چائے پئیں

سید عاطف علی

لائبریرین
عظمیٰ نہ ملی تو عظیم سے گزارہ ہو جائے گا کیا؟
یہ لیں سیما آبی نے "عالیہ" کا بھی مشورہ دے دیا ہے۔
عظمیٰ مل جائے تو ہمیں بھی ملوا دیجیے گا۔۔۔
بہت دنوں سے اس کی تلاش میں ہیں!!!

اک تم ہی نہیں تنہا الفت میں اسی رسوا
محفل میں کہیں اور بھی دیوانے ہزاروں ہیں
 

سید عمران

محفلین
لیکن ہم نے تو یہی سُن رکھا ہے کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے، تو یہی نتیجہ اخذ کیا کہ صبر کے گھونٹ بھی میٹھے ہی ہوتے ہوں گے۔
صبر کے پھل کو جب دبا بھینچ کر نچوڑا جاتا ہے تو جواباً تلخ پانی چھوڑتا ہے جس کے گھونٹ کڑوے کسیلے ہوتے ہیں!!!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
صبر کے پھل کو جب دبا بھینچ کر نچوڑا جاتا ہے تو جواباً تلخ پانی چھوڑتا ہے جس کے گھونٹ کڑوے کسیلے ہوتے ہیں!!!
در اصل حکمت کی یہ بات کسی حکیمِ حاذق کو بھی معلوم نہیں کہ صبر کے پھل کو میٹھا کرنے کے لیے بھی پھر صبر ہی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بقول حقیقی حکیم

وہ کام تو کہتا ہے کہ آتا نہیں مجھ کو ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
مفتی صاحب کے لئیے؀

ہم نے ایک دن مرزا سے پوچھا کہ محبت شادی سے پہلے ہونی چاہئیے یا شادی کے بعد۔
مرزا بولے اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا کہ محبت شادی سے پہلے ہویا شادی کے بعد۔ بس بیوی کو اسکی خبر نہیں ہونا چاہئیے۔
(مشتاق احمد یوسفی)
اوروہ بھی ان کو ضرور بتائیے کی وہ دوسری، تیسری شادی کے بابت کیا کہتے ہیں ۔ ۔ :D:ROFLMAO:
 
Top