فرحت کیانی
لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی۔ واقعی اردو سے ناتہ توڑنا کہاں ممکن ہے۔ بس مصروفیات ایسی ہو جاتی ہیں کہ ترجیحات تبدیل کرنی پڑتی ہیں۔ میں چند دن پہلے گوگل پر کچھ ڈھونڈ رہی تھی کہ اردو محفل کا ربط اپنی ہی ایک پوسٹ کے ساتھ نظر آیا۔ اپنی مطلوبہ معلومات نوٹ کرنے کے بعد جب چند صفحات اور پڑھے تو اندازہ ہوا کہ باقی زبانیں تو ویسے ہی گزارے لائق ہیں میرے تو اردو کے ذخیرہ الفاظ و انداز تحریر بھی بڑے کم زور ہو چکے ہیں۔ سو سوچا کہ اردو کے ساتھ رابطہ بحال ہونا چاہیے۔ارے یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ فرحت آئی ہیں اردو محفل میں۔ بہت خوش ہوئی آپ کو دیکھ کر۔ میں تو سمجھا تھا کہ آپ اردو محفل کو بھول گئی ہیں۔ لیکن آج محسوس ہوا کہ اردو محفل سے رشتہ توڑنا اتنا آسان نہیں۔
جی الحمد للہ سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیں کیسی ہیں؟ کہاں ہیں؟ وہیں، جہاں برسوں پہلے تھیں یا کہیں نقل مکانی کر لی؟
جی ناباب مرحوم اس محفل کے ہر دلعزیز رکن تھے، ان کی کمی تو محسوس ہوتی ہے۔
اب آئی ہیں تو آتی رہیے گا۔
پس تحریر : سرپرائز کو اردو میں حیرت کہتے ہیں۔ حیرت انگیز بھی کہہ سکتے ہیں۔
میں الحمدللہ ٹھیک ہوں۔ نقل مکانی تو ہو چکی لیکن ٹھکانوں کے درمیان آنا جانا لگا رہتا ہے۔ کرونا وائرس نے کچھ عرصے سے روکا ہوا ہے لیکن۔
نایاب بھائی کی فیملی سے کسی کا رابطہ ہو تو مجھے بھی بتائیے گا۔ بھابھی سے اور ان کے بیٹے سے جس نمبر پر بہت سال پہلے بات ہوئی تھی وہ بند ملتا ہے۔ مجھے نایاب بھائی کی تعزیت کرنی ہے ان سے۔
سو pleasant surprise کو اردو میں خوش گوار حیرت کہیں تھے۔ جزاک اللہ خیر شمشاد بھائی۔