گیارہویں سالگرہ چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا

مقدس

لائبریرین
بلا شک پاک ہے وہ سچی ذات جو دعاؤں کو قبول کرتی ہے ۔۔۔
آنکھ ہے وضو میں دل سے اٹھ رہی ہے دعا
اللہ سوہنا سب بہنوں بیٹیوں کے نصیب میں اپنی رحمتوں بھری بہاریں مقدر فرمائے ۔
کبھی کوئی خواہش تشنہ نہ رہے ہمیشہ من چاہے خوابوں کی تعبیر ملتی رہے ۔ آمین
میں شاعر تو نہیں مگر مجھے آپ سب بہنوں بیٹیوں دکھتی ہے میری سچی غزل
محبتوں بھری یہ اردو محفل سدا آباد رہے ۔ آمین
بہت دعائیں
محترم بٹیا میرا یقین سچا تھا نا
جزاک لیا بھیا دعاوں کے لیے اور جی بھیا آپ کا یقین سچا تھا :)
 

مقدس

لائبریرین
دیکھا میں نے کہا تھا ناں آپ کچھ مزے کا کام کر رہی ہیں :love:
کون کہتا ہے آپ محفل سے غیر حاضر رہیں۔ اتنی معلومات۔۔ نہ صرف پرانے محفلین کے بارے میں بلکہ جو اب ایکٹو ہیں ان کے بارے میں بھی۔۔ میں تو سوچ رہی ہوں شاید میں کافی عرصہ محفل پر نہیں آئی اور اب سب کے بارے میں جان رہی ہوں۔ :)
ہائے اللہ جی!:rollingonthefloor: آپ کے کان کھانا تو مجھے ویسے ہی بڑا اچھا لگتا ہے۔
دھمکی تو دے دیتی ہوں لیکن پھر اس کو نبھانے کا حوصلہ کون لائے۔۔ جب بھی دوبارہ آپ سے بات ہوتی ہے آپ اتنے پیار سے بلاتی ہیں بندہ ساری دھمکیاں بھول جاتا ہے۔ :love::love:
ہماری فرسٹ کنورسیشن ۔۔۔مجھے کیا پتا! میں تو معصوم ہوں :love::rollingonthefloor:
لو یو مقدس آپی! آپ بہت اچھی ہیں۔۔ سب کی دوست، سب کے دل کے قریب۔۔سب کو پیاری :love:
لویو ٹو سوئیٹی پائی۔۔۔ تم جود اچھی ہو ناں۔۔ اس لیے مجھے کہہ رہی ہو :)
 

مقدس

لائبریرین
آپ کے تجزیئے سے مکمل اتفاق کروں گا کہ
محترم سیدہ شگفتہ بہنا محترم تعبیر بہنا محترم فرحت کیانی کے اعتماد اور محترم ابن سعید بھائی کے جملے " تو آپ اک اور کوشش کے لیئے تیار ہیں "
مجھے یہ یقین بخشا کہ " یس آئی کین ڈو اٹ "
بہت دعائیں
بالکل بھیا بس اک یقین ہی تو چاہیے ہوتا انسان کو اور وہ سب کچھ کر گزرتا ہے :)
 

مقدس

لائبریرین
بہت عمدہ اور شدید معلوماتی۔ بہت سے محفلین سے آگاہی حاصل ہوئی۔ اور بہت ہی محبت بھرے انداز میں تمام محفلین کا تذکرہ کیا۔

اور

بہت شکریہ اتنے اچھے الفاظ میں یاد رکھنے کا۔ اور اسی وجہ سے یہ خطا بھی معاف۔ :)
ایویں ہی خطا بھیا۔۔۔۔۔ سچ ہمیشہ کڑوا ہی ہوتا ہے۔۔۔ پتا ہے مینوں :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
کہیں سے پتا چلا کہ یاد فرمایا گیا ہوں تو دیکھنے کو آیا کہ کون مائی کا لعل ہے۔۔ تو پتا چلا یہ لعل کی مائی ہے۔۔ اور اپنے اچھے پن کی وجہ سے پتا نہیں کیا کیا لکھ دیا۔۔اور اتنا مشہور ہوں کہ آج گڑیا نے یاد کیا.. اور پیارا بنادیا :confused: ۔۔ چھوٹا سا بچہ ہوں کیا.. اور بدتمیزی کو دوٹوک بنادیا.. گڑیا اللہ خیر کرے سورج مغرب میں ڈوبا ہے نا جو اتنا لمبا اور بہت محبت بھرا دھاگہ بنادیا.. چھا گئی لڑکی تم.. اور بھئی آجکل کوئی صوفی ازم نہیں چل رہا.. آجکل صرف خاموشی چل رہی ہے.. میں نے اگلے سال میسج کرنا تھا لیکن بھائی یہ محفل کے ڈون کا دھاگہ ہے.. حاضری تو لگانیچ تھی.. خوش رہو آباد رہو گڑیا.. ایسے ہی دھاگے بناؤ.. روتوں کو ہنساؤ, سوتوں کو جگاؤ..
فراز بھائی آپ آتے کیسے ناں۔۔۔۔۔۔ جانتے تو ہیں ناں مجھے ہی ہی ہی :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
آج ہمیں اچھے سے پتہ چلا ہے کہ کیوں کہا جاتا ہے "مقدس بہت بولتی ہیں"۔ :D
کمال کا مشاہدہ، زبردست انداز بیان اور سب سے اچھی بات یہ لگی کہ ہر محفلین کے لیے آخری لائن میں جو دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔:)
اتنے سارے لوگوں کے بارے میں اتنا کچھ لکھنا اور اتنا دلچسپ لکھنا یقینا بہت محنت طلب کام ہے۔ بہت سی داد مقدس بہنا کے لیے۔ :applause::applause::applause::applause:
میں کہاں بولتی ہوں لاریب۔۔ یہ تو لوگ جلتے ہیں مجھ سے اور اس لیے افوائیں پھیلا رہے ہیں :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
مقدس میرا نام نہیں ہے یہاں میرا نام نہیں لکھا ہے میں بھی اب لڑائی کرونگا آپ سے آپ سے کٹی :unsure:o_O

بہت محنت اور محبّت سے سب کو موتی میں پرو کر الفاظ کا جامہ بنایا ہے جیتی رہو خوش رہو
سوری بھیا۔۔ بہت سارے نام رہ گئے :( میری آنکھوں نے جواب دے دیا تھا اور تیمور نے دھمکی کہ اب فون تمہارے ہاتھ میں نظر نہیں آنا چاہیے۔۔ اس لیے سب کا نہیں لکھ پائی
اینڈ تھینک ئو بھیا :)
 

مقدس

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح کمال کر دیا نا تم نے :) اور پھر کہتی ہو کہ مجھے تو لکھنا نہیں آتا...اس قدر مضبوط مشاہدہ بھلا کس کا ہوگا...اتنے سارے محفلین کو اس عمدگی سے ایک مالا میں پرویا ہے کہ بے اختیار تم پر رشک آیا! ماشاءﷲ!!
تم کبھی لکھنا مت چھوڑنا! ☺☺☺
تھینک یوووو سو مچ عینی :)
 

مقدس

لائبریرین
بہت شکریہ مقدس سس آپ نے مجھے قابل ذکر سمجھا، اتنی سادگی اور خلوص سے اپناپن جتایا ورنہ آج کل تو بقول شاعر:
اپنے نفع و نقصان کا، سب حساب رکھتے ہیں
ہم سے ملنے والے بھی بےخبر نہیں ملتے
:):):):)

دھیرے بولیے میری بدمزاجی سے واقف لوگ اگر آپ کے تحریر کردہ جملے پڑھ لیں تو ۔۔۔۔:p:p:p:p

کھانوں کا کوکنگ کا کیا ہے، وہ تو بس یونہی سا شوق ہے۔ اصل چیز تو گھر میں بسی چاہت و محبت ہے ورنہ آجکل کہاں ہیں چاہتوں بھرے گھر۔۔۔۔
چاہتوں بھرے کمرے، دل کُھلے، کھلا آنگن
اب تو ڈھونڈنے پر بھی ایسے گھر نہیں ملتے
:):):):)

اس بار بھی کچھ لکھنے کا ارادہ تو ہے دیکھیے کچھ مناسب فرصت کا وقت میسر آتا ہے کہ نہیں؟

اور ہاں ، خبردار جو راتوں میں آن لائن نظر آئیں تو ۔۔۔:p:p
تھینک یو اپیااا۔۔ جلدی جلدی لکھیں ناں۔۔۔۔ پہلے جیسی تحریر :)
 

مقدس

لائبریرین
انیاں بندیاں تے تجزیہ شجزیہ دو ای چیزاں کر سکدیاں نے؛
اک ایکسرے مشین

تو دوسرا آپے سمجھ لوو ہن۔


بہت خوبصورت لکھا ہے۔
سدا خوش رہیں
ناں جی مینوں دسو۔۔۔ دوسرا کون۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا۔۔۔ عبدالقیوم چوہدری بھیا آپ کو سمجھ آگیا ہے ناں۔۔ اب مجھے بھی سمجھائیں
 

مقدس

لائبریرین
تم نے یہ سب موبائیل پر لکھا اور میں نے سب موبائیل پر پڑھا۔ پھر کوئی من چلا کہہ دے گا کہ پاگلوں کی کمی ہے بھلا یہاں۔ لیکن تمہاری ہمت کی داد دینی پڑے گی مقدس کہ میں پڑھتے پڑھتے تھک گیا لیکن اس امید پر پڑھتا گیا کہ شاید میرا بھی کہیں نام آ جائے۔ اور تم نے اتنی چالاکی کی کہ مجھے وہاں رکھا کہ مجھے ہر پوسٹ سے گزر کر جانا پڑا۔ میرے لیے تو یہ موٹیویشن تھی کہ اپنا نام ڈھونڈنا تھا مگر تم کو کیا سوجھی بھلا؟ کوئی اتنی محنت کرتا ہے تو سچ میں انسانیت پر یقین تازہ ہو جاتا ہے کہ آج کل بھی ایسے لوگ بستے ہیں جو اتنی محبت سے اتنی محنت کرتے ہیں اور سب کا اتنا ڈھیر سارا خیال رکھتے ہیں۔ اگر تمہارے حق میں اتنی دعائیں قبول ہوتی ہیں تو اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ تم ہو ہی اتنی اچھی اور دوسری وجہ یہ کہ تمہارے بارے میں جو بھی دعا کرتا ہے پورے دل سے کرتا ہے۔ میں اتنے دن بعد اردو لکھ رہا ہوں وہ بھی موبائیل سے اور تمہارا شکریہ کہ تم نے مجھے یاد رکھا اور محفل پر واپس لے آئیں کہ اس محفل سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں :)
تھینک یو سو مچ سلمان بھیا۔۔۔ اسی لیے تو آپ کا اینڈ پر رکھا ناں کہ سارا پڑھنا پڑھے۔۔ پتا ہے ناں آپ کا مجھے :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
اس سالگرہ پر مقدس کی طرف سے شاندار سرپرائز ہے ۔۔۔ اس کو پڑھ کے خوشی ، حیرت ، سکون کا احساس ہوا کہ کوئی اتنا بے لوث ہے جو بنا غرض کے چاہتا ہے ۔ ایک کہانی کی مانند یہ دھاگہ ہے ، روانی ایسی ہے کہ سطر در سطر کھویا رہے ۔۔۔ مجھ سے موبائل پر جواب نہیں لکھا جاتا اور تم نے دھاگہ بنا لیا ۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ بھی اتنی محنت سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری طرف سے آپ کو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس محبت کے ذریعے جزائے خیر دے ، آپ کی زندگی آسان فرمائے ۔ آمین
تھینک یو سو مچ نور۔۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
صرف "تبصرہ" کہ یہ اردو محفل ہے اور اردو محفل کا سب سے خوبصورت دھاگہ ہے جسے ہماری پیاری بہن نے اپنی نستعلیق اردو معہ اپنی نستعلیق انگلش میں بڑے محبت و التفات اور کرّوفر کے ساتھ لکھا ہے۔ :)

مقدس کی انشا پردازی کے تو ہم پہلے سے معترف ہیں تاہم ہماری یہ بہن ہر بار نئے سرے سے حیران کر دیتی ہے۔ سوچتا ہوں کہ اتنا سارا لکھنے کے باوجود تحریر کی شائستگی اور شگفتگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ آخری وقت تک دلچسپی برقرار رہی، اور کہیں یہ خیال بھی نہیں آیا کہ یہ کیا بات لکھ دی۔ شاید مقدس محفل پر کم آکر بھی محفلین کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہے۔ یہ الگ بات کہ اُسے شاعر ایک آنکھ نہیں بھاتے بلکہ شاعر بھیازز کے لئے اُسے دونوں آنکھیں استعمال کرنی پڑتی ہے۔:p

اندازہ تو ہمیں تھا لیکن مقدس کی تحریر پڑھ کر اس بات کا اعادہ ہوا کہ محفل پر ماشاءاللہ کس قدر شعراء موجود ہیں اور ماشاءاللہ سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اقبال نے شاعر کو قوم کی آنکھ قرار دیا تھا "شاعرِ رنگیں نوا ہے دیدہء بینائے قوم"۔ اب اگر شاعرِ مشرق اور مصنفہء مغرب دونوں کے فرامین کو ذہن میں رکھا جائے تو محفل کا تصور ایک ایسی قوی الجثہ مخلوق کا سا بنتا ہے کہ جس کی بہت ساری آنکھیں ہوں۔ ہم تو خیر ایک سیکنڈ سے زیادہ اس بات کا تصور نہیں کر سکے اور جُھرجُھری لے کر الگ ہو گئے، آپ ذرا تصور کرکے دیکھیں۔:):D

ہماری کوچہ آلکساں کی حمیت اس بات کو گوارا نہیں کرتی ورنہ ہم ہر ہر پوسٹ کا اقتباس لے کر التماس کرتے۔ :rollingonthefloor:

سو ہم ایسی باتوں سے پناہ مانگتے ہیں۔:p:D

ایک بات کے لئے ہم مقدس کے شکرگزار ہیں کہ اُس نے ساری پوسٹس کا معیار اس خوبصورتی سے برقرار رکھا کہ ریٹنگ دیتے ہوئے ہماری کاہلانہ صلاحیتیں عود کر آئیں۔ ہم نے ماؤس کو ایک خاص ریٹنگ پر فکس کیا اور پھر اسکرولر اور کلک سے کام چلاتے رہے اور ماؤس کی جنبشِ بے جا سے خود کو صاف بچا لیا۔ :D

ع ۔ راستے بند نہیں سوچنے والوں کے لئے
:)

ہماری شاعری کے حوالے سے اکثر مقدس کی جلی کٹی باتیں پڑھ کر خیال آتا ہے کہ اگر ہم شاعر نہ ہوتے تو مقدس کی گُڈ بک میں ہوتے لیکن پھر سوچتے ہیں کہ اگر یہ شاعری کا بکھیڑا نہ ہوتا تو شاید ہم مقدس کی بک میں ہی نہ ہوتے کہ شاعری سے دلچسپی نہ ہوتی تو محفل پر آتا ہی کون۔ :cool:

ع ۔ جس کو ہو "گوش و سر" عزیز اُس کی گلی میں آئے کیوں

سو ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مقدس کا ہے سو وہ جانے اور اُس کا کام جانے۔

ایک اچھی تحریر پر بہت سی مبارکباد! (y)

بلکہ بہت ساری دار اور مبارکباد! :applause::applause::applause:

جیتی رہو! :):):)
تھینک یو سو مچ بھیا۔۔۔ یہ آپ کا پیار ہے جو آپ کو اتنا اچھا لگتا ہے میرا لکھا۔۔ اور کچھ نہیں :)

ویسے قسم سے بھیا۔۔۔ اس میں بھی دو آدھے آدھے شعر لکھ مارے آپ نے۔۔۔ عادت سے مجبور :rollingonthefloor:
 
Top