چائے پئیں

ظفری

لائبریرین
ہم "اونچی دکان پھیکا پکوان" والے نہیں ہیں۔ بیشک آپ ہمارے مستقل گاہک سے پوچھ سکتے ہیں۔
مال کتنا لگے گا؟ یہ تو آپ پر منحصر ہے، وہ مثال تو آپ نے سُنی ہی ہو گی کہ "جتنا گُڑ ڈالو گے، اتنا ہی میٹھا ہو گا۔"
جی یہ صحیح کہہ رہے ہیں ۔ مال تو اب تک نہیں ملا۔ البتہ قسطیں ابھی تک بھگتا رہا ہوں ۔ :nottalking:
 
شمشاد

لائبریرین
ذرا بھتیجی کی عمر تو ملاحظہ فرمائیں۔۔۔
کہیں چچی نہ نکلیں!!!
میں اپنی بھتیجی کو اچھی طرح جانتا ہوں اور تب سے جانتا ہوں، جب یہ زیر تعلیم تھی۔ آپ ورغلانے کی کوشش نہ کریں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ وہ میری ایڈوائیزر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا کیس خراب ہو جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی یہ صحیح کہہ رہے ہیں ۔ مال تو اب تک نہیں ملا۔ البتہ قسطیں ابھی تک بھگتا رہا ہوں ۔ :nottalking:
صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔
آپ کڑوا کھانا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی، لیکن ہم اپنی مارکیٹ ویلیو خراب نہیں کرنا چاہتے۔
کیوں میری ایڈوائیزر میں صحیح کہہ رہا ہوں ناں۔
 
سید عمران

محفلین
ہم "اونچی دکان پھیکا پکوان" والے نہیں ہیں۔ بیشک آپ ہمارے مستقل گاہک سے پوچھ سکتے ہیں۔
مال کتنا لگے گا؟ یہ تو آپ پر منحصر ہے، وہ مثال تو آپ نے سُنی ہی ہو گی کہ "جتنا گُڑ ڈالو گے، اتنا ہی میٹھا ہو گا۔"
ہم تو جھولی بھر دینے کو تیار بیٹھے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین

سید عمران

محفلین
میں اپنی بھتیجی کو اچھی طرح جانتا ہوں اور تب سے جانتا ہوں، جب یہ زیر تعلیم تھی۔ آپ ورغلانے کی کوشش نہ کریں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ وہ میری ایڈوائیزر ہے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا کیس خراب ہو جائے۔
ہم بھتیجی سے کوئی اور مراد لے بیٹھے تھے!!!
 
سید عمران

محفلین
پہلے آپ کی جھولی دیکھنی پڑے گی کہ کتنی بڑی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ آپکی جھولی میں سو روپے کے سکے بھی نہ سما سکیں۔
ہم نے تو آپ کی جھولی کی بات کی تھی۔۔۔
اب دعا مانگ رہے ہیں کہ کاش آپ بھی سر کی طرح بوشرٹ پہنتے ہوں جس کی جھولی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے!!!
 
سیما علی

لائبریرین
ہم "اونچی دکان پھیکا پکوان" والے نہیں ہیں۔ بیشک آپ ہمارے مستقل گاہک سے پوچھ سکتے ہیں۔
مال کتنا لگے گا؟ یہ تو آپ پر منحصر ہے، وہ مثال تو آپ نے سُنی ہی ہو گی کہ "جتنا گُڑ ڈالو گے، اتنا ہی میٹھا ہو گا۔"
شمشاد میاں یہ ہم کو سیکھا دیں ناموں کے ساتھ القاب اٹیچ کرنا :)
 
سید عمران

محفلین
بہن بھائی تو ہم نے اپنے آپ کو اور آپ کو کہا یہ سید صاحب بھی سب کو ٹنُ کر دیتے ہیں:cool:
یہاں ہمیں بلاوجہ ٹانگ دیا۔۔۔
ہم نے بھی تو یہی مراد لینے کی کوشش کی تھی۔۔۔
لیکن شمشاد بھائی نے ہمیں سیدھا مراد آباد اتار دیا!!!
 
سیما علی

لائبریرین
جی یہ صحیح کہہ رہے ہیں ۔ مال تو اب تک نہیں ملا۔ البتہ قسطیں ابھی تک بھگتا رہا ہوں ۔ :nottalking:
اِس طرح کر رہا ہے حقِ دوستی ادا
اُس کا خلوص ہے مجھے حیراں کئے ہوئے
مدت سے ہے اناج کا دُشمن بنا ہوا
"مُدت ہوئی ہے یار کو مہماں کئے ہوئے"

انور مسعود
 
Top