چائے

بابا-جی

محفلین
میں جو چائے بناتا ہوں، اُس کی ترکیب بہت سادہ ہے:
پانی اُبالیں۔ مزید اُبالیں۔ اُبالتے ہی جائیں پانچ منٹ تک۔
اُس میں دُودھ شامل کریں۔ اُبلنے دیں۔ تین منٹ تک۔
اب اِس میں پتی ڈالیں، اور آنچ آدھ منٹ بعد ہلکی کر دیں اور چائے کو نہایت مدہم آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔
اب آپ جو پئیں گے، وہ چائے ایسی ہو گی، جو شاید آپ کو پسند نہ آئے، مگر یہ پھیکی چائے مجھے تو بہت پسند ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
واہ اٹھکیلیاں کرتے کرتے چائے بنا گئے آپ
ویسے میرا چائے بنانے کا طریقہ الگ ہے اور چائے کے طریقے موسم، موڈ اور مواقع کے حساب سے بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ چائے مجھے اتنی پِسِند ہے کہ میں نے چائے خانہ بنانے کی ٹھان رکھی ہے۔ ڈھابا کھول کر پھر آپ کو دعوت دوں گا ضرور آئیے گا۔
واہ واہ چائے خانہ کے ساتھ ٹکڑ پر ہوگا یہ ڈھابہ
 

ماہی احمد

لائبریرین
بادیان تو میرے خیال میں سونف ہی کو کہتے ہیں ۔

Star Anise..... اب اس کو اردو میں جو بھی کہتے ہیں۔۔۔ ہو سکتا میں غلط بول رہی ہوں۔۔۔ نہ کچھ سمجھ آئے تو دکان والے کو تصویر دکھا کر بولیں اس ڈیزائن کی چیز دے دو :ROFLMAO:
images
 
میں ایک دفعہ ہسپتال گیا۔ انہوں نے خون ٹیسٹ کروانے کو کہا۔ نرس نے سوئی لگا کر خون نکالنا چاہا تو خون کی بجائے چائے نکلی۔ اس نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور پورا ایک کپ نکال کر وہیں نوش فرمائی۔ اس سے پیشتر کہ باقی کے عملے کے علم میں یہ بات آتی، میں تو وہاں سے بھاگ آیا۔ اور آپ کہتی ہیں کہ اس کے اور بہت نقصانات ہیں۔
یہ بات تو ہم ان چائے کے شوقین چچا کو اکثر کہتے ہیں کہ آپ کے اندر خون کی جگہ چائے ہی نسوں میں دوڑ رہی ہو گی ایک بار ان کی طبیعت بہت خراب ہو گئی کسی دوائی سے افاقہ نہیں ہوتا تھا گھر والے بہت پریشان تھے ہم نے کہا ان کے ڈی این ایس( گلوکوزکی ایک قسم) کی جگہ چائے کی ڈرپ لگانی پڑے گی اور صبح شام چائے کے ہی انجکشن لگیں گے بس یہی ایک علاج ہے


بڑی مشکل سے ان کی چائے بالکل بند کرائی تب جا کر وہ ٹھیک ہونے شروع ہوے
 
Top