جلدی ہے وہ ابھی بتانے سے تعلق نہیں رکھتی:)
اور ڈر بھی رہا ہے کا کیا مطلب؟
 
اللہ خیر کرے اور ہم سب پر اپنا رحم
کیا ہوگیا بچے اگر میں کچھ کرسکوں تو مجھے ضرور بتائیے گا پلیز
اتنی پریشانی کی بات نہیں اوپر آپ لوگوں نے کافی تُکے لگا لیے ہیں
جب میرا یہ مسئلہ حل ہوگیا تو ضرور بتاؤں گا۔دراصل یہ کافی ذاتی قسم کا مسئلہ ہے;)
 
تعبیر

محفلین
آپ سے کس نے کہہ دیا شادی کرنا چاہتا ہے؟:rolleyes:
واللہ ہمیں شادی کی کوئی جلدی نہیں۔بس ایک چیز کی جلدی ہے وہ ابھی بتانے سے تعلق نہیں رکھتی:)
اور ڈر بھی رہا ہے کا کیا مطلب؟
شادی نہیں تو وہی چکر ہو گا جو اس عمر کے شوق ہوتے ہیں۔

اتنی پریشانی کی بات نہیں اوپر آپ لوگوں نے کافی تُکے لگا لیے ہیں
جب میرا یہ مسئلہ حل ہوگیا تو ضرور بتاؤں گا۔دراصل یہ کافی ذاتی قسم کا مسئلہ ہے;)
الحمد اللہ کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہے اگر کبھی بھی کہیں بھی میری ضرورت ہو تو بلا جھجک بتا دینا حسیب بچے
 
نیلم

محفلین
نیرنگ خیال بھائی حاضر ہوں
نین اب مجھے نہیں پتہ کہ ان میں سے کونسے سوالات پرسنل ہو سکتے ہیں جبکہ کوشش ہے کہ پرسنل نا ہوں
جو ناپسند آئیں ان کے لیے معذرت اور وہ آپ اسکپ کر سکتے ہیں :)
:redrose: دوسرے لوگ آپ سے مل کر پہلا جملہ کیا بولتے ہیں /ان کا پہلا تاثر کیا ہوتا ہے؟
:redrose: فارغ وقت میں کیا کرنا اچھا لگتا ہے؟
:redrose: ایسی تین کتابیں جنہیں آپ بار بار پڑھنا چاہیں اور دوسروں کو بھی recommend کریں؟
:redrose:اپنی شخصیت میں کیا بدلنا چاہیں گے؟
:redrose:اگر چوری کرنے کا موقع ملے تو کیا چرانا پسند کریں گے؟
لوگوں کے وہ سوال جو ناگوار لگتے ہوں؟
:redrose:آپ کو کیا بات بہت جذباتی کر دیتی ہے؟
:redrose:ایسی تین باتیں جو آپ کے لیے بہت annoying ہوں؟
:redrose:آپکی نظر میں اللہ کی سب سے حسین تخلیق؟
:redrose:کس چیز سے جلد بور ہو جاتے ہیں/اکتا جاتے ہیں؟
:redrose:آپ کی کس عادت کو سب بہت سراہتے ہیں؟
:redrose:دوسروں کی صورت اور سیرت میں کیا بات آپ کو بہت متاثر کرتی ہے؟
 
شادی کرنا چاہتا ہے بچہ اور ڈر بھی رہا ہے
چلیں اللہ کا شکر ہے کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں :)
اب آپ تعریف سننے کے موڈ میں لگتا ہے لیکن میرا موڈ نہیں ہے تعریف کرنے کا :p

شکر ہے تعبیر ، آپ نے زبیر مرزا کے خدشات کو سچ ثابت نہیں کیا اور راز کو راز ہی رہنے دیا ۔ :LOL:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نین اب مجھے نہیں پتہ کہ ان میں سے کونسے سوالات پرسنل ہو سکتے ہیں جبکہ کوشش ہے کہ پرسنل نا ہوں
جو ناپسند آئیں ان کے لیے معذرت اور وہ آپ اسکپ کر سکتے ہیں :)
ایسی کوئی بات نہیں ہے۔:shock: پرسنل وغیرہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔(n) میں خود ہی بات گول کر لوں گا۔:) آخر آپ سے یہ بات تو سیکھی ہے میں نے:p

:redrose: دوسرے لوگ آپ سے مل کر پہلا جملہ کیا بولتے ہیں /ان کا پہلا تاثر کیا ہوتا ہے؟
دوسرے لوگ کیا سوچتے ہیں۔ یہ تو دوسرے ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔:cautious: محفل میں عاطف بٹ، @باباجی، ساجد بھائی اور پردیسی بھائی مجھ سے مل چکے ہیں۔ انکی رائے لی جاسکتی ہے۔ کہ پہلا خیال کیا ہے۔ ویسے لوگ مجھے سموکر سمجھتے ہیں۔ اکثر میرے سے سگریٹ مانگ بھی لیتے ہیں۔ کئی بار دفتر میں بھی ساتھی آ کر کہہ دیتے ہیں کہ سر لائٹر ملے گا۔:cry:

:redrose: فارغ وقت میں کیا کرنا اچھا لگتا ہے؟
فارغ وقت میں فارغ رہنا ہی اچھا لگتا ہے۔:cowboy: سست طبیعت رکھنے کی وجہ سے اکثر کوئی کام نہیں کرتا۔ :)

:redrose: ایسی تین کتابیں جنہیں آپ بار بار پڑھنا چاہیں اور دوسروں کو بھی recommend کریں؟
حماقتیں
مزید حماقتیں
اردو کی آخری کتاب
خمار گندم
مضامین پطرس
اور بہت ساری

:redrose:اپنی شخصیت میں کیا بدلنا چاہیں گے؟
غصے میں گالیاں دینے کی عادت کو۔ یہ سوال اوپر پہلے بھی پوچھا ہے ظالم لوگو۔ کیوں مجھے شرمندہ کر رہے ہو۔ :laugh:

:redrose:اگر چوری کرنے کا موقع ملے تو کیا چرانا پسند کریں گے؟
جس وقت موقع ملے گا؛ اسوقت جس چیز کی ضرورت ہوگی۔ وہی چراؤں گا۔:cowboy: یا پھر دیکھوں گا کہ ممکنہ مسروقہ مال کون سا بہتر ہے۔ :p

لوگوں کے وہ سوال جو ناگوار لگتے ہوں؟
کوئی خاص نہیں۔ یہ سوال پہلے بھی پوچھا ہے کسی نے غالباً :)

:redrose:آپ کو کیا بات بہت جذباتی کر دیتی ہے؟
اگر جذباتی ہونے کا موڈ ہے تو کچھ بھی۔ ویسے معاشرتی واقعات جیسے بیوی کا قتل اور بچو ں کا قتل۔۔۔ ایسی چیزیں ذہن پر بہت اثر چھوڑتی ہیں۔

:redrose:ایسی تین باتیں جو آپ کے لیے بہت annoying ہوں؟
کوئی خاص نہیں۔ موڈ نہ ہو تو ہر بات بری لگتی ہے۔ ورنہ سب چلتا ہی رہتا ہے۔

:redrose:آپکی نظر میں اللہ کی سب سے حسین تخلیق؟
اللہ کی تو ہر تخلیق ہی خوبصورت ہے۔ وہ خلاق اعظم ہے۔
بچے۔ اس سے زیادہ کیا خوبصورت ہوگا۔

:redrose:کس چیز سے جلد بور ہو جاتے ہیں/اکتا جاتے ہیں؟
سیاسی گفتگو سے۔ اور بحث سے بہت جلد اکتاہٹ ہوتی ہےo_O

:redrose:آپ کی کس عادت کو سب بہت سراہتے ہیں؟
ایسی کوئی عادت نہیں میرے میں۔:sneaky: بقول میرے قریبی دوستوں کے میں کافی بدتمیز آدمی ہوں۔:cry:

:redrose:دوسروں کی صورت اور سیرت میں کیا بات آپ کو بہت متاثر کرتی ہے؟
اللہ سبحان و تعالی کا ہر کام خوبصورت ہے۔ اور قرآن میں اس طرف بار بار کھلے الفاظ میں بیان بھی ہے۔ لہذا یہ کہاں ممکن ہے کہ اسکی تخلیق خوبصورتی کی منکر ہو۔:) رہی بات سیرت کی تو سب کو پتہ کہ بظاہر نیک نظر آنے والے بعد میں کیسے کیسے شہزادے نکلتے ہیں۔:ROFLMAO: سیرت کو پرکھنا پڑتا ہے۔:cautious: خوبصورتی کو پرکھنا نہیں پڑتا۔;) لیکن سیرت کا اثر دیرپا ہوتا ہے۔ صورت کا اثر وقتی۔ لہذا سیرت زیادہ توجہ کی حامل ہے۔:bighug:

نیرنگ خیال بھائی کہاں ہیں سوالات کے جواب تو دیں
معذرت تاخیر کے لیئے۔ آگئے جوابات بھی :)

ہوگئے حاضر جناب :)
 
Top