چائے

محمد وارث

لائبریرین
اب آپ وارث بھائی کا مقابلہ تو نہیں کر سکتے ناں۔ وہ تو اس میدان کے منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں، مزید یہ کہ ان کی مخالف ٹیم میں اکلوتی بیگم ہی ہیں جنہیں کسی بہن بھائی کی مدد بھی حاصل نہیں، کہ مشیب ایزدی یہی تھی۔
ارے نہیں قبلہ، اللہ نے ہمیں سالی جیسی خوشحالی سے نہیں نوازا وگرنہ ایک سالا تو دے رکھا ہے، وہ بھی گیارہ سال بڑا، موصوف ساٹھ کے قریب ہیں اور مجھے اپنا "برخوردار" ہی سمجھتے ہیں۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
آپ کو اب تک سنبھال نہیں رہے ہیں کیا؟؟؟
:at-wits-end::at-wits-end::at-wits-end:
آپ کے عدنان بھیا سے "خوشگوار" تعلقات کو دیکھتے ہوئے ایک سوال ذہن میں آیا ہے ۔ ۔ آپ کی جی داری دیکھتے ہوئے امید ہے کہ آپ جواب نہ دے پائیں گے ۔ ۔ مگر پوچھ اس لیئے رہے ہیں کہ آپ کو چند لائف لائنز دی جا رہی ہیں یعنی "فون آ فرینڈ" ، "آسک دی ایکسپرٹ" اور "آڈیئنس پول" ۔ ۔

تو سوال یہ ہے کہ "اگلی مرتبہ جب کراچی والے اصحاب ایک مرتبہ پھر ناشتے پر جائیں گے ۔ ۔(مان لیجیئے کہ جائیں گے:D) اور آپ پھر کسی کھلی جگہ پر بیٹھ کر چائے پئیں گے ۔ ۔ اور لگتا ہے کہ کراچی کی ہوائیں بھی آپ سے ہی خفا ہیں تو جب اس مرتبہ آپ کی چائے کا کپ گرے گا اور آپ "چائے چائے" ہونے والے ہوں گے تو آپ کے ساتھ محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا اس مرتبہ کیا کریں گے ۔ ۔

1- اچانک دھوپ کا بہانہ کر کے اب کی مرتبہ خود جگہ بدل دیں گے ۔ ۔ :LOL:
2- اچانک آپ کے(جی دوبارہ اچانک) کے ہوتے آپ ہی کو ادھر ادھر ڈھونڈیں گے ۔ ۔ :p
3- "گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو" کے مصداق بچانے کے بہانے کوشش کریں گے کہ آپ بالکل نہ بچنے پائیں ۔ ۔(صد شکر کیجیئے کہ ہم عدنان نقیبی بھیا نہیں):ROFLMAO::ROFLMAO:
4- یا اپنی روائتی مخلصی اور سادگی میں پہلے کی طرح اپنا ہاتھ جلا کر آپ کو بچا لیں گے ۔ ۔ :):)
تو آپ کو سمے شروع ہوتا ہے اب ۔ ۔ :LOL:
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
اب میں اپنے تلوں کا تیل دکھانے کے لیے دوسرے اور گہرے جہنم میں جانے سے تو رہا! :)
یہ سمجھداری ہی تو تلوں کا تیل استعمال کرنے سے روکے گی اور آپ کو بے خطر آتش نمرود میں گرنے سے بچا لے گی ۔ ۔ ہمارا بھی یہ مطلب تھا وارث بھائی ۔ ۔ :D
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
یہ سمجھداری ہی تو تلوں کا تیل ہے جو آپ کو بے خطر آتش نمرود میں گرنے سے بچا لے گی ۔ ۔ ہمارا بھی یہ مطلب تھا وارث بھائی ۔ ۔ :D
خیر آتشِ نمرود میں کودے ہوئے تو اب ربع صدی سے زائد عرصہ ہو گیا اور چاروں طرف گُل و گلزار بھی تبھی سے ہے، الحمد للہ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ چھوٹی چھوٹی چپکلشیں، یہ چھوٹی چھوٹی لڑائیاں، یہی تو ازدواجی زندگی کا حُسن ہیں، بشرطیکہ یہ چھوٹی چھوٹی ہی رہیں۔ یعنی کہ چند گھنٹوں سے آگے نہ بڑھیں۔
 
سید عمران

محفلین
ارے نہیں قبلہ، اللہ نے ہمیں سالی جیسی خوشحالی سے نہیں نوازا وگرنہ ایک سالا تو دے رکھا ہے، وہ بھی گیارہ سال بڑا، موصوف ساٹھ کے قریب ہیں اور مجھے اپنا "برخوردار" ہی سمجھتے ہیں۔ :)
اور کیا آپ کو بھی ان کے قرب میں رہتے وقت پدرانہ پدرانہ سی فیلنگز محسوس ہوتی ہیں یا نہیں؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
آپ کے عدنان بھیا سے "خوشگوار" تعلقات کو دیکھتے ہوئے ایک سوال ذہن میں آیا ہے ۔ ۔ آپ کی جی داری دیکھتے ہویئ امید ہے کہ آپ جواب نہ دے پائیں گے ۔ ۔ مگر پوچھ اس لیئے رہے ہیں کہ آپ کو چند لائف لائنز دی جا رہی ہیں یعنی "فون آ فرینڈ" ، "آسک دی ایکسپرٹ" اور "آڈیئنس پول" ۔ ۔

تو سوال یہ ہے کہ "اگلی مرتبہ جب کراچی والے اصحاب ایک مرتبہ پھر ناشتے پر جائیں گے ۔ ۔(مان لیجیئے کہ جائیں گے:D) اور آپ پھر کسی کھلی جگہ پر بیٹھ کر چائے پئیں گے ۔ ۔ اور لگتا ہے کہ کراچی کی ہوائیں بھی آپ سے ہی خفا ہیں تو جب اس مرتبہ آپ کی چائے کا کپ گرے گا اور آپ "چائے چائے" ہونے والے ہوں گے تو آپ کو عدنان نقیبی بھیا اس مرتبہ کیا کریں گے ۔ ۔

1- اچانک دھوپ کا بہانہ کر کے اب کی مرتبہ خود جگہ بدل دیں گے ۔ ۔ :LOL:
2- اچانک آپ کے(جی دوبارہ اچانک) کے ہوتے آپ ہی کو ادھر ادھر ڈھونڈیں گے ۔ ۔ :p
3- "گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو" کے مصداق بچانے کے بہانے کوشش کریں گے کہ آپ بالکل نہ بچنے پائیں ۔ ۔(صد شکر کیجیئے کہ ہم عدنان نقیبی بھیا نہیں):ROFLMAO::ROFLMAO:
4- یا اپنی روائتی مخلصی اور سادگی میں پہلے کی طرح اپنا ہاتھ جلا کر آپ کو بچا لیں گے ۔ ۔ :):)
تو آپ کو سمے شروع ہوتا ہے اب ۔ ۔ :LOL:
ہم نے یہ ساری سازشیں نوٹ کرلی ہیں۔۔۔
اب بھیا پر نظریں مزید گہری رکھیں گے۔۔۔
تاکہ وہ ان چالوں میں سے کسی چال کے فریب میں تو کیا قریب بھی نہ آسکیں۔۔۔
اور پیشگی مخبری کرنے پر آپ کا شکریہ!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
اور کیا آپ کو بھی ان کے قرب میں رہتے وقت پدرانہ پدرانہ سی فیلنگز محسوس ہوتی ہیں یا نہیں؟؟؟
اللہ جھوٹ نہ بلوائے، شادی کے بیس سال اور منگنی کے پانچ چھ سال، اس پچیس چھبیس سال میں ہماری گن کے دس ملاقاتیں بھی نہیں ہوئیں، منگنی، شادی، دو فوتگیاں اور دو چار مزید اور یہ ملاقاتیں بھی دو چار گھنٹے سے زیادہ کی نہیں ہونگی۔ ہوا کچھ یوں کہ شادی کے بعد میں پہلی بار سسرال گیا تو موصوف نے شطرنج کی بساط بچھا لی، مجھے وہ زہر لگنے لگے کہ مجھے کس کام لگا دیا، میں نے اوپر تلے بازیوں میں ان کو مات دی تو میں انہیں زہر لگنے لگا، اللہ اللہ۔ :)
 
سید عمران

محفلین
شادی کے بعد میں پہلی بار سسرال گیا تو موصوف نے شطرنج کی بساط بچھا لی، مجھے وہ زہر لگنے لگے کہ مجھے کس کام لگا دیا، میں نے اوپر تلے بازیوں میں ان کو مات دی تو میں انہیں زہر لگنے لگا،
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

یعنی نشہ بڑھتا ہے زہر جو زہروں میں ملے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
اللہ جھوٹ نہ بلوائے، شادی کے بیس سال اور منگنی کے پانچ چھ سال، اس پچیس چھبیس سال میں ہماری گن کے دس ملاقاتیں بھی نہیں ہوئیں، منگنی، شادی، دو فوتگیاں اور دو چار مزید اور یہ ملاقاتیں بھی دو چار گھنٹے سے زیادہ کی نہیں ہونگی۔ ہوا کچھ یوں کہ شادی کے بعد میں پہلی بار سسرال گیا تو موصوف نے شطرنج کی بساط بچھا لی، مجھے وہ زہر لگنے لگے کہ مجھے کس کام لگا دیا، میں نے اوپر تلے بازیوں میں ان کو مات دی تو میں انہیں زہر لگنے لگا، اللہ اللہ۔ :)
تقریبات کے علاوہ کیا وہ ان بیس برسوں میں اپنی بہن کے گھر ایک بار بھی نہیں آئے؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
تقریبات کے علاوہ کیا وہ ان بیس برسوں میں اپنی بہن کے گھر ایک بار بھی نہیں آئے؟؟؟
میرے دو بھائیوں کی شادیوں پر تشریف لائے تھے تواپنی ہمشیرہ ہی کو میزبانی کا شرف بخشا تھا موصوف نے، سیالکوٹ میں ان کا اور کوئی کام نہیں، اور لاہور میں میرا کوئی کام نہیں، کبھی بہن نے بھائی سے ملنے کی زیادہ ہی ضد کر لی تو میں نے بھی پرانی انارکلی سے کتابیں ڈھونڈنے کا کام نکال لیا، بہن بھائی کا شکوہ بھی دور گیا اور میرا کام بھی ہو گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ ایک پرتھ دو کاج۔
اس کو آم کے آم گٹھلیوں کے دام بھی کہہ سکتے ہیں کیا؟ عمران بھائی آپ کی رائے درکار ہے۔
 
سید عمران

محفلین
یعنی کہ ایک پرتھ دو کاج۔
اس کو آم کے آم گٹھلیوں کے دام بھی کہہ سکتے ہیں کیا؟ عمران بھائی آپ کی رائے درکار ہے۔

کہنے کو تو اور بھی بہت کچھ کہہ سکتے ہیں جیسے۔۔۔
ہینگ لگے نہ پھٹکری، رنگ چوکھا آئے۔۔۔
اور سانپ بھی مرجائے لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔۔۔
نیز آگ لینے گئے پیمبری مل گئی۔۔۔
مزید رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی۔۔۔
اس کے علاوہ ہم خرمہ و ہم ثواب۔۔۔
آخر میں جان بچی سو لاکھوں پائے، خیر سے بیگم میکے جائے۔۔۔
وغیرہ وغیرہ!!!
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ، کھیل میں نئے کھلاڑی جناب خلیل صاحب کی شمولیت خوش آئند ہے۔

لگتا ہے یہ بھی اُس ناگ سے ڈسے ہوئے ہیں۔
 
Top