صابرہ امین
لائبریرین
آپ کا کچھ نہیں ہو سکتا ۔ ۔ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو۔۔۔
وغیرہ وغیرہ!!!
آپ کا کچھ نہیں ہو سکتا ۔ ۔ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو۔۔۔
وغیرہ وغیرہ!!!
ماہی آپ کی فیس ۔ ۔ ۔ ہائے یہ ہم نے کیا کر ڈالا ۔ ۔ہمارا اگلے مہینہ کوئٹہ جانے کا پروگرام بن رہا ہے!!!
لو جی چھپانا کیوں ہو گا؟ ہم تو یہ بڑا سا بورڈ آویزاں کرنے کا سوچ رہے ہیں۔کیو
کیوں نہیں ۔ ۔ بس یہ سب ان حضرات سے چھپانا ہو گا ۔ ۔ مکالمے میں دفتر ۔ ۔ ہاہاہا
کوئٹہ میں بھی یہ ہمارے ہی شادی دفتر کے توسط سے توڑ چڑھیں گے۔ فکر نہ کریں۔ماہی آپ کی فیس ۔ ۔ ۔ ہائے یہ ہم نے کیا کر ڈالا ۔ ۔
بھئی ان مشوروں میں صاحبان کو قابو کرنے کے طریقے دیکھ کر تمام "عمرانز" "ہَشیار" ہو جائیں گے ۔ ۔ ۔لو جی چھپانا کیوں ہو گا؟ ہم تو یہ بڑا سا بورڈ آویزاں کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
پھر ٹھیک ہے ۔ ۔کوئٹہ میں بھی یہ ہمارے ہی شادی دفتر کے توسط سے توڑ چڑھیں گے۔ فکر نہ کریں۔
عمران بھیا اپنا نقصان تو کرنے پر تلے ہیں ۔ ۔ ساتھ میں ہمارا بھی ۔ ۔کل پرسوں ہم بینک گئے۔گاڑی میں بیٹھے تھے تو آپ کا کوئی مراسلہ پڑھ کے ہنس رہے تھے ۔تو ایک کہہ رہا تھا باجی ہنس رہی ہےاب تو ضرور پیسے دیں گی۔۔آپ بھی سچ روتے بندے کو ہنسا دیں۔۔۔
یہ بلوچن کی محبت ہے ۔ ۔ماشاء اللہ۔۔۔
آج ہمارے دل میں بلوچوں کی جو محبت جاگی ہے اس کی مثال نہیں ملتی!!!
ذرا سوچ سمجھ کر جائیے گا ۔ ۔ ہر قسم کا ہتھیار ہر گھر میں پایا جاتا ہے۔ ۔ یہ مردوں کا زیور ہے ۔ ۔جب دل کو دل سے راہ ہوسکتی ہے تو محبت کو محبت سے کیوں نہیں؟؟؟
ہوسکتا ہے محبتوں کے یہ گل کوئٹہ میں ہی کھلنے والے ہوں!!!
اف کیا اتراہٹ ہے بھئی ۔ ۔ ابھی تو دھیلے کا کام نہیں ہوا ۔ ۔آپ ہماری راہ کھوٹی کرنے کیوں درمیان میں آگئے؟؟؟
ہماری جیلانی صاحب سے ڈائریکٹ ڈائلنگ چل رہی ہے!!!
یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے ۔ ۔ اب تو سچ میں کسی طرح آپ کے گھر خبر کرنی پڑے گی ۔ ۔ہمیں ان ہی کی تفصیلات درکار ہیں!!!
وارث بھائی!! مختار مسعود صاحب کا مختصر تعارف عنایت فرما دیجیے. آپ کی عین نوازش ہو گی.یہ پڑھ لیں تو مختار مسعود کی کتاب "آوازِ دوست" بھی ضرور پڑھیں، بلکہ ہو سکے تو "لوحِ ایام" سے پہلے آواز دوست پڑھیں تا کہ آپ زمانی طور پر بھی مصنف کے ساتھ ساتھ رہیں۔ (یہ جملہ یہ قیاس کر کے لکھا ہے کہ آپ نے ابھی تک آواز دوست نہیں پڑھی، اگر پڑھ رکھی ہے تو سبحان اللہ)۔
بے حد شکریہ سیما علی صاحبہلاریب مرزا بٹیا
جناب مختار مسعود صاحب ہمارے پسندیدہ مصنف ہیں کچھ مختصر تعارف آپکی نذر
مختار مسعود صاحب کا تعلق علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے اس نسل کے طلباءسے ہے جنھوں نے پاکستان کی تحریک آزادی کو تقویت دینے کے لیے عملی طور پر کام کیا ۔ ان طلبا ءنے قائد اعظم محمد علی جناح کی فوج کی طرح ان کا ساتھ دیا ۔
مختار مسعود صاحب پاکستان بننے کے بعد اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تعینات رہے ۔ اُنھوںنے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری خوراک ، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی بہترین خدمات انجام دے کر بیورو کریسی حلقہ میں ممتاز شہرت حاصل کی۔ وہ جس جس علاقہ میں گئے وہاں ادب کی آبیاری کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہے ۔ جب وہ لاہور کے کمشنر طعینات ہوئے تو انھوں نے مینارِ پاکستان اور مسجدِ شہداءکے تعمیر مکمل کروائی ۔ اُن کی کتاب آوازِ دوست میں ” مینارِ پاکستان “ مضمون پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس عظیم منصوبہ کے لیے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ریٹائر منٹ کے بعد وہ بطور پرنسپل ایڈ منسٹریٹوسٹاف کالج خدمات انجام دیتے رہے ۔ وہ تہران میں آر سی ڈی کے سیکرٹری جنرل رہے ۔۔
پہلی کتاب، ’’آواز دوست‘‘ (1973ء)، دوسری کتاب، ’’سفر نصیب‘‘ (1980ء)، تیسری کتاب، ’’لوحِ ایّام‘‘ (1996ء) اور آخری کتاب، ’’حرفِ شوق‘‘ (2017 ء) اُن کے انتقال کے
بعد شائع ہوئی۔۔۔۔۔
اپنی پہلی کتاب’ ’آوازدوست‘‘ ہی سے بلند اقبالی حاصل کی اور اپنی منفرد سحرانگیز، دلکش ومسرور کن تحریر سے اہل علم و ادب کی آنکھوں کا تارا بن گئے۔
لوحِ ایام میں ایرانی انقلاب کی روداد ہو یا اس کا پاکستانی ماحول اور عوام سے موازنہ، ہر جگہ مختار مسعود فکر اور فن کی قندیلیں روشن کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کے اسلوب کا امتیاز ان کی تحریر میں موجود ہے۔
جیتی رہیے بہت ساری دعائیں۔۔۔۔بے حد شکریہ سیما علی صاحبہ
پہلے ہم گوگل سے معلومات لینے لگے تھے لیکن پھر سوچا کہ اردو محفل سے استفادہ کیا جائے.
شاید صابرہ امین بھی کچھ مدد کر سکیں.
بھیا شادی دفتر ہی میں آئیں کہاں مصروف ہیں طبعیت کیسی ہے چائے پینے ہی آئیےکوئٹہ میں بھی یہ ہمارے ہی شادی دفتر کے توسط سے توڑ چڑھیں گے۔ فکر نہ کریں۔
حاضر جناب!