چائے پئیں

سید عمران

محفلین
ایک دفعہ ایک بیوی دوسرے شہر جارہی تھی۔

بس میں برابر والی سیٹ پر ایک اور خاتون بیٹھی تھیں ۔باتوں ہی باتوں میں اس نے اپنے شوہر کا نام وغیرہ بتایا تو دوسری عورت نے کہاکہ میرے شوہر کا نام بھی یہی ہے ۔ ساس سسر کا نام بھی یہی ہے۔ پہلی والی عورت نے اپنے شوہر کی تصویر دکھائی تو دوسری نے کہا کہ یہ تو میرا شوہر ہے۔ دونوں نے مل کر پتہ لگایا کہ آجکل ان کا شوہر بزنس کے سلسلہ میں کس شہر میں ہے۔ وہ دونوں اپنے بھائیوں اور والد وغیرہ کو لے کر وہاں پہنچیں۔ جس گھر کا پتہ بتایا گیا تھاوہ سب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ اس شخص کی شادی ہورہی تھی۔ دونوں خواتین نے دولہا کو دیکھا اور اسے پہچان لیا۔ ان دونوں خواتین نے قناتوں اور شامیانوں میں آگ لگادی اور دولہا میاں، یعنی اپنے شوہر کی خوب پٹائی لگائی۔۔۔۔۔
کل یگ ہے صاحب۔۔۔
نیکی کے کام لوگوں کی برداشت سے باہر ہوگئے!!!
 
سید عمران

محفلین
ایک شادی شدہ جوڑے میں بہت محبت تھی۔ دونوں نے بڑے شوق سے اپنے لئے مکان بنوایا اور بیوی نے بہت ہی خوبصورت چیزیں جمع کرکے گھر سیٹ کیا ۔اچانک بیوی نے اپنے شوہر کے رویے میں تبدیلی محسوس کی اور آخر ایک دن اس کے شوہر نے کہا کہ میں دوسری شادی کرنے جارہا ہوں۔ اس کی بیوی کو بہت افسوس ہوا۔ سب سے زیادہ افسوس اس وقت ہوا جب اس نے گھر سے چلے جانے کو کہا ۔بیوی نے رونے دھونے کی بجائے ایک فیصلہ کیا اور پرسکون ہوگئی ۔ اس نے اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیا۔ جس دن شادی کے بعد اس کے شوہر اور اس کی سوکن کو آنا تھا، ا س سے ایک دن پہلے یا جانے سے پہلے بیوی نے کچھ مچھلی کے انڈے منگوائے ۔ان انڈوں میں نمک ملایا اور تمام کمروں میں پردے کی راڈوں میں انڈے بھردئیے اور اپنا سامان لے کر نکل گئی۔ نوبیاہتا جوڑا جب گھر آیا اور کمرے میں داخل ہوا تو انہیں کچھ بدبو آئی۔ انہوںنے خوشبو چھڑکی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ اگلے دن وہ بدبوزیادہ ہوگئی ۔انہوں نے پورے گھر کی صفائی کروائی اور خوشبو بھی چھڑکی لیکن بدبو ناقابل برداشت ہوتی گئی۔ آخر انہوں نے دوسرا مکان لیا اور وہاں شفٹ ہوگئے لیکن وہاں بھی اس بدبو نے پیچھا نہ چھوڑا۔ انہوں نے کئی مکان بدلے لیکن انہیں سکون نہ ملا کیوں کہ وہ جہاں بھی جاتے ، پردے کی راڈز بھی ساتھ لے جاتے۔ یوں اس عورت نے اپنے شوہر اور سوکن سے بدلہ لیا۔
کیوں آپ ابھی سے ہماری نہ ہونے والی دوسری تیسری کے پیچھے لٹھ لے کر پڑ گئیں۔۔۔
آخر ان بے چاریوں نے آپ کا بگاڑا ہی کیا ہے!!!
:crying3::crying3::crying3:
 
سیما علی

لائبریرین
کیوں آپ ابھی سے ہماری نہ ہونے والی دوسری تیسری کے پیچھے لٹھ لے کر پڑ گئیں۔۔۔
آخر ان بے چاریوں نے آپ کا بگاڑا ہی کیا ہے!!!
:crying3::crying3::crying3:
اچھا یہ نہیں دیکھتے کہ ماہی بٹیا سے سفارش بھی ایک ہم ہی ہیں جو کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
میرا بیٹا ہے! ڈیڑھ سال کا ہے ماشاءاللہ!
:)
ماشا اللہ، ماہی ۔ ۔ اللہ دین و دنیا کی کامیابیاں دے ۔ ۔ آمین
اپنا گھر o_O یہ کیا چل رہا ہے یہاں۔۔۔ کوئی مجھے بتائے گا پلیزo_Oo_Oo_O
بھئی جب سید عمران بھائی تمام مردوں کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اچانک اپنے گھر کی پہرےداری کی فکر دامن گیر ہونے لگتی ہے ۔ ۔ ( یہ الگ بات ہے کہ دن میں دوچار بار صاحب سے یہ بات ہم باتوں باتوں میں پوچھ لیتے ہیں اور اس دوران ان کے ہاتھوں اور چہرے پہ مسلسل نظر رکھتے ہیں (یو نو فیس اینڈ جیسچرز ریڈنگ:p:LOL:)۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ بروقت آگاہی رہے ۔ ۔ :ROFLMAO:)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
ماشا اللہ، ماہی ۔ ۔ اللہ

بھئی جب سید عمران بھائی تمام مردوں کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اچانک اپنے گھر کی پہرےداری کی فکر دامن گیر ہونے لگتی ہے ۔ ۔ ( یہ الگ بات ہے کہ دن میں دوچار بار صاحب سے یہ بات ہم باتوں باتوں میں پوچھ لیتے ہیں اور اس دوران ان کے ہاتھوں اور چہرے پہ مسلسل نظر رکھتے ہیں (یو نو فیس اینڈ جیسچرز ریڈنگ:p:LOL:)۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ بروقت آگاہی رہے ۔ ۔ :ROFLMAO:)
بڑا کڑک قسم کا چیک اینڈ بیلینس رکھا ہوا ہے آپ نے تو۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بڑا کڑک قسم کا چیک اینڈ بیلینس رکھا ہوا ہے آپ نے تو۔
جی یہ سب بقول عمران بھیا تقریباً 20 سال تک کرنا ہے ۔ ہمارے دل میں شک کا بیچ بو ہی دیا۔ ۔ ۔ حالانکہ ہم دل کو یہ سمجھا سمجھا کر تھک گئے ہیں کہ عمران بھیا محض مذاق کر رہے ہیں ۔ ۔ مگر کیا کیجیئے :cautious::cautious::oops: ۔ ۔ اور ابھی یہ کام وہ دو باباؤں کو لڑا کر بھی کر چکے ہیں ۔ ایک کی تو "دوا" نے زندگی بچا لی اور دوسرے بھی اسی کے صدقے معطل ہوتے ہوتے بچے ۔ ۔ :D:ROFLMAO:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں تو کسی بھی مرد کی ددو یا زائد شادیوں کورشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
بلکہ اس "حقیقت" کو جو ایک طرف سے تلخ اور دوسری طرف سے شیریں ہے ، یوں کہیئے کہ جس کی ایک بیوی ہو اسے عجیب و مسکین نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ۔ :LOL:
 
صابرہ امین

لائبریرین
ارے نا بابا!!!
ہم اس حقیقت کے ایک ہی طرف ٹھیک ہیں ۔ خواہ کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہو۔ توبہ توبہ ۔
شکر الحمدللہ ۔ ۔ ایک ہی کو نہ سمجھا پائے اب تک ۔ ۔ اور جو یک نہ شد دو شد ہوتا تو پھر ۔ ۔ :ROFLMAO:
ویسے لگتا ہے صاحب بھی سچ کہتے ہوں گے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ۔ ۔ ۔ ہمیں یقین کر لینا چایئے ۔ ۔ :D
 
سید عمران

محفلین
ماشا اللہ، ماہی ۔ ۔ اللہ دین و دنیا کی کامیابیاں دے ۔ ۔ آمین

بھئی جب سید عمران بھائی تمام مردوں کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اچانک اپنے گھر کی پہرےداری کی فکر دامن گیر ہونے لگتی ہے ۔ ۔ ( یہ الگ بات ہے کہ دن میں دوچار بار صاحب سے یہ بات ہم باتوں باتوں میں پوچھ لیتے ہیں اور اس دوران ان کے ہاتھوں اور چہرے پہ مسلسل نظر رکھتے ہیں (یو نو فیس اینڈ جیسچرز ریڈنگ:p:LOL:)۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ بروقت آگاہی رہے ۔ ۔ :ROFLMAO:)
ڈرنے یا فکر مند ہونے کی کیا بات ہے۔۔۔
ہم علی الاعلان اور ببانگ دہل اپنی خواہشات کا اظہار کرکے کون سا انہیں حاصل کرپائے۔۔۔
لہٰذا بے فکر رہیں، صاحب کچھ بھی کرلیں حاصل کچھ نہیں ہونا!!!
:crying3::crying3::crying3:
 
سید عمران

محفلین
جی یہ سب بقول عمران بھیا تقریباً 20 سال تک کرنا ہے ۔ ہمارے دل میں شک کا بیچ بو ہی دیا۔ ۔ ۔ حالانکہ ہم دل کو یہ سمجھا سمجھا کر تھک گئے ہیں کہ عمران بھیا محض مذاق کر رہے ہیں ۔ ۔ مگر کیا کیجیئے :cautious::cautious::oops: ۔ ۔ اور ابھی یہ کام وہ دو باباؤں کو لڑا کر بھی کر چکے ہیں ۔ ایک کی تو "دوا" نے زندگی بچا لی اور دوسرے بھی اسی کے صدقے معطل ہوتے ہوتے بچے ۔ ۔ :D:ROFLMAO:
آپ نے نوٹ نہیں کیا مگر ہمارے بڑے صاحب نے نوٹ کرلیا۔۔۔
اگر ہم اپنی آبرو داؤ پر لگا کر انہیں آپس میں نہ لڑاتے، ان کی توپوں کا رخ اُلٹا نہ دیتے تو نجانے کتنے سادات کی دستارِ آبرو زمیں بوس ہوجاتی!!!
 
ماہی احمد

لائبریرین
ماشا اللہ، ماہی ۔ ۔ اللہ دین و دنیا کی کامیابیاں دے ۔ ۔ آمین
آمین، بہت شکریہ
:)

بھئی جب سید عمران بھائی تمام مردوں کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اچانک اپنے گھر کی پہرےداری کی فکر دامن گیر ہونے لگتی ہے ۔ ۔ ( یہ الگ بات ہے کہ دن میں دوچار بار صاحب سے یہ بات ہم باتوں باتوں میں پوچھ لیتے ہیں اور اس دوران ان کے ہاتھوں اور چہرے پہ مسلسل نظر رکھتے ہیں (یو نو فیس اینڈ جیسچرز ریڈنگ:p:LOL:)۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ بروقت آگاہی رہے ۔ ۔ :ROFLMAO:)
کیا آپ نے ریورس سائکولوجی کے بارے میں نہیں پڑھا۔۔۔ میں نے تو اپنے گھر میں یہی طریقہ اپنایا ہوا۔۔۔ مجال ہے جو "کوئی" چوں بھی کرے ;););):sneaky::sneaky::sneaky:
 
ماہی احمد

لائبریرین
ڈرنے یا فکر مند ہونے کی کیا بات ہے۔۔۔
ہم علی الاعلان اور ببانگ دہل اپنی خواہشات کا اظہار کرکے کون سا انہیں حاصل کرپائے۔۔۔
لہٰذا بے فکر رہیں، صاحب کچھ بھی کرلیں حاصل کچھ نہیں ہونا!!!
:crying3::crying3::crying3:
علی الاعلان و ببانگ دہل خواہشات کے اظہار کی بجائے اگر وقت پر فیس ادا کر دیں تو پھر تو امکان بھی ہے کہ دوسرے یا تیسرے سہرے کے پھول کہیں کھلنے شروع ہوں۔۔۔ :cool:
 
Top