چائے کے نقصانات۔

یونیورسٹی میں ہم ایک دن میں قریب پاچ چائے پی جاتے ہیں، ایک تو ناشتے میں، تیسری اور پانچویں گھنٹی خالی ہوتی ہے تو ایک ایک چائے اس میں پھر ایک چائے شام میں اور اکثر رات بارہ ایک کے قریب بھی ایک چائے پی جاتی ہے۔ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کہ ایک نشست میں دو تین چائے پی جاتے ہیں لیکن ایڈکشن نہیں ہے کیونکہ گھر پہ صرف صبح شام پیتے یعنی دو کپ۔
باقی یہ رہا ہمارا آج کا واٹس ایپ کا اسٹیٹس جو رات ایک بجے اپلوڈ کیا گیا :)
Screenshot_2017-11-23-12-45-29-024_com.whatsapp.png
ایسے پانچ کپ ملا کر میرا ایک کپ بنتا ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
ہمارا معاملہ کچھ اور ہے۔ ہم جب بھی کچھ کھا لیں تو چائے پینے کی طلب ہو جاتی ہے؛ اور اگر چائے پی لیں تو ساتھ کچھ نہ کچھ لینا پڑ جاتا ہے۔ بس پورا دن یہی شغل رہتا ہے؛ چائے کے کپ کبھی شمار نہ کیے۔ :)
 

ہادیہ

محفلین
ہمارا معاملہ کچھ اور ہے۔ ہم جب بھی کچھ کھا لیں تو چائے پینے کی طلب ہو جاتی ہے؛ اور اگر چائے پی لیں تو ساتھ کچھ نہ کچھ لینا پڑ جاتا ہے۔ بس پورا دن یہی شغل رہتا ہے؛ چائے کے کپ کبھی شمار نہ کیے۔ :)
ٹی وی میں ایک "مشہوری(ایڈ) آج کل بہت آرہا۔۔"باڈی میں پولوشن۔۔ گیا باڈی میں پولوشن:rollingonthefloor:"۔۔ وہ بھی سارا دن کھانے پینے والے افراد کے لیے ہی بنایا گیا ہے:noxxx::p
 
ہمیں ذاتی طور پر چائے بالکل بھی پسند نہیں ہے ۔ صبح وقت چائے پی لیتے تھے وہ بھی ایوری ڈے والی۔ آج کل دار چینی اور ہلدی والا دودھ پیتے ہیں ناشتہ میں۔
ہماراایک قول ذریں ہے کہ"چائے کوئی اچھی بنا نہیں سکتا اورکریلے کوئی برے بنا نہیں سکتا۔"
 
Top